counter easy hit

gas

پاک ایران گیس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا، آصف درانی

پاک ایران گیس منصوبہ 2 سال میں مکمل ہوجائے گا، آصف درانی

ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد امید ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ دو سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں […]

سندھ میں تیل اور گیس کے 5نئے ذخائر دریافت

سندھ میں تیل اور گیس کے 5نئے ذخائر دریافت

سندھ میں تیل اور گیس کے 5نئے ذخائر دریافت ہوگئے، وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ان ذخائر سے یومیہ 7کروڑ مکعب فٹ گیس اور 636بیرل تیل حاصل ہوسکے گا۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ تیل اور گیس کے یہ ذخائر حیدر […]

بجلی و گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

بجلی و گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

صنعت کاروں نے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کا نرخ 11 روپے سے کم کرکے 7 روپے ،گیس ٹیرف 600 سے گھٹا کر 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے۔ پاکستان کی برآمدات […]

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

نوری آباد بجلی گھر کے لئے گیس سپلائی کل سے شروع ہوگی

سوئی سدرن گیس کمپنی100 میگاواٹ کے نوری آباد بجلی گھرکے لئےگیس سپلائی کل سے شروع کر رہا ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے چند دن قبل گیس نہ دینے پر سوئی سدرن کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکی دی تھی۔ سوئی سدرن ذرائع کے مطابق پلانٹ کو 20 ملین مکعب فٹ گیس یومیہ فراہم کی جائے گی۔ […]

ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹی فکیشن جاری

ملک بھرمیں نئے گیس کنکشن پرپابندی ختم، نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد: ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پرپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے 12 اپریل کو ملک بھر میں گیس کے نئے کنکشنز پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی روشنی میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے پابندی اٹھانے کا […]

گیس ہماری ہے 60 فیصد پنجاب استعمال کر رہا ہے، خورشید شاہ

گیس ہماری ہے 60 فیصد پنجاب استعمال کر رہا ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس ہماری ہے جسے 60 فیصد پنجاب استعمال کر رہا ہے، یہ جذبات ہیں جو حقائق اور سچائی پر مبنی ہیں۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی وارننگ کے بعد قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق سندھ کوپانی نہیں دے رہاہےسندھ کا کسان مر رہاہے، وزیراعظم […]

سندھ کو گیس نہ ملی تو سب کی گیس بند کردیں گے، وزیراعلیٰ

سندھ کو گیس نہ ملی تو سب کی گیس بند کردیں گے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو گیس نہ ملی تو سب کی گیس کی بند کردیں گے، سوئی سدرن کے دفاتر کراچی ہی میں ہیں ، انتظام خود سنبھال لیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نےسندھ اسمبلی میں خطاب کے دوران وفاق اور سوئی سدرن کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا […]

وزیراعلی سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، رانا ثناء

وزیراعلی سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے، رانا ثناء

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ گیس بند کرنے کی طاقت ہی نہیں رکھتے ، پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپانے کے لیے سیاسی حربے استعمال کررہی ہے ۔ سندھ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ سندھ کی وفاق اور سوئی سدرن کو دی گئی دھمکی کے بعد مسلم لیگ کا رد عمل […]

وفاقی حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی

وفاقی حکومت نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی

وفاقی حکومت نے گیس کے نئے کنکشنز پر 8سال سے عائد پابندی اٹھالی ۔ صنعتی ،کمرشل ،نئی ہاؤسنگ اسکیموں ،کالونیز کے لیےگیس کنکشنز کی فراہمی میں نرمی کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میںگیس کے نئے کنکشنز پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ۔گیس کے نئے کنکشنز […]

سعودی عرب، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ٹیکس عائد

سعودی عرب، تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری پر ٹیکس عائد

سعودی حکومت نے تیل اور گیس کی پیداواری کے شعبے میں سرمایہ کاری پر انکم ٹیکس عائد کردیا ہے جس سے قومی ادارہ ارامکو کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق سعودی فرمارواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں تیل اور گیس کی پیداوار میں سرمایہ […]

وزیراعلیٰ سندھ کا پنجاب گیس لائن منصوبوں کی توسیع پر اعتراض

وزیراعلیٰ سندھ کا پنجاب گیس لائن منصوبوں کی توسیع پر اعتراض

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھ دیا اور پنجاب میں گیس لائن کی توسیع کے 97منصوبے شروع کرنے پر اعتراض کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں کہا کہ اطلاعات کے مطابق وفاق نے37ارب روپے کےگیس کے منصوبے پنجاب میں شروع کیےہیں۔ سید مراد علی شاہ نے اعتراض کیا […]

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حیدر آباد میں گیس اور خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیس اور تیل کے ذخائر ایکسپلوریٹری چھٹو ویل نمبر ایک سے دریافت کیے […]

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں عملی مرحلے میں داخل

تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان میں عملی مرحلے میں داخل

پاکستان میں کئی ارب ڈالرز کی لاگت کے حامل ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے پر عملی کام شروع ہو گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے مطابق پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں فرنٹ اینڈ انجیئنرنگ اینڈ ڈیزائن (فیڈ) روٹ سروے کے کام کی افتتاحی […]

