counter easy hit

نئی امریکی انتظامیہ، بات چیت کرکے پاکستان کا دفاع کریں گے، ملیحہ

The new US Administration, will discuss the defense of Pakistan, Maliha

The new US Administration, will discuss the defense of Pakistan, Maliha

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کی بات چیت میں پاکستان کے مفادات کا دفاع کریں گے۔

جیونیوز کو خصوصی انٹرویو میں ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد امریکا کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کیا ہوں گی اور اور نئی انتظامیہ میں کون لوگ شامل ہونگے، یہ دیکھنے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی بنانی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی ملکی مفادات کے تابع ہوتے ہیں۔ نئی امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکراتی عمل میں پاکستان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ہماری خواہش ہوگی کہ نئی امریکی انتظامیہ پاکستان کےمفادات کو تسلیم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران امریکا کی خارجہ پالیسی متوازن نہیں تھی تاہم ٹرمپ کی انتظامیہ کو متوازن پالیسی اختیارکرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے افغانستان میں طویل جنگ لڑی ہے، اب انہیں امن کے مواقع تلاش کرنے ہونگے، مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website