counter easy hit

قمر الزمان کائرہ کی رزاق ڈھل کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی۔

قمر الزمان کائرہ کی رزاق ڈھل کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی۔

پیرس۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنماچوہدری عبدالرزاق ڈھل کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس (لالہ موسی) کے سینئر رہنما عبدالستار ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی لالہ موسی کےسابقہ صدر ملک […]

مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہیے،سراج الحق

مجرم کو سزا ضرور ملنی چاہیے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کے نااہل ہونے پرضروری نہیں کہ انتخابات بھی وقت سے پہلے ہو جائیں ،جس نے جرم کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں کوئی ایک خاندان مسلط […]

ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار

ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار

کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔ پونے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرارہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبرہے۔آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں جو روٹ […]

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ، 4خواتین زخمی

ایل او سی پر بھارتی فائرنگ ، 4خواتین زخمی

 بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 4خواتین زخمی ہوگئی ہیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ۔ Post […]

سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ،اپنے خطاب میں اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید اور خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔ اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کے […]

آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ ہوگا، شہباز

آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کامکمل خاتمہ ہوگا، شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد سے وطن عزیز سے دہشت گردی،انتہاپسندی کےناسور کامکمل خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سے ملاقات کی،جس میںپیشہ ورانہ امور،سیکیورٹی معاملات،آپریشن ردالفساد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پرشہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں […]

پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا جائزہ

پنجاب اپیکس کمیٹی کا اجلاس ،دہشتگردی کیخلاف اقدامات کا جائزہ

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلا س میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر غور اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ، کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، صوبائی وزیر انسداد […]

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اوربھارتی فوجی کی خود کشی، تعداد 378 ہو گئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا […]

اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

نئی دلی: بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی اور اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔ اڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا شور مچانے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، گزشتہ سال […]

میری بیوی مجھے روزانہ 300 روپے دیتی ہے

میری بیوی مجھے روزانہ 300 روپے دیتی ہے

اگر آپ بھی میری طرح تنخواہ دار طبقے سے تعلق رکھتے ہیں تو یہ تحریر آپ کو ضرور پڑھنی چاہیئے۔ دفتر میں لنچ کا وقفہ تھا اور ہم سب لوگ کھانے کی میز کے گِرد جمع تھے۔ ایسے میں فہیم میاں نے پوچھا، ’’علیم صاحب! آج آپ کو گھر سے کتنا جیب خرچ ملا ہے؟‘‘ […]

اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ پاکستان کے لیے چراغِ طور ثابت ہوگا

اینگرو تھرکول پاور پراجیکٹ پاکستان کے لیے چراغِ طور ثابت ہوگا

جس طرح قانونِ ارتقاء کی رو سے بنی نوع انسان حیات کے ابتدائی درجے سے ترقی کرکے متنوع تبدیلیوں کے بعد موجودہ صورت اور حالت تک پہنچا، بعینہٖ انسانی تمدن بھی مدورِ ایام کے تغیرات کی بدولت درجہ بہ درجہ بڑھوتری اور زینہ بزینہ معراج کے مدارج طے کرکے پتھر کے عہد سے راکٹ سائنس […]

ریٹائرمنٹ اور موت

ریٹائرمنٹ اور موت

معروف سرجن ڈاکٹر عبدالاحد ایف آر سی ایس ہزارہا مریضوں کے جسموں سے پرانے اعضا نکال کر نئے ڈال کر انھیں قدموں پر چلانے اور اپنی دوسری مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائر ہونے کے بعد ایک محفل میں بیٹھے ’’ریٹائرمنٹ اور موت‘‘ کے موضوع پر بات کر چکے تو میں نے کہا کہ میں اس […]

فاروق ضمیر

فاروق ضمیر

اردو کی شعری تنقید میں مولانا حالی کے لیے ایک بہت مختلف، منفرد اور انوکھا سا اسم توصیف ’’بھلا مانس غزل گو‘‘ کی صورت میں وضع کیا گیا۔ میں نے جب پہلی بار فاروق ضمیر مرحوم کو دیکھا اور ان سے بات کی تو مجھے لگا کہ اگر اداکاروں میں سے کسی شخص پر القاب […]

غیرت مند پارٹنر

غیرت مند پارٹنر

عبدالحامد خان کراچی پرل کانٹیننٹل میں ملازم تھے‘ تنخواہ اچھی تھی لیکن وہ مالدار نہیں تھے‘ تین بچے تھے‘ ایک بیٹا اور دوبیٹیاں۔ صاحبزادے کا نام سہیل خان تھا‘ سہیل خان نے 1984ء میں بی کام کیا اور یہ کراچی کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں ملازم ہو گئے‘ یہ وہاں تین سال کام کرتے رہے‘ […]

باکسر محمد علی کے بیٹے کو امریکا میں مذہبی تعصب کا سامنا

باکسر محمد علی کے بیٹے کو امریکا میں مذہبی تعصب کا سامنا

فلوریڈا: لیجنڈ امریکی باکسر محمد علی کے بیٹے محمد علی جونیر کو امریکا میں مذہبی تعصب کا سامنا کرنا پڑا اور سیکیورٹی حکام نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں مسلمانوں اور سیاہ فام باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے اور […]

دپیکا ساتھی اداکارہ پریانکا سے موازنہ کرنے پر پھٹ پڑیں

دپیکا ساتھی اداکارہ پریانکا سے موازنہ کرنے پر پھٹ پڑیں

ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوا رہی ہیں لیکن جب ایک انٹرویو کے دوران دپیکا کا موازنہ پریانکا سے کیا گیا تو انہیں بہت ناگوار گزرا۔ بالی ووڈ پرستاروں کے درمیان پردے کے پیچھے ہونے […]

پاکستان کا ہر شہری 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

پاکستان کا ہر شہری 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

کراچی: حکومتی قرضوں کا حجم 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرجانے کے بعد پاکستان کا ہر فرد 1لاکھ  15ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا ہے۔ معیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پر بیرون اور […]

عامر خان نے ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ بننے کے لیے تربیت لینا شروع کردی

عامر خان نے ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ بننے کے لیے تربیت لینا شروع کردی

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کے لیے ٹریننگ لینا شروع کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ کی ہدایات وجے کرشنا اچاریا دیں گے، جس کی عکسبندی مئی میں شروع ہوگی۔ دوسری جانب اداکار عامر خان نے بھی فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے […]