counter easy hit

سٹی نیوز

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ کراچی میں پیش آنے والا اندوہناک سانحہ بھی دونوں شخصیات کو قریب لانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سانحہ کراچی پر بلائے گئے اہم جلاس میں […]

پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی

پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد : وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی، کہتے ہیں یہ وقت مل کر پاکستان کے دشمنوں کے خاتمے کا ہے، صفورا چورنگی جیسے واقعات وزیر اعظم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔ اسلام اباد میں منعقدہ […]

سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش ایس ایس پی راؤ انوار کو سونپ دی گئی

سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش ایس ایس پی راؤ انوار کو سونپ دی گئی

کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار کو سانحہ صفورا گوٹھ چورنگی کی تفتیش سونپنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار اپنی ٹیم کے ہمراہ واقعہ کی تفتیش کریں گے اور جائے وقوع کا معائنہ بھی […]

سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

کراچی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ کراچی پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آرمی چیف نے اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ کو یقین دہانی کروائی کہ پاک […]

کراچی واقعہ ملکی وقار پر حملہ، معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں: وزیراعظم نواز شریف

کراچی واقعہ ملکی وقار پر حملہ، معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں: وزیراعظم نواز شریف

کراچی : اسماعیلی کمیونٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف اہم دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے سانحہ صفورا چورنگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسماعیلی کمیونٹی کو نشانہ بنانے […]

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : سفاک قاتلوں نے کراچی کا امن کرچی کرچی کر دیا۔ امن کی راہ دیکھتا شہر قائد پھر خون میں نہلا دیا گیا۔ بزدل دہشت گردوں کا کہیں اور بس نہ چلا تو بس میں بیٹھے بے بس مسافروں سے زندگیاں چھین لیں اور ایک ہی وار میں دوبارہ شہر کو ماتم کدہ بنا […]

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

کراچی : سانحہ کراچی پر پوری قوم افسردہ، سیاسی قیادت بھی غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے آج ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ نواز شریف کہتے ہیں نہتے شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ فعل ہے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سابق صدر آصف […]

سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی کمیونٹی پرامن لوگ ہیں جنہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، یہ وقت حکومت پر دباؤ ڈالنے […]

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا تاہم بعدازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جب کہ غلام حیدرجمالی […]

تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی اثاثے چھپانے پر نااہل قرار

تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی اثاثے چھپانے پر نااہل قرار

ملتان : الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج رانا زاہد نے محمد ایوب کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 162 ساہیوال […]

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ صفورا گوٹھ پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں، اسکولوں، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور سرگرمیوں کو بند رکھ کر سانحہ صفورا گوٹھ کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ سانحہ صفورا […]

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہیں انہیں ملک کے کسی حصے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آسان ہدف کو نشانہ بنایا تاہم انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور […]

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

کراچی : وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و […]

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی : کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 35 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ قریبی دکانداروں نے […]

صولت مرزا کا اعترافی بیان، اسماعیل میمن کے قتل کی ازسرنو تحقیقات شروع

صولت مرزا کا اعترافی بیان، اسماعیل میمن کے قتل کی ازسرنو تحقیقات شروع

کراچی : کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد میٹرک بورڈ کے چیئرمین اسماعیل میمن کے قتل کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقدمہ این آر او کے […]

سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کیخلاف سازش تھی: فاروق ستار

سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کیخلاف سازش تھی: فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے لال قلعہ گراونڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سانحہ بارہ مئی کے شہدا کے لئے فاتحہ و قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر سانحے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا […]

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود

منڈی بہاوالدین: پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی، سابق ناظم خالد محمود ساہی، سابق ناظم اختر محمود ساہی اور ساجد محمود ساہی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول […]

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

حیدر آباد : حیسکو کانفرنس ہال میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 25 سیٹوں والے مینڈیٹ کی چوری کا شور مچا رہے ہیں۔ 2015ء عمران خان کی جماعت کے اندرونی انتخابات کا سال ہے، ملکی انتخابات کا نہیں۔ عمران خان کی سیاست جھوٹ، دھوکا […]

ساری جعلی اسمبلی جلد دھاندلی کے بوجھ سے گرنے والی ہے: اسد عمر

ساری جعلی اسمبلی جلد دھاندلی کے بوجھ سے گرنے والی ہے: اسد عمر

لاہور : عمران ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام لاہور میں منقعدہ کنونش سے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ 2015 انتخابات کا سال ہے خواجہ سعد رفیق کی وکٹ گرنے کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی کرسی بھی ڈگمگا رہی ہے۔ نادرا کی رپورٹ نے حکومتی ایوانوں […]

پاک چین اقتصادی راہداری، وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

پاک چین اقتصادی راہداری، وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور اس کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے سیاسی جماعتوں اور چھوٹے صوبوں کے تحفطات کو دور کرنے کے لیے 13 مئی کو وزیر اعظم ہاؤس میں بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو […]

آرمی چیف کا مختلف سفارتخانوں کا دورہ، تعزیتی کتاب میں سانحہ نلتر پر تاثرات درج کئے

آرمی چیف کا مختلف سفارتخانوں کا دورہ، تعزیتی کتاب میں سانحہ نلتر پر تاثرات درج کئے

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں واقع ناروے اور فلپائن کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ سانحہ نلتر میں دونوں ممالک کے سفیروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے آرمی چیف […]

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو آنکھ بند کر کے قبول کر لیں گے، عمران خان

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو آنکھ بند کر کے قبول کر لیں گے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی سامنے آگئی اب اس کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا اور کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا ہم اس کو آنکھ بند کرکے قبول کر لیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان […]