counter easy hit

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

حیدر آباد میں گیس اور تیل کے نئے ذخائر دریافت

— فائل فوٹو / اے ایف پی
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے حیدر آباد میں گیس اور خام تیل کے نئے ذخائر دریافت کر لیے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گیس اور تیل کے ذخائر ایکسپلوریٹری چھٹو ویل نمبر ایک سے دریافت کیے گئے۔او جی ڈی سی ایل چھٹو ویل نمبر ایک میں بطور آپریٹر کام کر رہی ہے جس میں کمپنی کے حصص 95 فیصد ہے، جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیوٹ لمیٹڈ اس میں 5 فیصد کی حصہ دار ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ نئے ذخائر سے یومیہ 8 اعشاریہ 66 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور 285 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔کمپنی کے مطابق اس دریافت سے ہائیڈرو کاربن کے ملکی ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website