counter easy hit

اڑی حملہ؛ بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش ناکام

نئی دلی: بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش ناکام ہو گئی اور اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا۔

URRI, ATTACK, ANOTHER, INDIAN, CONSPIRACY, FAILEDاڑی حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا شور مچانے والے بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی، گزشتہ سال اڑی حملے کے بعد بھارتی میڈیا اور مودی حکومت نے پاکستان پر الزام تراشیوں کا سلسلہ شروع کر دیا تھا لیکن حقیقت بالآخر سامنے آہی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اڑی حملہ خود بھارت کے ہی گلے پڑ گیا

بھارتی حکومت نے اڑی حملے میں پکڑے گئے پاکستانیوں کے خلاف شواہد نہ ملنے پر کیس بند کردیا، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو گزشتہ برس 18 ستمبر کو اڑی سیکٹر پر حملے میں معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن شواہد کی عدم دستیابی پر بھارتی حکومت نے فوج کو دونوں پاکستانیوں کے خلاف کیس بند کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں گرفتار دونوں پاکستانیوں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان بھیجا جائے گا تاہم ان کی واپسی کا طریقہ کار بھارتی وزارت خارجہ طے کرے گی۔

اس خبر کوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر حملے میں 18 اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا کے سیکٹر اڑی میں گزشتہ سال 18 ستمبر کو مسلح افراد کے حملے میں 18 فوجیہلاک ہو گئے تھے جس پر بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر لگا دیاتھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website