counter easy hit

مقامی خبریں

چئیرمین سینیٹ کا ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے پر اظہار تشویش

چئیرمین سینیٹ کا ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ ایجنسیوں کو دینے پر اظہار تشویش

کراچی: چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو خط لکھ کر ہزاروں طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کے حوالے کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کو لکھے گئے خط میں یونیورسٹی کے طلبا کا ریکارڈ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو […]

قطر پر خلیجی پابندیوں کے بعد پاکستانیوں کی چاندی

قطر پر خلیجی پابندیوں کے بعد پاکستانیوں کی چاندی

کراچی: قطر پر سعودی عرب سمیت 4 عرب ممالک کی پابندیوں کے نتیجے میں پاکستانیوں کی چاندی ہوگئی ہے۔ 4 عرب ممالک کی جانب سے قطر پر سمندری، زمینی اور فضائی پابندیاں عائد کرنے کے باعث قطری حکومت نے دیگر ایشیائی ممالک  سے تجارتی تعلقات بہتر بنانے شروع کردیے جن میں پاکستان سرفہرست ہے۔ سرکاری قطری کمپنی میلاہا […]

خواجہ اظہار حملہ: ’ماسٹر مائنڈ اور ہلاک دہشتگرد‘ کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ

خواجہ اظہار حملہ: ’ماسٹر مائنڈ اور ہلاک دہشتگرد‘ کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار پر حملے میں ہلاک دہشت گرد اور مفرور ہونے والے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالکریم کے اہلخانہ کے بیانات ریکارڈ کرلیے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن پر عیدالاضحیٰ کے روز بفرزون میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس […]

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

سپریم کورٹ کا پاناما جے آئی ٹی رکن کی کارکردگی پر عدم اطمینان

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی کے رکن اور ڈی جی نیب بلوچستان عرفان نعیم منگی کی کارکردگی پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو کی ناقص کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کرپشن کا سہولت کار بن چکا ہے۔ جسٹس […]

نادرا اپنے ادارے کی ساکھ کو مجروح نہ کرے ، شاہ محمود قریشی

نادرا اپنے ادارے کی ساکھ کو مجروح نہ کرے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نادرا حکام این اے 120 میں شفاف ضمنی انتخاب کے راستے میں رکاوٹ بن کر ادارے کی ساکھ کو مجروح نہ کرے۔ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ […]

سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

سعودی عرب سے حجاج کرام کی وطن واپسی شروع

کراچی: پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 732 تین سو چوراسی حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی شروع ہوگئی ہے جس کے بعد پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے732 کے ذریعے 384 حجاج کرام کراچی پہنچ گئے، حجاج کرام کا استقبال […]

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن روانہ

شہباز شریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن روانہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب لاہور سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوئے، شہباز شریف کے ہمراہ ان کے پرسنل سیکرٹری بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بیگم کلثوم نواز کی عیادت کیلئے لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔ شہباز شریف منگل کی صبح اولڈ ائرپورٹ کے راستے علامہ […]

عید ختم ہوتے ہی پیپلزپارٹی نے مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان کر دیا

عید ختم ہوتے ہی پیپلزپارٹی نے مختلف شہروں میں جلسوں کا اعلان کر دیا

کراچی: بلاول بھٹو 14ستمبر کو تخت بھائی کے علاقہ ہتھیان میں عوامی جلسے سےخطاب کریں گے، 17 اور 18 ستمبر کو آصف علی زرداری خیبر پختونخواہ کا دورہ کریں گے۔ عید ختم ہوتے ہی پیپلزپارٹی نے پھر سیاسی میدان سجانے کا اعلان کردیا۔ 14 ستمبر کو خیبر پختونخواہ اور 20 ستمبر کو ساہیوال میں بلاول […]

کراچی: فرار ملزم عبدالکریم کے گھر چھاپے میں 12 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

