counter easy hit

لیاری میں رینجرز کا خفیہ اطلاع پر چھاپا ،اسلحہ برآمد

لیاری میں رینجرز کا خفیہ اطلاع پر چھاپا ،اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کر کے اسلحہ کے ذخیرے کو برآمد کر لیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے شہر میں بد امنی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق لیاری کے علاقے فوٹو لین میں رینجرز کی ٹارگٹیڈ کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ […]

حج اسکینڈل، مرکزی کردار احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا

حج اسکینڈل، مرکزی کردار احمد فیض کو 30 سال قید کی سزا

حج کرپشن کیس میں آخری ملزم کو بھی سزا سنا دی گئی ، نامزد ملزم فیض احمد کو تیس سال قیدجبکہ 4 کروڑ5لاکھ 30 ہزار 650 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنا یاجس میں فیض احمد کو نامزد ملزم ٹھہرا یا گیا تھا […]

عمران خان کی حالت مسترد شدہ شخص کی سی ہے، مریم اورنگزیب

عمران خان کی حالت مسترد شدہ شخص کی سی ہے، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص کی ذہنی حالت پرصرف افسوس ہی کیاجاسکتا ہے، عمران خان کی حالت مایوس اور مسترد شخص کی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر پہلے الزام لگایا اور […]

ساڑھے آٹھ سال سے روزانہ سیلفی لینے والا کینیڈین نوجوان

ساڑھے آٹھ سال سے روزانہ سیلفی لینے والا کینیڈین نوجوان

سیلفی کے بخار میں آج کل ہر کوئی مبتلا ہے لیکن کینیڈا کا ایک نوجوان ایسا بھی ہے جوساڑھے آٹھ سال سے روزانہ اپنی ایک سیلفی لے رہاہے ۔ کینیڈاکے علاقےمانیٹریال سے تعلق رکھنے والابیس سالہ ہوگو کورنیلیئرنامی نوجوان بارہ سال کی عمر سے روزانہ ایک سیلفی لے رہاہے اور اب تک اپنی لاتعداد تصاویر […]

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری

دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی اور استور میں برف پڑ رہی ہے،مری میں ایک فٹ تک برف پڑی جبکہ چلاس میں وقفےوقفےسےبارش جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دودن سے ہلکی تیز برف باری جاری […]

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئیں

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگی آسٹریلین اوپن کے مسکڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئیں ، ویمنز سنگلز کا فائنل کل ولیمز سسٹرز کے درمیان ہوگا ۔ ثانیہ مرزا اورایوان ڈوڈگی کی جوڑی نے آسٹریلین جوڑی کو ایک گھنٹے 18من کے سخت مقابلے کے بعد چھ چار، دو چھ اور دس پانچ […]

قومی اسمبلی واقعہ، اسپیکر کے نوٹس لینے کی توقع ہے، رانا ثناء اللہ

قومی اسمبلی واقعہ، اسپیکر کے نوٹس لینے کی توقع ہے، رانا ثناء اللہ

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ملک میں گالی گلوچ کا کلچر پھیلا رہی ہے ،قومی اسمبلی میں پیش آنےوالا واقعہ افسوسناک ہے، امید ہے اسپیکرنوٹس لیں گے ۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا […]

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کل بھارت روانہ ہوگی

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ’ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ‘ میں شرکت کے لیے کل بھارت روانہ ہو گی ۔ ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ29 جنوری سے شروع ہو گا ۔ ایونٹ کے میچز بھارت کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔ورلڈ کپ میں شرکت لیے پاکستان بلائنڈ ٹیم کل واہگہ کے راستے بھارت جائے گی […]

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

موصل: فوج کے قبضے کے بعد مشرقی حصے میں اسکول کھل گئے

عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل کے مشرقی حصے پر ملکی فوج کے مکمل قبضے کے بعد تمام اسکول ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ مشرقی موصل کا قبضہ چھڑانے کا اعلان عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے چوبیس جنوری کی شام کیا تھا۔عراقی فوج اِس وقت دریائے دجلہ کے دوسری طرف کے وسیع اور گنجان […]

سلو اوور ریٹ، اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوور ریٹ، اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد

آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے سست بولنگ کی جس پر آئی سی سی […]

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کیلئے پہلی ٹرین اتوار کو روانہ ہوگی

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کیلئے پہلی ٹرین اتوار کو روانہ ہوگی

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے لئے کوئلے کا جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جہاں سے مال گاڑی کے ذریعے اسے ساہیوال منتقل کیا جائےگا۔محکمہ ریلوے نے کوئلے کی ترسیل کے لئے مال گاڑی کراچی پہنچا دی ہے اور لوڈنگ کا کام شروع ہوگیا ہے ۔ ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے جیونیوز […]

بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم

بلوچستان کے 10 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم

بلوچستان کے10اضلاع میں انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی جبکہ کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام کے مطابق بلوچستان کے10اضلاع میں 23 جنوری کو شروع ہونےو الا انسداد پولیو مہم ختم ہوگئی ہے ۔ادھر کوئٹہ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں مہم میں دو روز کی توسیع کردی […]

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

پرتھ میں چھوٹا طیارہ تباہ،2 افراد ہلاک

آسٹریلوی شہر پرتھ میں چھوٹا طیارہ دریا میں گر گر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اورمسافر ہلاک ہو گیا۔ پرتھ میں آسٹریلیا کے قومی دن کی تقریبات جاری تھیں جنہیں دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد بھی موجود تھے،اس دوران چھوٹا طیارہ دریائے سوان میں گر کر تبا ہ ہوگیا۔طیارہ گرنے کے مناظر لوگوں […]

پانامالیکس ،تقسیم جائیداد کی تفصیل جمع کرانے کے لیے مہلت طلب

پانامالیکس ،تقسیم جائیداد کی تفصیل جمع کرانے کے لیے مہلت طلب

پانامالیکس ،تقسیم جائیداد کی تفصیل جمع کرانے کے لیے مہلت طلب سپریم کورٹ میں پانامالیکس سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔وزیراعظم کے وکیل نےجائیداد کی تقسیم اور تحائف کی تفصیل جمع کرانے کے لیے عدالت سے پیر تک کی مہلت مانگ لی۔اسحاق ڈار کے وکیل شاہد حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ […]

کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان

کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو جمہوریت کی کوئی تمیزنہیں ہے،کل جو اسمبلی میں ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ایسی اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کردیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں جانے کے لیے کہا […]

سی پیک منصوبے سے جہازرانی کی صنعت ترقی کرے گی

سی پیک منصوبے سے جہازرانی کی صنعت ترقی کرے گی

سی پیک منصوبے سے جہازرانی کی صنعت ترقی کرے گی،پی این ایس سی 2025 تک 22جہاز خریدے گا۔ عالمی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اضافی جہاز سے پی این ایس سی کی مال برداری کی صلاحیت 22 لاکھ ٹن ہوجائے گی۔رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کی وجہ سے مال برداری کی ضرورت میں […]

راہول ڈریوڈ کا اعزازی ڈگری لینے سے انکار

راہول ڈریوڈ کا اعزازی ڈگری لینے سے انکار

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راہو ل ڈریوڈ نےبنگلور یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی اعزازی ڈگری لینے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کسی ریسرچ پر تو لے سکتے ہیں لیکن اعزازی ڈگری لینا ممکن نہیں ۔دنیا بھر میں معروف شخصیات کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیئے […]

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارشوں سے ہلاک افراد کی تعداد 17 ہو گئی

بلوچستان میں بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران 17افراد جان بحق جبکہ اٹھارہ افراد مختلف واقعات میں زخمی ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں چودہ جنوری سے 26جنوری تک بارش اور برف باری کی حالیہ لہر کے دوران مکانات کی چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں […]

میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

میکسیکو کے صدر نے دورہ امریکا منسوخ کر دیا

میکسیکو کے صدر اینرک پینا نیٹو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیوار تعمیر کرنے کے پیغام کے بعد اپنا دورہ واشنگٹن منسوخ کردیا جبکہ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے دورے کا کوئی فائِدہ بھی نہیں تھا ۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اینرک پینانیٹو کو طے […]

پیرس میں ونٹر فال کلیکشن کی نمائش

پیرس میں ونٹر فال کلیکشن کی نمائش

پیرس میںجدت بھرے انداز میں 2017ء اور 2018ء کی ونٹر فال کلیکشن پیش کی گئی ۔مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنرز پیرس فیشن ویک کا حصہ بنے ہیں۔ پیرس کوچیور ویک میں اٹالین فیشن ہاوس ارمانی نے بھی ونٹر فال کلیکشن پیش کی ۔اس فیشن شو کو دیکھنے ہالی ووڈ سلبرٹیز بھی آئے۔چین کی […]

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا

ٹیوٹا پنجاب نے سیکورٹی گارڈز کو تربیت دینے کا آغاز کردیا ہے، ایک سال میں 20 ہزار سے زائدگارڈز کو تربیت دی جائے گی،سیکورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کے ساتھ ساتھ آگ بجھانے کی تربیت بھی دی جائیگی۔ جرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا قیام ہرحکومت کی بنیادی ذمہ داری تو ہوتی ہی […]

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد میں گیس کی لیکج کی وجہ سے ایک اور گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی میں واقع گھرمیں دھماکے کے باعث 5افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں دو ہفتوں کے دوران گیس لیکج کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post […]

کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

کوکا کولا کا پاکستان میں پلانٹ لگانے کا فیصلہ

کوکا کولا پاکستان میں 200ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور فیصل آباد، اسلام آباد کے علاقے میں نئے پلانٹ لگائے گا۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز پاکستان ترکی بزنس کونسل کوکا کولا سیوریج پاکستان نے3 رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین اور وزیر مملکت مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور پاکستان […]

فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کے نئے کلپس جاری

فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کے نئے کلپس جاری

جنگل کے کنگ ’کنگ کانگ‘ ایک بار پھر دھماکے دار انٹری دینے کو تیار ہے۔ اسی سلسلے میں ہولی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ’کانگ اسکل آلینڈ‘ کے نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے […]