counter easy hit

فلم ’’کولیٹرل بیوٹی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

The film, released collateral beauty 'trailer

The film, released collateral beauty ‘trailer

معروف اداکار وِل اسمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ نئی ہالی ووڈڈرامہ فلم کولیٹرل بیوٹی کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ فرینکل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک حادثے کے بعد خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم میں مرکزی کردار معروف اداکار وِل اسمتھ ، اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اورہیلن میرن نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں کیرا نائٹلے،ایڈورڈ نورٹن،مائیکل پینا اور نومی ہیرس شامل ہیں۔

مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرزپکچرز کے بینر تلے رواں برس 16دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website