counter easy hit

پاکستان کا ہر شہری 1 لاکھ 15 ہزار روپے کا مقروض ہوگیا

کراچی: حکومتی قرضوں کا حجم 23 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرجانے کے بعد پاکستان کا ہر فرد 1لاکھ  15ہزار روپے تک کا مقروض ہوگیا ہے۔

EVERY, PAKISTANI, HAVE, 1 LAC, 15, THOUSAND, DEBIT, ON, ITS, SHOULDERمعیشت کا پہیہ چلانے کی خاطر گزشتہ کئی دہائیوں سے ہر آنے والی حکومت نئے قرضے کا بوجھ عوام پر چھوڑ جاتی ہے جس کے باعث پاکستان پر بیرون اور مقامی قرضوں کا حجم  23ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے جس میں 8 ہزار ارب روپے کا بیرونی قرض اور 15 ہزار ارب روپے کا مقامی قرضہ شامل ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 31دسمبر 2016 تک ملکی مجموعی قرضوں کی مالیت میں سال بہ سال 10فیصد کا اضافہ ہوا۔ اعدادوشمار کے مطابق پاکستانی حکومت نے اپنے موجودہ دورکے تین سال کے دوران 25ارب ڈالر کا قرضہ حاصل کیا، جس سے مجموعی غیرملکی قرضوں کی مالیت 74 ارب ڈالر  (7800 ارب روپے)  پر پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں سال 2017 سے 2020 کے دوران پاکستانی بانڈز کی مدت معیاد مکمل ہونے پر حکومت  2ارب 75 کروڑ ڈالر ادا کرنے کی پاپند ہو گی۔ دوسری جانب آئندہ دو سال کے دوران ہی پیرس کلب اور آئی ایم ایف کے قرضوں کی ادئیگیاں بھی شروع ہو جائیں گی۔ واضح رہے کہ پیرس کلب کے 11ارب 70کروڑ ڈالر کے قرضوں کو 2001 میں ری شیڈیول کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website