counter easy hit

’عالمی برادی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم روکے‘

قومی کرکٹرز بھی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف بول پڑے ہیں۔

World brethren stopped brutalism on Rohingya Muslims

World brethren stopped brutalism on Rohingya Muslims

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے اور مسلمانوں کے قتل عام اور گھروں کو نذر آتش کیے جانے کے باعث ہزاروں مہاجرین بنگلا دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جن کی تعداد سوا لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پراپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال پر افسردہ ہوں، عالمی طاقتوں کو روہنگیا مسلمانوں کی حالت پر کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔ قومی ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ غیر انسانیت پر دنیا کو کسی صورت چپ نہیں رہنا چاہیے۔ اظہر علی کا کہنا تھا کہ برما کی صورتحال دیکھ کر انتہائی دکھ میں ہوں اور وہاں کے مسلمانوں کے لیے دعا کرتا ہوں۔