counter easy hit

گجرات میں سرچ آپریشن ، 25 مشتبہ افراد گرفتار

گجرات میں سرچ آپریشن ، 25 مشتبہ افراد گرفتار

پنجاب پولیس نے گزشتہ رات گجرات میں سرچ آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو گرفتار اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات خفیہ اطلاع پر گجرات کے گاؤں معین الدین پور میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد حراست میں لیکر تفتیش […]

کراچی کا موسم خشک،کوئٹہ کا سرد، ملتان میں اسموگ ختم

کراچی کا موسم خشک،کوئٹہ کا سرد، ملتان میں اسموگ ختم

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔دوسری طرف ملتان اور گرد و نواح میں اسموگ اور دھند کا راج ختم ہو گیا ہے اور ہلکے بادل منڈلا رہے ہیں۔ادھرکوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم خشک جبکہ بعض مقامات پر سردہے۔ محکمہ موسمیات کے […]

بحراوقیانوس پر 2 امریکی جنگی طیارےفضا میں ٹکراکر تباہ

بحراوقیانوس پر 2 امریکی جنگی طیارےفضا میں ٹکراکر تباہ

بحراوقیانوس پر 2 امریکی جنگی طیارےفضا میں ٹکراکر تباہ ہوگئے ۔خبرایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک جنگی طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ۔ غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حادثہ کیلی فورنیا میں میرین کورایئراسٹیشن کے قریب پیش آیا۔   Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 50

مزید2 ناپسندیدہ سفارتی اہلکار بھارت روانہ

مزید2 ناپسندیدہ سفارتی اہلکار بھارت روانہ

بھارتی ہائی کمیشن کے نا پسندیدہ قرار دیے گئے دو اہلکار بذریعہ ہوائی جہاز بھارت واپس چلے گئے جبکہ تین واہگہ کے راستے آج بھارت واپس جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کی آڑ میں بھارتی ایجنسیوں کے دو ایجنٹس وطن واپسی کےلیے اسلام آباد ایر پورٹ پر موجود ہیں۔ان […]

امریکا: ٹرمپ کی نو منتخب کابینہ کے نام سامنے آگئے

امریکا: ٹرمپ کی نو منتخب کابینہ کے نام سامنے آگئے

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے پینتالیس ویں صدر ہوں گے۔ اُن کی کابینہ میں کون ہوگا؟امریکی میڈیا میں متوقع نام سامنے آگئے،وزیر خارجہ کے لیے سینیٹر باب کورکر ،وزیر دفاع کے لیے سینیٹر جیف سیشنز مضبوط امیدوار،،ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر کے لیے ڈیوڈ کلارک اور وزیرداخلہ کے لیے فاریسٹ لوکاس کانام سامنے آیا ہے۔ طویل […]

محکمہ صحت کا میو اسپتال کے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ صحت کا میو اسپتال کے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ صحت نے احتجاج میں شامل میو اسپتال کے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق صبح تک میو اسپتال واپس اپنی ڈیوٹی پر نہ آنے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور انہیں فارغ، ٹرانسفر یا نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ […]

کیسکو نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات نظر انداز کردئیے

کیسکو نے لوڈشیڈنگ میں کمی کے احکامات نظر انداز کردئیے

بلوچستان میں کیسکو نے وزیراعظم کےبجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے سے متعلق احکامات نظرانداز کردئیے۔ کوئٹہ کے شہریوں کو اب بھی 6گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں کے عوام کو سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جھیلنا پڑرہی ہے ۔ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے دو روز قبل ملک کے عوام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کرنے […]

راہداری منصوبہ: چین سے پہلے تجارتی قافلے کی پنجگور آمد

راہداری منصوبہ: چین سے پہلے تجارتی قافلے کی پنجگور آمد

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے پہلا تجارتی قافلہ سخت سکیورٹی میں پنجگور پہنچ گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت چین سے آنے ولا پہلا تجارتی قافلہ 78 کنٹینروں پر مشتمل ہے جو قلات ،سوراب سے ہوتا ہوا پنجگور پہنچ گیا ہے۔ اس قافلے کی سیکورٹی […]

گورنر کی تبدیلی پر ہم کو بھی اعتماد میں لیا جاتا، ایم کیو ایم پاکستان

گورنر کی تبدیلی پر ہم کو بھی اعتماد میں لیا جاتا، ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ کی تبدیلی کے حوالے سے ایک بیان میں کہاہے کہ ایم کیو ایم صوبہ سندھ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے اوربہتر ورکنگ ریلیشنز میں یہ مناسب ہوتا کہ گورنر کی تبدیلی کے فیصلے پر صوبے کی دوسری بڑی نمائندہ جماعت کو بھی اعتماد میں […]

بھارتی فوج کی وادی نیلم ، کیل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری

بھارتی فوج کی وادی نیلم ، کیل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری

لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پہلی بار بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے وادی نیلم میں شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹر میں توپ خانے سے گولا باری کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے […]

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے خلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم کا اعلان

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کیلیے نیوزی لینڈ نے اپنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ کین ولیمسن نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔ کیویز کی اعلان کردہ ٹیم کے باقی کھلاڑی ٹاڈ ایسل، ٹرینٹ بولٹ، کولن گرینڈ ہوم، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نکلز، جمی نیشم، جیت ریول، ٹم ساوتھی، راس ٹیلر، […]

نئی امریکی انتظامیہ، بات چیت کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے، ملیحہ

نئی امریکی انتظامیہ، بات چیت کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے، ملیحہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت میں پاکستان کے مفادات کا دفاع کریں گے۔ جیونیوز کو خصوصی انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات […]

سعید الزماں صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سعید الزماں صدیقی آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

سابق چیف جسٹس آف پاکستان سعید الزماں صدیقی آج سندھ کے نئے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ وہ مطمئن ہیں ۔گورنر کی حیثیت سے کراچی سمیت صوبے کی عوام کی خدمت کی اور عوامی فلاح کے لئے جو کر سکتے تھے وہ کیا۔ سندھ […]

296 ارب مالیت کے ٹی بلز کی فروخت

296 ارب مالیت کے ٹی بلز کی فروخت

حکومت نے 15 روزہ نیلامی میں 296 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کردیئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نیلامی میں تین کے 270 جبکہ چھ ماہ کے 25 ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کئے گئے۔ فروخت کئے گئے بلز کی کٹ آف ایلڈ چار ، چار ، بیسسز پوائنٹس اضافے سے 5 […]

کوٹری :7دن میں18افراد ڈینگی وائرس سےمتاثر

کوٹری :7دن میں18افراد ڈینگی وائرس سےمتاثر

کوٹری میں ڈینگی کے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10سے زائد افراد “ڈینگی”سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں کوٹری بند پر رہائش پذیر دو سگے بھائی عبد الہادی بلوچ اور ضیاءبلوچ بھی ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں، اسطرح ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 18ہوگئی […]

فلم ’’کولیٹرل بیوٹی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

فلم ’’کولیٹرل بیوٹی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم کولیٹرل بیوٹی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کے بعد […]

10ماہ کے دوران سندھ میں ایڈز کے1362کیسز رپورٹ

10ماہ کے دوران سندھ میں ایڈز کے1362کیسز رپورٹ

ایڈز کنٹرول پروگرام سندھ ہی کے فراہم کر دہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ بیس سالوں کے دوران صوبے میں ایچ آئی وی کے 10652جبکہ ایڈز کے239کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 7698 کیسز کا تعلق کراچی ہے جو کل تعداد کا 70فیصد بنتاہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف رواں سال اب تک صوبے […]

آئی سی سی اور بھارتی بورڈ مالی خسارہ پورا کرے، پی سی بی

آئی سی سی اور بھارتی بورڈ مالی خسارہ پورا کرے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارتی کرکٹ بورڈاور آئی سی سی سے شیڈول سیریز منسوخ کرنے پر مالی خسارے کوپورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ʼہم نے جنوبی افریقا میں ہونے والےاجلاس میں بی سی سی آئی اور آئی سی سی […]

یمنی فورسز کی کارروائی ، القاعدہ کے 30 جنگجو ہلاک

یمنی فورسز کی کارروائی ، القاعدہ کے 30 جنگجو ہلاک

یمنی صدر منصور ہادی کی حامی فورسز نے یمن کے جنوبی حصے میں ایک حملے کے دوران مشتبہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے 30جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یمنی فوج کی طرف سے اپنےسوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ اس کارروائی کے دوران 4یمنی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں، آپریشن گزشتہ روز […]

انقرہ:مشرقی ترکی ميں حملہ، شہری سمیت 3فوجی ہلاک

انقرہ:مشرقی ترکی ميں حملہ، شہری سمیت 3فوجی ہلاک

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں جنگجوؤں نے علاقائی محافظوں کی ایک گاڑی پر فائرنگ کر کے 3سکیورٹی اہلکاروں اور ايک شہری کو ہلاک کر دیا ، واقع ميں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انقرہ حکومت نے اس حملے کا الزام کردستان ورکرز پارٹی پر عائد کیا ہے، یہاں یہ امر اہم ہے کہ […]

فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں10ہزار روپے کا اضافہ، پی سی بی

فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں10ہزار روپے کا اضافہ، پی سی بی

پاکستا ن کرکٹ بورڈ نے اپنے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کو پرکشش بنانے کے لئے فرسٹ کلاس میچ کی فیس میں دس ہزار روپے فی میچ اضافہ کردیا ہےایسے وقت میں جبکہ ملک کا سب سے بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی چھٹے مرحلے میں تھا پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ کے […]

امریکی صدر اوباما کی نو منتخب صدر ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی

امریکی صدر اوباما کی نو منتخب صدر ٹرمپ سے آج ملاقات ہوگی

امریکی صدر بارک اوباما نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دیدی، ملاقات آج ہوگی۔ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری کےمطابق صدر اوباما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس آنے کی دعوت دی ہے، دونوں کی ملاقات آج اوول آفس میں ہوگی جس میں اقتدار کی منتقلی کے امور پر […]

تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم’موانا‘ کی جھلکیاں جاری

تھری ڈی اینی میٹیڈ میوزیکل فلم’موانا‘ کی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور نئی تھری ڈی اینی میٹیڈمیوزیکل فلم’موانا‘کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہدایتکاررون کلیمنٹ اورجان مسکرکی اس فلم کی کہانی جہاز رانی کرنے والے خاندان کی ایک ایسی لڑکی کے گِرد گھوم رہی ہے جو دور دراز واقعہ ایک جزیرے کی تلاش میں خطرناک سفر کا آغاز کرتی […]

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے

بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ۔رنگ پور رائیڈرز کا مقابلہ کھلنا ٹائیٹنز سے ہوگا۔دوسرے میچ میں کومیلا وکٹورینز اور باری سل بلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ ڈھاکا میں آج دن کے پہلے میچ میں رانگ پور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔رنگ پور کی جانب […]