counter easy hit

to

نئی فلم ’’چھین چھپائی‘‘ انڈسٹری کو نئے مقام پر لاکھڑا کریگی، نیلم منیر

نئی فلم ’’چھین چھپائی‘‘ انڈسٹری کو نئے مقام پر لاکھڑا کریگی، نیلم منیر

لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلا کھڑا کرے گی۔ ’’نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب فلم کے […]

نرگس فخری نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نرگس فخری نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا کہنا ہے کہ وہ تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے حوالے سے ذرا بھی فکرنہیں کرتی ہیں بلکہ ایسے لوگوں کووہ بہت آرام سے نظر اندازکردیتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ نرگس فخری نے گزشتہ ماہ خود ہی اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ […]

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ٹھوکریں کھاتا نومبر تک جا پہنچا، پی سی بی اور کرکٹرز کی مصروفیات کے سبب آئندہ ماہ انعقاد کا فیصلہ بھی برقرار نہ رہ سکا۔ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا پہلا مرحلہ رواں ماہ کے آخرے ہفتے ملتان میں شروع کرنے اور باقی میچز آئندہ ماہ فیصل آباد میں کرانے کا پلان […]

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں، عمران خان

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وکلا کو ججوں کی عزت و احترام بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ وکلا برادری نے آزاد عدلیہ کی بڑی قربانیاں دی ہیں اور وکلا کی جدوجہد میں تحریک انصاف شانہ بشانہ شامل تھی، وکلا […]

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت چیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس […]

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اربوں ڈالر دیتے ہیں، مگر وہ دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔ افغانستان میں ہمارا ساتھ دینے سے پاکستان کو فائدہ، دوسری صورت میں نقصان ہوگا۔ آرلینگٹن کےفوجی اڈے سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے افغانستان اور پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے بارے میں […]

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

سنجے دت بننے کیلئے پیدا ہوا ہوں، رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ سنجے دت بننے کیلئے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان دنوں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے چرچے جاری ہیں جس میں رنبیر کپور مرکزی کردار نبھارہے ہیں، فلم ابتدا ہی سے میڈیا کی توجہ کا مرکز […]

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتے، نواز شریف جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی، قومی اداروں سے مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے۔ اسلام آباد میں ’’کاگف‘‘ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا حکومت نیشنل ایکشن […]

حکومت آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم نہیں کرسکے گی، طاہر القادری

حکومت آئین کے آرٹیکل 62، 63 میں ترمیم نہیں کرسکے گی، طاہر القادری

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 میں ترمیم کرنے کی نہ تو جرات ہو گی اور نہ ہی انہیں ترمیم کا موقع ملے گا۔ لندن روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کا […]

نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے، آصف زرداری

نواز شریف اپنے اعمال کی وجہ سے اس انجام کو پہنچے، آصف زرداری

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو مقتدر بنانے کے بجائے نوازشریف خود اختیارات کا منبع بن گئے تھے اور اپنے اعمال کی وجہ سے ہی وہ اس انجام کو پہنچے ہیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں آصف زرداری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نیلم جبار، بشیر ریاض، عبدالقادر شاہین، قیوم سومرو، عزیز الرحمان […]

پی ایس جی نے تولوز کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا

پی ایس جی نے تولوز کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے ہرا دیا

تولوز نے 18 منٹ میں گول کیا، ہاف ٹائم پر سکور 1-2 تھا، دوسرے ہاف میں پی ایس جی نے مزید چار گول سکور کر دیئے بارسلونا: فرانسیسی فٹبال کلب پی ایس جی کو تو جیسے نیمار جونیئر کا ریکارڈ معاہدہ راس ہی آ گیا ، فتوحات پہ فتوحات ہی حصے میں آنے لگیں ، […]

ایم کیو ایم پاکستان کا کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

ایم کیو ایم پاکستان کا کل جماعتی کانفرنس بلانے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، مصطفیٰ کمال کی پاک سر زمین پارٹی کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم کی صدارت میِں رابطہ کمیٹی کا اجلاس عارضی مرکز بہادرآباد میں ہوا، اجلاس […]

پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور اب متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔ پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں سے بھی ڈینگی بخار کے مریض سامنے آئے ہیں۔ پشاور میں دیگر عوامی مسائل […]

