counter easy hit

اسلام آباد

کوئی پرفیکٹ نہیں، عدالت کو بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے: چیف جسٹس

کوئی پرفیکٹ نہیں، عدالت کو بھی خود احتسابی کی ضرورت ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار کے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کی جانب سے اس عزت افزائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور کوشش کرونگا کہ بار کی توقعات پر پورا اتروں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ماضی […]

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: راحیل شریف

دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے: راحیل شریف

اسلام آباد : پاکستانی ہائی کمشنر نے جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر کے دم لیں گے۔ آپریشن ضرب عضب کو ادھورا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا تھا بھارت اور افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے […]

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی امن ایجنڈا پیش کر دیا

پاکستان نے اقوام متحدہ میں چار نکاتی امن ایجنڈا پیش کر دیا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے خطے میں امن کے لئے چار نکات پیش کر دیئے، ان میں کشمیر کو غیرفوجی علاقہ قرار دینے ، طاقت استعمال نہ کرنے، سیز فائر معاہدے پر عمل اور سیاچن سے فوجیں واپس بلانے کی تجاویز شامل ہیں۔ جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف […]

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکچ پر عمل درآمد روکتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا جس میں وزیراعظم کے کسان پیکچ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے […]

پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے لامحدود اختیارات کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز افضل خان نے آرٹیکل 239 کی شق 5 کے خلاف درخواست کی ان چیمبر سماعت کی، سماعت کے دوران درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کےنمایندوں […]

حکومت پارلیمنٹ میں بحث کے بعد خارجہ پالیسی تشکیل دے، خورشید شاہ

حکومت پارلیمنٹ میں بحث کے بعد خارجہ پالیسی تشکیل دے، خورشید شاہ

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں اور نہ ہی یہ پتہ ہے کہ خارجہ پالیسی کون بنا رہا ہے، حکومت پارلیمنٹ میں بحث کے بعد خارجہ پالیسی تشکیل دے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں سید خورشید […]

افغانستان میں بد امنی پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے: اعزاز چودھری

افغانستان میں بد امنی پاکستان کیلئے باعث تشویش ہے: اعزاز چودھری

اسلام آباد : پریس بریفنگ کے دوران سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہنا تھا پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، الزام تراشی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو قندوز کی صورتحال پر تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کی میٹنگ بہت کامیاب رہی۔ مقبوضہ جموں […]

رینٹل پاور کیس : ساتواں ریفرنس دائر، پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان طلب

رینٹل پاور کیس : ساتواں ریفرنس دائر، پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان طلب

اسلام آباد : نیب نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف نوڈیرو رینٹل پاور کیس کا ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کرا دیا۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کو طلب کر لیا گیا۔ نیب نے سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کے خلاف نوڈیرو-ون رینٹل پاور […]

این اے 154 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کی تنقید سے افسوس ہوا، پرویز رشید

این اے 154 پر سپریم کورٹ کا فیصلہ ،پی ٹی آئی کی تنقید سے افسوس ہوا، پرویز رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ این اے 154 پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کی تنقید سے افسوس ہوا ،بریف دینے والوں اور بریف کیس لینے والوں نے دلائل کے بجائے لمبی لمبی تاریخیں مانگنا شروع کردیں۔ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے […]

پنجاب کا الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب ہار جائے، عمران خان

پنجاب کا الیکشن کمیشن چاہتا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی انتخاب ہار جائے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے 4 اکتوبر کو اپنا جلسہ وفاقی دارالحکومت کے بجائے لاہور میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیرخان ترین، اسدعمر،نعیم الحق، فیصل جاوید خان اور دیگر […]

وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم نواز شریف کے کسان پیکج کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سرداررضا محمد خان کی سربراہی میں وزیراعظم کے کسان پیکج سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے دیگر […]

پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا گیا

پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا گیا

اسلام آباد : سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ تحقیقات کے بعد پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کے قاتلوں کا سراغ لگالیا۔ شجاع خانزادہ قتل کےاہم ملزم محمد قاسم کو کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے گرفتار کرلیا ۔ ملزم کا تعلق اٹک سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان […]

ن لیگ کی حکومت سازی کا تجربہ صرف شریف ایمپائر کی ترقی پر استعمال ہو رہا ہے، عمران خان

ن لیگ کی حکومت سازی کا تجربہ صرف شریف ایمپائر کی ترقی پر استعمال ہو رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیپرا رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت توانائی کے شعبے میں بہتری لانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جب کہ ان کی حکومت سازی کا تجربہ صرف شریف ایمپائر کی ترقی پر استعمال ہورہا ہے۔ تحریک انصاف کے چیرمین […]

مسلم لیگ ن لودھراں میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، جہانگیر ترین

مسلم لیگ ن لودھراں میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی، جہانگیر ترین

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کا صفایا ہوگیا ہے اس لئے میدان چھوڑ کر بھاگ گئی۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہم الیکشن کے میدان میں مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، […]

سپریم کورٹ کا این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

سپریم کورٹ کا این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخاب روکنے کا حکم

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 154 لودھراں کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کر تے ہوئے صدیق بلوچ کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے ملتان میں قائم الیکشن ٹریونل کے مبینہ دھاندلی کیس کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ مسلم لیگ […]

تحریک انصاف کے جلسے سے انتظامیہ پریشان، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے جلسے سے انتظامیہ پریشان، ریڈ زون سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کا جلسہ روکنے کے لئے کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر تحریک انصاف نے ریڈ زون میں جلسہ کرنے کا اپنا فیصلہ نہ بدلا تو 2 اکتوبر سے نادرا چوک، سرینا چوک اور […]

نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

نیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کو پارلیمنٹ میں نمائندگی دینے کا مطالبہ

اسلام آباد : سینیٹر مشاہد حسین سید کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز بل 2015 کے مسودے کی منظوری دے دی گئی۔ فرحت اللہ بابر کہتے ہیں یونیورسٹی پر سویلین نگرانی کا کوئی نظام نہیں رکھا گیا۔ رکن کمیٹی فرحت اللہ بابر نے نیشنل […]

بجلی کا شارٹ فال جعلی اور لوڈشیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی ہے، نیپرا

بجلی کا شارٹ فال جعلی اور لوڈشیڈنگ جان بوجھ کر کی جاتی ہے، نیپرا

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی طلب اور پیداوار کے درمیان شارٹ فال کو جعلی اور اس سلسلے میں لوڈ شیڈنگ کو بھی حکام کی جان بوجھ کر کارروائی قرار دیا ہے۔ نیپرا کی سالانہ رپورٹ برائے 15-2014 کے مطابق کارکردگی کی بنیاد پر آئیسکو پہلے اور کے الیکٹرک دوسرے […]

ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

ضمنی انتخابات :الیکشن کمیشن نے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دیدیا

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ اور این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ امن و امان […]

صدر مملکت اور وزیراعظم کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

صدر مملکت اور وزیراعظم کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے منی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کا منیٰ حادثے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو صبر عطا […]

وی آئی پی سیکیورٹی کی آڑ میں عام شہری نماز عید کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں، وزیرداخلہ

وی آئی پی سیکیورٹی کی آڑ میں عام شہری نماز عید کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں، وزیرداخلہ

اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وی آئی پی سیکیورٹی کی آڑ میں عام شہری نماز عید کی ادائیگی سے محروم نہ رہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیف کمشنر اسلام آباد کو ہدایت دی ہے کہ عید الاضحیٰ کے […]

بھارتی اشتعال انگیزی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، راحیل شریف

بھارتی اشتعال انگیزی دہشتگردی کیخلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، راحیل شریف

راولپنڈی: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پربھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، اس موقع […]