counter easy hit

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کیلئے پہلی ٹرین اتوار کو روانہ ہوگی

ساہیوال کول پاور پروجیکٹ کے لئے کوئلے کا جہاز کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا ہے جہاں سے مال گاڑی کے ذریعے اسے ساہیوال منتقل کیا جائےگا۔محکمہ ریلوے نے کوئلے کی ترسیل کے لئے مال گاڑی کراچی پہنچا دی ہے اور لوڈنگ کا کام شروع ہوگیا ہے ۔

The first train will leave on Sunday for Sahiwal Coal Power Project

The first train will leave on Sunday for Sahiwal Coal Power Project

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور نے جیونیوز کو بتایا کہ 29 جنوری کو پہلی مال گاڑی کوئلہ لیکر کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لئے روانہ ہوجائے گی،شروع میں ایک جبکہ بعد میں روزانہ پانچ مال گاڑیوں کے ذریعے کوئلہ پاور پلانٹ تک پہنچایا جائےگا۔سی ای او ریلوے کے مطابق کوئلے کی ترسیل کے لئے امریکہ سے چار ہزار ہارس پاور والے انجن پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔سیکرٹری انرجی پنجاب اسعد رحمٰن گیلانی نے بتایا کہ تقریبا ًپانچ ماہ تک پاور پلانٹ پر کوئلہ ا سٹاک کیا جائے گا اور اسی سال جون میں ساہیوال کول پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔انہوں نےمزید بتایا کہ ساہیوال کول پاور پلانٹ13سو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website