دُنیا کی سب سے بہترین پانچ لیپ ٹاپ برینڈز

دُنیا کی سب سے بہترین پانچ لیپ ٹاپ برینڈز

ہم جب بھی کوئی لیپ ٹاپ خریدتے ہیں پہلا سوال ہمارے ذہن میں یہ آتا ہے کہ ایسی کونسی کمپنی ہے جس کا لیپ ٹاپ پائیدار، سستا اور خوبصورت ہوگا۔ لیکن اب آپکو اس مشکل میں نہیں پڑنا پڑے گا۔ اب جانیئے دُنیا کہ وہ مشہور لیپ ٹاپ برینڈز جو آپکی پہنچ میں بھی ہوں اور […]

بڑھاپا اور جوانی

بڑھاپا اور جوانی

کسی بوڑھے نے ایک خوبصورت گوہر نامی نوعمر لڑکی سے شادی کر لی۔ موتیوں کی ڈبیہ کی طرح اس کو ہر کسی کی نگاہ سے چھپاتا۔ شادی کی رسم نبھانے کی خواہش رکھنے کے باوجود اس کے وجود میں جوانی کی تمام تر خصوصیات مدہم پڑ چکی تھیں۔ بڑھاپا ہر طرح سے غالب آ چکا […]

انسان کی قدر و قیمت کیاہے؟

ایک آدمی ایک بہت بڑے مجمع سے مخا طب تھا۔ اس نے ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالا اور لوگوں سے پوچھا کہ جس جس کو یہ چا ہیے ہا تھ کھڑا کرے۔ سارے لوگوں نے ہاتھ کھڑے کر لیے۔ آدمی نے اس نوٹ کو ہاتھوں میں چڑ مڑ کر دیا پھر لوگوں سے پوچھا […]

سفید بال کالے کرنے کا آزمودہ نسخہ

سفید بال کالے کرنے کا آزمودہ نسخہ

اگر کسی کے بال وقت سے پہلے سفید ہوگئے ہوں تو اسطخدوس (جڑی بوٹی ہے عام پنساری کی دکان سے مل جاتی ہے) چھ گرام ایک کپ پانی میں پانچ منٹ پکا کر صبح وشام پئیں انشاءاللہ آہستہ آہستہ بال واپس کالے ہونا شروع ہو جائیں گے یہ نسخہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال […]

عالیہ اور ورون کا ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

عالیہ اور ورون کا ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ

بالی وڈ کی رومانوی جوڑی عالیہ بھٹ اور ورون دھون نے ایک ساتھ فلموں میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں نوجوان اداکاروں نے 2012  میں ’’فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا اور دونوں کی اداکاری کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔ اس کے بعد بھی دونوں کی […]

ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاشم آملہ اورعمران طاہرپاکستان آنے پرآمادہ

ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاشم آملہ اورعمران طاہرپاکستان آنے پرآمادہ

لاہور: ہاشم آملہ اورعمران طاہر نےورلڈ الیون کی طرف سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنےکیلیے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ ستمبرمیں شیڈول ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلیے پی سی بی کی کوششیں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹرزہاشم آملہ اورعمران طاہرنے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ […]

امریکا، اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے، روس

امریکا، اتحادی ممالک نے شام میں دہشتگردوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے، روس

دمشق / ماسکو:  روس نے الزام لگایا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور اس کے اتحادی ممالک نے شام میں دہشت گرد گروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کیے۔ ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ شام میں سیاسی اور فوجی صورتحال کی بہتری اور کشیدگی سے عاری […]

حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، شیخ رشید

حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نیب میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کا نوٹس بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حدیبیہ کیس نوازشریف کی سیاسی موت ثابت ہوگا، نوازشریف […]

سندھ میں حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا

سندھ میں حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا

کراچی: غیر رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے سیکڑوں شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے کا چونا لگا دیا۔ کراچی میں قائم غیررجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے معصوم شہریوں کو حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر ڈھائی کروڑ روپے وصول کرلیے تاہم شہریوں کی شکایت پر ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل […]

پاناما کیس؛ نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

پاناما کیس؛ نیب کا جے آئی ٹی اراکین کے بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف اور ان کے گھر والوں کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے سے قبل جے آئی ٹی کے ارکان کے بیان لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ کو درخواست بھی دے دی گئی ہے۔  جے آئی ٹی اراکین کا بیان ریکارڈ کرنے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ […]

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی باضابطہ کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلہ متفقہ طور پر 5 رکنی کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے […]