counter easy hit

نئی فلم ’’چھین چھپائی‘‘ انڈسٹری کو نئے مقام پر لاکھڑا کریگی، نیلم منیر

لاہور: اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ کی دل کوچھو جانے والی اداکاری پاکستانی فلمی صنعت کوایک نئے مقام پرلا کھڑا کرے گی۔

New film "Chuppan Chuppai" will lend the industry to new position, Neelam Munir

New film “Chuppan Chuppai” will lend the industry to new position, Neelam Munir

’’نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کا تجربہ نہایت شانداررہا۔ احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔ دوسری جانب فلم کے ڈائریکٹرمحسن علی نے جس مہارت کے ساتھ ہم سے کام لیا، اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ فلم کے پورے یونٹ نے بڑی محنت اورلگن کے ساتھ کام کیااورمجھے امید ہے کہ اس فلم کودیکھنے کے بعد شائقین کوغیرملکی فلموں کودیکھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس فلم میں جہاں شائقین کی پسند کومدنظررکھا گیا ہے، وہیں اس کے میوزک، رقص ، کہانی، لوکیشنز پرخاص توجہ دی گئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلمی صنعت ایک نئے دورسے گزررہی ہے لیکن اس دورکو یادگاربنانے کے لیے ضروری ہے کہ ایسی فلمیں پروڈیوس کی جائیں جوشائقین کوخوب انٹرٹین کریں۔ اس وقت ضرورت شائقین کو گھروں سے نکال کر سینما گھرتک لانے کی ہے۔ اس کے لیے سب کومحنت سے کام کرنا ہوگا۔ بلاشبہ ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں لیکن مل کران سب پرقابوپانے کے ساتھ ساتھ کوئی بہترحل بھی تلاش کیا جاسکتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ دلچسپ موضوع اور جاندار کرداروالی فلمیں میری اولین ترجیح ہونگی، مستقبل میں بہت سے پروجیکٹ کرنے کا ارادہ ہے لیکن ایک بات توطے ہے کہ تعداد نہیں صرف معیارکوترجیح دونگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website