کراچی: فرار ملزم عبدالکریم کے گھر چھاپے میں 12 سے زائد لیپ ٹاپ برآمد

ملزم کے گھر سے 20 یو ایس بیز بھی ملیں، ڈیٹا ڈی کوڈ کرنے کا عمل جاری، فرانزک بھی کیا جائے گا۔ کراچی کے علاقے گلزار ہجری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران فرار ملزم عبدالکریم کے گھر سے 12 سے زائد لیپ ٹاپ، 20 یو ایس بیز ملیں، چند مائکرو […]

ملک میں ایک سال میں مہنگائی کی شرح 3.42 فیصد ریکارڈ

ملک میں ایک سال میں مہنگائی کی شرح 3.42 فیصد ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان میں ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح 3.42 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی افراط زر سے متعلق ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ اگست 2016 کے مقابلے میں اگست 2017 میں مہنگائی کی شرح 3.42 ریکارڈ کی گئی جب کہ اگست 2017 میں مہنگائی کی شرح میں 0.19 […]

پشاور میں ڈینگی کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 17 ہوگئیں

پشاور میں ڈینگی کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 17 ہوگئیں

پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسپتال میں زیر علاج مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔ پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون اور ایک بچہ دم توڑ گئے جس کے بعد ڈینگی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ پشاور کے مختلف اسپتالوں میں 400 سے زائد […]

’عالمی برادی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکے‘

’عالمی برادی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکے‘

قومی کرکٹرز بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بول پڑے ہیں۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے کے باعث ہزاروں مہاجرین بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جن کی تعداد سوا لاکھ […]

پاکستان نے ’’برکس سربراہ اجلاس‘‘ کا اعلامیہ مسترد کردیا

پاکستان نے ’’برکس سربراہ اجلاس‘‘ کا اعلامیہ مسترد کردیا

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کا اعلامیہ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر دفاع خرم دستگیر نے برکس سربراہ اجلاس کے اعلامیے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ […]

جامعہ کراچی کا اپنے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ

جامعہ کراچی کا اپنے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ

کراچی: جامعہ کراچی نے اپنے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ کراچی میں وائس چانسلر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں جامعہ کے طلبہ کا ریکارڈ حساس اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اس حوالے سے منظوری اکیڈمک کونسل کے […]

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کیخلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع

اسلام آباد: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف قومی و صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرادی گئی ہیں جب کہ سینیٹ میں بھی تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے۔ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے […]

‘این اے 120 میں (ن) لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے’

‘این اے 120 میں (ن) لیگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کررہی ہے’

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں مسلم لیگ (ن) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ این اے 120 میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں 2 رکنی […]

این اے 120 کا انتخاب: ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسکیم جاری کردی

این اے 120 کا انتخاب: ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسکیم جاری کردی

لاہور: این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے ریٹرننگ افسر نے پولنگ اسکیم جاری کردی۔ میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 120 پر ضمنی انتخاب 17 ستمبر کو ہوگا جس کے لیے کلثوم نواز مسلم لیگ (ن) کی امیدوار ہیں اور تحریک انصاف نے یاسمین […]

خواجہ اظہار پر حملہ: حساس اداروں نے اہم کامیابی حاصل کرلی

خواجہ اظہار پر حملہ: حساس اداروں نے اہم کامیابی حاصل کرلی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کے دوران حساس اداروں نے اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے گزشتہ روز کوئٹہ ٹاؤن میں دہشت گردوں سے مقابلے کے بعد اہم کامیابی حاصل کی تھی۔  بتایا جارہا ہے کہ […]

کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: شہر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ جیونیوز کے مطابق شہر بھر میں آئندہ 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 ستمبر سے 15 ستمبر تک […]

شاہد حامد قتل کیس: ملزم محبوب غفران کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم

شاہد حامد قتل کیس: ملزم محبوب غفران کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی ( کے الیکٹرک) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد قتل کیس کے گرفتار ملزم محبوب غفران نے مجسٹریٹ کے سامنے واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے مجسٹریٹ کے روبرو اعترافی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت 4 افراد نے شاہد حامد کی گاڑی پر فائرنگ کی […]

داعش کے مسئلے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں، وزیر دفاع

داعش کے مسئلے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا ایک ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں […]