counter easy hit

پشاور میں ڈینگی کے مزید 2 مریض دم توڑ گئے، ہلاکتیں 17 ہوگئیں

پشاور میں ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اسپتال میں زیر علاج مزید 2 مریض دم توڑ گئے۔

Two more dengue patients have died in the peshawar, the deaths have risen to 17پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ خاتون اور ایک بچہ دم توڑ گئے جس کے بعد ڈینگی مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ پشاور کے مختلف اسپتالوں میں 400 سے زائد ڈینگی سے متاثرہ افراد زیر علاج ہیں جب کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق جون سے اب تک ڈینگی سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 17 ہوگئی۔ پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ اور ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آرہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب سے پشاور جانے والی ‘کاروان صحت’ موبائل میڈیکل ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہی ہیں۔