کراچی: عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال

کراچی: عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال کی گیس بحال کردی گئی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد علی عباسی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کو واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے پیش نظر […]

سوئی سدرن گیس کا سرکاری اسپتالوں کو آخری نوٹس

سوئی سدرن گیس کا سرکاری اسپتالوں کو آخری نوٹس

سوئی سدرن گیس کمپنی نے لاکھوں روپے گیس بلوں کی عدم ادائیگی پر آخری نوٹس دیتے ہوئے نادہندہ اداروں کو 13 فروری سے گیس کنکشن کاٹنے کی وارننگ دی ہے۔ ایس ایس جی سی کے مطابق نادہندہ اداروں میں عباسی شہید ، قطر اسپتال، کارڈیو اسپتال، پولیس ٹریننگ اسکول بلدیہ و سعید آباد اور آفیسرز […]

راولپنڈی، گیس پریشر میں کمی، لاپرواہی حادثات کا سبب بننے لگی

راولپنڈی، گیس پریشر میں کمی، لاپرواہی حادثات کا سبب بننے لگی

راولپنڈی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا تو سامنا ہے ہی ،سردی سے بچنے کے لئے قدرتی گیس اور دیگر ذرائع کے استعمال میں لاپرواہی حادثات کا باعث بن رہی ہے۔ راولپنڈی میں گیس لیکیج سے اس سال اب تک تیس سے زائددھماکے ہو چکے ۔ راولپنڈی میںآٹھ ماہ میں تیس […]

لاہور کے کئی علاقوں میں گیس ندارد

لاہور کے کئی علاقوں میں گیس ندارد

لاہور میں سردی کی شدت میں توکمی آگئی ہے لیکن کئی علاقوں میں گیس کی فراہمی بحال نہیں ہو سکی۔صارفین گیس سلنڈر، لکڑیاں اور تیل کے چولہے استعمال کرکےدووقت کاکھانا تیارکرنےپر مجبور ہیں۔پریشان حال شہریوں کا کہناہے کہ گھر کا آدھا بجٹ سلنڈر اور لکڑیوں پراُٹھ جاتا ہے۔ گڑھی شاہو، دھرم پورہ ، مغلپورہ،اچھرہ، شادمان، […]

سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب

سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب

ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ہائیڈروجن گیس کو دھات میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہے اس سے بہت بڑی مقدار میں توانائی کو چھوٹی سی جگہ پر رکھا جا سکے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے اور مستقبل میں اس سے بہت سے نئے امکانات […]

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد: گیس لیکج کے باعث گھر میں دھماکا، 5 افراد زخمی

اسلام آباد میں گیس کی لیکج کی وجہ سے ایک اور گھر میں دھماکا ہوا ہے۔ پی ڈبلیو ڈی میں واقع گھرمیں دھماکے کے باعث 5افراد زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد میں دو ہفتوں کے دوران گیس لیکج کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post […]

کرک میں کئی روز سے گیس بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج

کرک میں کئی روز سے گیس بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج

بنوں کے علاقے کرک میں کئی روزسے  گیس بندش کیخلاف مکینوں کا انڈس ہائی وے پراحتجاج جاری ہے، مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہیں۔پولیس نےمشتعل افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ کرک کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خواتین اور مرد سڑکوں پر آگئے […]

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف […]

ایوان بالا : گیس قلت کی بازگشت‘ عرب شہزادوں کو دس روز میں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت

ایوان بالا : گیس قلت کی بازگشت‘ عرب شہزادوں کو دس روز میں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت

سینیٹ میں کا اجلاس مجوعی طور سوا تےن گھنٹے تک جاری رہا بدھ کو اجلاس 2منٹ کی تاخےر سے شروع ہوا سےنےٹ کے اجلاس کی صدارت کی جب کہ بقےہ کارروائی کی صدارت ڈپٹی چےئرمےن مولانا عبد الغفور حےدری نے کی سےنےٹ کا اجلاس شروع ہو تو اےوان مےں 20ارکاں موجود تھے جب کہ اجلاس […]

خانیوال: گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کااحتجاج

خانیوال: گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف خواتین کااحتجاج

خانیوال میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ خواتین نے سوئی گیس کے دفتر پر دھاوا بول دیا،فرنیچر توڑ کر پرزور احتجا ج کیا ۔ خانیوال شہر اور ملحقہ علاقوں کی درجنوں خواتین نے سو ئی گیس کی مسلسل بندش اور لو ڈشیڈنگ سے تنگ آکر دفتر پر دھاو بول دیا ۔خواتین نے دفتر […]

صادق آباد: شہری گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے زندگی داؤ پر لگانے لگے

صادق آباد: شہری گیس لوڈشیڈنگ سے بچنے کیلئے زندگی داؤ پر لگانے لگے

گیس چاہئے چاہے جان چلی جائے، صادق آباد میں گیس کی طویل لوڈ شیڈنگ سے پریشان شہریوں کو انوکھا مگر انتہائی خطرناک طریقہ سوجھا، گاڑیوں کی ٹیوبز اور پولی تھین بیگز میں گیس سٹور کرنے لگے۔ صادق آباد:  جنوبی پنجاب کے علاقے صادق آباد میں ایک نہایت خطرناک کاروبار چل نکلا ہے۔ گیس کے لئے […]