counter easy hit

سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا، اعزازچودھری

اقتصادی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کو ای سی او سینئر حکام کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ،اپنے خطاب میں اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ سی پیک اقتصادی تعاون تنظیم کیلئے مفید اور خطے کے لئے گیم چینجرثابت ہوگا ۔

CPEC, WILL, BE,USEFUL, FOR, ECONOMIC, COOPERATION, ORGANIZATION, MUSADDIQ, MALIKاسلام آباد میں ہونے والے ای سی او کے سینئر حکام کے اجلاس سے خطاب میں سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کا کہناتھاکہ 13ویں اجلاس کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز ہے ،پاکستان ای سی او کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ان کا مزید کہناتھاکہ اقتصادی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا،اجلاس کا مقصد خطے کے استحکام کا حصول ہے، ای سی اوکےتحت کابل میں افغانستان پر کانفرنس کاخیرمقدم کرتےہیں۔اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری صرف پاکستان نہیں بلکہ ای سی او ارکان کے لیے مفید ثابت ہوگا، یہ منصوبہ خطے کے ترقیاتی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔اجلاس سے تنظیم کے سیکریٹری جنرل خلیل ابراہیم نے بھی خطاب کیا ۔ان کا کہناتھاکہ اجلاس کےانعقاد سےمقصد کےحصول میں کامیابی حاصل ہوگی،تجارت ، توانائی،مواصلات سمیت مختلف شعبوں میں نئی راہیں کھلیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website