counter easy hit

مقامی خبریں

فرانس ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد کا شاندار خراج تحسین

فرانس ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد کا شاندار خراج تحسین

فرانس ، مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد کا شاندار خراج تحسین فرانس(یس اردو نیوز) پیپلز پارٹی فرانس کے آرگنائزر برائے یورپ اور ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت قاری فاروق احمد نے محترمہ نصرت بھٹو سابق خاتون اول کی سالگرہ کے موقع پر ان کو […]

سیالکوٹ: سائبر کرائم کے الزام میں خاتون گرفتار

سیالکوٹ: سائبر کرائم کے الزام میں خاتون گرفتار

سائبر کرائم میں ملوث خاتون ملزمہ کو ایف آئی اے نے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا،ملزمہ نے لندن میں مقیم شادی شدہ شخص احسن رانا کو فیس بک پر بلیک میل کیا تھا۔ 45 سالہ ملزمہ سعدیہ مرزا کو سائبر کرائم کی انسپکٹر حمیرا کنول نے گرفتار کیا، ایف آئی اے نے ملزمہ سعدیہ مرزا کے […]

سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک نے 1046 ارب روپے فراہم کر دیئے

سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بینک نے 1046 ارب روپے فراہم کر دیئے

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کے باعث اسٹیٹ بینک نے 1046 ارب روپے فراہم کردیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرمائے کی فراہمی سات دن کے لئے کی ہے، سرمایہ فراہم کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی ہے۔ سرمائے کی فراہمی 5اعشاریہ 82 فیصد […]

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

کراچی میں رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان شارع فیصل، […]

قصور: ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور: ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

قصور میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ناکے پر تلاشی کے دوران فائرنگ کر کے2 پولیس اہلکاروںکو شہید کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کے علاقے چک ڈیڈھا کے قریب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اسکواڈ نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو روکا اور اُن کی جامعہ تلاشی شروع […]

سکھر: کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

سکھر: کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس حادثے سے بچ گئی

پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری کا ایک فٹ حصہ اچانک ٹوٹنے سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس حادثے سے معجزانہ طور پر بچ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب سے کراچی جانے والی خیبرمیل ایکسپریس پنوعاقل کچا پھاٹک کے قریب ڈائون ٹریک پٹری سے گزر رہی تھی کہ اچانک پٹری کا ایک […]

افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام ہے، اعزاز چودھری

افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام ہے، اعزاز چودھری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں، سیاسی استحکام اور مذاکرات ہیں۔ پاکستان اور بھارت کو بامعنی مذاکرات کرنے ہوں گے اسی سے خطے میں امن واستحکام ممکن ہوگا۔ امریکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگومیں اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان مسئلے کاحل […]

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

بوم بوم شاہد آفریدی نے پشاور زلمی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پشاور زلمی سے بطور صدر اور کھلاڑی علیحدگی اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ٹیم سےکپ جیتا،اب دوسری ٹیم کی باری ہے۔ تاہم یہ بات سامنے آئی […]

گستاخانہ مواد: وزارت داخلہ نے 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی

گستاخانہ مواد: وزارت داخلہ نے 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے معاملے پر وزارت داخلہ نے سات رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی۔ وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سات رکنی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہی مظہر الحق کاکا خیل کریں گے. ٹیم زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ کرکے رپورٹ عدالت کو پیش کرے گی۔ تحقیقاتی ٹیم […]

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 18 ملزمان گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ سمیت18ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار ملزمان میں بھتہ خور اور منشیات فروش شامل ہیں۔ رینجرز نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان پر مشتمل گروہ کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان شارع فیصل، […]

اندرون سندھ دل کے مریضوں کیلئے صرف ایک یونٹ

اندرون سندھ دل کے مریضوں کیلئے صرف ایک یونٹ

اندرون سندھ کی 5 کروڑ آبادی کے لیے صرف ایک چھوٹا سا یونٹ ہے، جہاں دل کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے،حیدرآباد کا کارڈیک سرجری یونٹ عمدگی سے اپنا کام کررہا ہے اور یہاں دل کی بیماریوں کے مفت آپریشن کیے جاتے ہیں۔ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد کےکارڈیک سرجری یونٹ نے مختصر عرصے میں […]

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ نے لگیں

پیداوار میں کمی کی خبروں پر مارکیٹ میں مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ٹماٹر 100 اور مرغی 380 روپے کلو فروخت ہوئی۔ مارکیٹ کے ایک سبزی فروش عمران کے مطابق مارکیٹ میں گرم موسم میں مرغیوں کے مرنے اور ٹماٹر کی پیداوار کم ہونے کی خبریں قیمت […]

قائداعظم ؒ کی فلاحی ریاست کا سسٹم تباہ ہو چکا ہے، رضا ربانی

قائداعظم ؒ کی فلاحی ریاست کا سسٹم تباہ ہو چکا ہے، رضا ربانی

چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ قائداعظم ؒکا پاکستان بنانےکا بنیادی مقصد فلاحی ریاست تھا ،انہوںؒ نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ ہوچکا ہے۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے’ آئینی حکمرانی کی اہمیت‘ پر کراچی کی نجی یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب میں کہا کہ قائداعظم نے جو سسٹم بنایا وہ تباہ اور پاکستان […]

کراچی: موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

کراچی: موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرات22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا […]

گوجرانوالہ: 2 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی، سینیٹری ورکرز کی ہڑتال

گوجرانوالہ: 2 ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی، سینیٹری ورکرز کی ہڑتال

گوجرانوالہ میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ،2ماہ سے تنخواہوں سے محروم سینٹری ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا،جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مالی بحران کی وجہ سےسیٹیلائٹ ٹاؤن ، ماڈل ٹاؤن ، گرجاکھ ، دھلے ، نوشہرہ […]

سیروتفریح کیلئے نہیں، کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں دو، ایم کیو ایم

سیروتفریح کیلئے نہیں، کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں دو، ایم کیو ایم

کراچی میں سوک سینٹر میں بلدیاتی نمائندوں کونئی گاڑیوں کی تقسیم کی تقریب میں ایم کیوایم کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کیا اورموقف اختیارکیا کہ سیروتفریح کے لیے نہیں ، کچرا اٹھانے کے لیے گاڑیاں دیں ۔ بلدیاتی نمائندوں میں 100سے زائد گاڑیاں تقسیم کے لیے لائی گئی ہیں ۔ایک ہزار سی سی گاڑیاں وائس […]

سرگودھا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

سرگودھا، انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار

سرگودھا میں ایف آئی اے نے چھاپا مار کرانسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم پر اٹلی بھجوانے کا جھانسا دے کرلاکھوں روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم اشرف کو حیدرآباد ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم پر اٹلی بجھوانے کا جھانسا دے […]

زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز کیس، تفتیشی افسر طلب

زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز کیس، تفتیشی افسر طلب

زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز کیس سے متعلق نیب نے ملزمان کےخلاف تحقیقات بندکرنےکی درخواست جمع کرادی،عدالت نے یکم اپریل کو نیب کے تفتیشی افسرکوریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت میں زمینوں کی 30 سالہ عارضی لیز سے متعلق کیس کی سماعت میں نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر 2016 […]

ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے، شہباز

ساہیوال کول پاور پلانٹ مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہا ہے، شہباز

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 1320میگاواٹ ساہیوال کول پاور پلانٹ مقرر مدت سےپہلےمکمل ہونےجا رہا ہے،یہ پلانٹ تیزی سےتکمیل پانےوالے منصوبےکے لحاظ سےنیا عالمی ریکارڈ قائم کرے گا،دنیا میں آج تک اتنی پیداواری گنجائش کا پاورپلانٹ اتنےکم عرصے میں نہیں لگا۔ لاہورمیں منتخب نمائندوں سےگفتگومیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور […]

مودی کو مدد کیلئے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

مودی کو مدد کیلئے پکارنے کا کسی کو اختیار نہیں، ایم کیو ایم پاکستان

بانی ایم کیو ایم کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم کو مدد کے لیے پکارنےکا کسی کو اختیار نہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے کہا ہے کہ مہاجروں نے پاکستان کو بطور وطن فخریہ انداز میں […]

ملک بھر میں سرچ آپریشن: 68 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں سرچ آپریشن: 68 گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے، مختلف کارروائیوں میں 68افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشن 98 گھروں کی تلاشی لی گئی۔ پشاور میں پشتخرہ اور ملحقہ علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 20 افراد کوگرفتار کیاگیا،جن میں 11 مشکوک افراد شامل ہیں، ملزمان سے 2 پستول، گولیاں اور منشیات برآمد ہوئی،پولیس […]

کراچی: غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کیس، سماعت ملتوی

کراچی: غیر قانونی اسلحہ و دھماکا خیز مواد کیس، سماعت ملتوی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیرقانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد سے متعلق مقدمے میں گواہ کی عدم حاضری پر سماعت21اپریل تک ملتوی کردی، مقدمے میں رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروق ضمانت پر رہا ہیں ۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیزمواد برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، […]