counter easy hit

سٹی نیوز

وزیراعظم کا سانحہ نلتر میں جاں بحق سفارتکاروں کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

وزیراعظم کا سانحہ نلتر میں جاں بحق سفارتکاروں کو ستارہ پاکستان دینے کا اعلان

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نلتر حادثے نے پوری قوم کو افسردہ کردیا اور پاکستان اپنے مخلص دوستوں سے محروم ہوگیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نے سانحے میں جاں بحق ہونے والے سفارت کاروں کو’’ستارہ پاکستان‘‘ دینے کا بھی اعلان کیا۔ سانحہ نلتر کی یاد میں اسلام آباد […]

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفے کا مطالبہ

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد سے استعفے کا مطالبہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے استعفیٰ مانگ لیا۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار، حیدرعباس رضوی اوردیگرنے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ […]

بہتر طرز حکمرانی میں پنجاب نے سب کو مات دیدی، رپورٹ پلڈاٹ

بہتر طرز حکمرانی میں پنجاب نے سب کو مات دیدی، رپورٹ پلڈاٹ

اسلام آباد: غیر سرکاری تنظیم پلڈاٹ نے صوبائی حکومتوں کی گورننس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ پنجاب 42 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، خیبر پختونخوا 37 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بلوچستان اور سندھ 34 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ تاہم سب صوبوں میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔غیر […]

وزیراعلی نے پانی کے سنگین بحران پر کوئی بات نہیں کی ، اظہار الحسن

وزیراعلی نے پانی کے سنگین بحران پر کوئی بات نہیں کی ، اظہار الحسن

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ کراچی میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ آج ایوان میں آئے، بیٹھے اور چلے گئے، پانی بحران پر کوئی بات تک نہ کی۔ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم […]

ذوالفقار مرزا سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں، شرجیل میمن

ذوالفقار مرزا سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے رویے کے بعد دوستی کا لفظ مشکوک ہوگیا اور وہ یہ سب کچھ ذاتی مفاد کے لئے کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا کی شوگر ملز کی نیلامی […]

ریٹرننگ افسران کی نااہلی کا فائدہ کس کو ہوا، ن لیگ قوم کو گمراہ کر رہی ہے، عمران خان

ریٹرننگ افسران کی نااہلی کا فائدہ کس کو ہوا، ن لیگ قوم کو گمراہ کر رہی ہے، عمران خان

اسلام آبادد: تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ این اے ایک پچیس کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پرن لیگ قوم کو گمراہ کر رہی ہے ، ریٹرننگ افسران کی نااہلی کا فائدہ کس کو ہوا ، جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ […]

وزیراعظم، آرمی چیف کل کابل جائینگے، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا

وزیراعظم، آرمی چیف کل کابل جائینگے، دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال ہو گا

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد کل افغانستان کے ایک روزہ دورہ پر روانہ ہوگا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کرینگے۔ انہیں اس دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے جن کیساتھ ان کی ون آن […]

پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست خارج

پھانسی کے منتظر شفقت حسین کی عمر کے تعین کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست خارج

اسلام آباد : پھانسی کے منتظر مجرم شفقت حسین نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ ٹرائل کورٹ نے 2004 ء میں بچے کو قتل کرنے کے الزام میں سزا سناتے وقت ان کی عمر کو مدنظر نہیں رکھا۔ شفقت حسین کے وکیل کا کہنا تھا کہ وقوعہ کے وقت ان کا […]

صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائیگی

صولت مرزا کو کل صبح ساڑھے چار بجے مچھ جیل میں پھانسی دی جائیگی

کراچی : صولت مرزا پر الزام ہے کہ اس نے 5 جولائی 1997ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد، سیکیورٹی گارڈ خان اکبر اور ڈرائیور اشرف بروہی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ صولت مرزا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 1999ء میں سزائے […]

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا

سپریم کورٹ نے سعد رفیق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی درخواست پر این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر دیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سعد رفیق کی جانب […]

کراچی بھر میں پانی نایاب، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

کراچی بھر میں پانی نایاب، لوگ بوند بوند کو ترس گئے

کراچی : کراچی میں پانی کے لالے پڑ گئے، شہر قائد کی فیشن ایبل بستیوں اور مختلف علاقوں میں پانی کی قلت نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی، کراچی واٹر بورڈ نے متاثرہ علاقوں میں مفت واٹر ٹینکر سروس شروع کر دی ہے۔ ایک طرف بڑھتی ہوئی گرمی ، دوسری جانب پانی کا بحران […]

دبئی میں پاکستانیوں کا سوئٹزرلینڈ سے 10 گنا زیادہ کالا دھن، 700 افراد کا سراغ مل گیا

دبئی میں پاکستانیوں کا سوئٹزرلینڈ سے 10 گنا زیادہ کالا دھن، 700 افراد کا سراغ مل گیا

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے اربوں روپے کا کالا دھن دبئی منتقل کرنے کیلیے دبئی کے ریئل اسٹیٹ گروپ ’’دماک پراپرٹیز‘‘سے رابطہ کرنے والے 700 پاکستانیوں کا سراغ لگا لیا۔ ’’ دستاویز کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈانویسٹی […]

دوسرے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تحریک انصاف کا اجلاس آج ہو گا

دوسرے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لئے تحریک انصاف کا اجلاس آج ہو گا

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے خلاف دوسرے دھرنے کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج خیبرپختونخوا ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک سمیت مرکزی و صوبائی قیادت اورارکان اسمبلی […]

باجوڑ : بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

باجوڑ : بم دھماکے میں قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق

باجوڑ : باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکہ ، قبائلی رہنما سمیت 5 افراد جاں بحق، گاڑی مکمل تباہ۔ باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند کے علاقے کمرسر میں قبائلی رہنما محمد جان اپنی گاڑی میں 5 ساتھیوں کے ہمراہ جا رہے تھے کہ سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہو گیا جس سے گاڑی مکمل تباہ […]

ذوالفقار مرزا ایس ایس پی کرائم برانچ کراچی میں طلب

ذوالفقار مرزا ایس ایس پی کرائم برانچ کراچی میں طلب

کراچی : ایس ایس پی کرائم برانچ شاہجہاں خان نے ذوالفقار مرزا کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں آج شام چار بجے بلایا گیا ہے۔ ایس ایس پی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو بدین میں ان کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش کے لئے بلایا ہے۔ […]

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

لاہور: مکان کی چھت گرنے سے 6 خواتین سمیت 8 افراد زخمی

لاہور : زخمی ہونے والے تمام افراد بجلی کی بندش اور گرمی کے باعث چھت پر سوئے ہوئے تھے۔ گھر کی چھت بوسیدہ اور کچی ہونے کے باعث گر گئی جس سے تمام افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں 6 خواتین جبکہ 2 بجے شامل ہیں۔ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے […]

ہالا: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

ہالا: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق

ہالا : نو سالہ اسد، دس سالہ یاسر اور آفتاب گھر سے مچھلیاں پکڑنے گئے اور نہاتے ہوئے تیز لہروں کی نذر ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی بچوں کی تلاش شروع کر دی گئی تاہم کامیابی نہ ہو سکی۔ حادثے کے بعد تینوں بچوں کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔ علاقے کی فضا بھی سوگوار […]

ملک رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ملک رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک نے نومنتخب گورنر ملک رفیق رجوانہ سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، معزز جج صاحبان، وزراء، سینیٹرز اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور انتظامی شخصیات نے شرکت کی۔ ملک رفیق رجوانہ نے تقرری پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا شکریہ […]

جب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑوں گا، الطاف حسین کا اعلان

جب جان نکلے گی تب ہی قیادت چھوڑوں گا، الطاف حسین کا اعلان

کراچی : جناح گراؤنڈ کراچی میں کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ لوئر دیر کے ضمنی الیکشن میں خواتین کو ووٹ نہیں ڈالنے دیئے گئے۔ جماعت اسلامی کے امیر خواتین سے معافی مانگیں، یہ منافقت نہیں تو اور کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 246 میں […]

نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں، رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے: شیریں مزاری

نادرا چودھری نثار کی جاگیر نہیں، رپورٹ پی ٹی آئی کے موقف کی تائید ہے: شیریں مزاری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی فوبیا کا شکار ہے۔ نادرا کی رپورٹ آنے کے بعد وزراء کی پریشانیاں سمجھ سکتے ہیں۔ درباری وزراء حکومت کی ڈوبی ہوئی کشتی […]

ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری

ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خاکے جاری

کراچی : پولیس کے مطابق خاکے عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تیار کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تیار کئے گئے خاکے دہشت گردوں سے اسی فیصد مشابہت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب مقتول ڈی ایس پی کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی افتخار زیدی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف […]

غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اس لئے ٹریبونلز فریقین کو چپ کرائیں، چوہدری نثار

غیرتصدیق شدہ ووٹ جعلی نہیں اس لئے ٹریبونلز فریقین کو چپ کرائیں، چوہدری نثار

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ این اے 122 میں 93 ہزار ووٹ غیرتصدیق شدہ ہیں جعلی نہیں، دھاندلی کا فیصلہ نہ تو نادرا نے اور نہ ہی میڈیا نے کرنا ہے، ٹریبونلز کا کام ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی زبان بندی کریں۔ پنجاب ہاؤس میں […]