counter easy hit

کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ: شہر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Ban on bike double ride for 10 days in Quetta

Ban on bike double ride for 10 days in Quetta

جیونیوز کے مطابق شہر بھر میں آئندہ 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 ستمبر سے 15 ستمبر تک رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے جب کہ پولیس نے شہریوں سے پابندی پر عمل کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