counter easy hit

ایوان بالا : گیس قلت کی بازگشت‘ عرب شہزادوں کو دس روز میں 100 تلور شکار کرنے کی اجازت

سینیٹ میں کا اجلاس مجوعی طور سوا تےن گھنٹے تک جاری رہا بدھ کو اجلاس 2منٹ کی تاخےر سے شروع ہوا سےنےٹ کے اجلاس کی صدارت کی جب کہ بقےہ کارروائی کی صدارت ڈپٹی چےئرمےن مولانا عبد الغفور حےدری نے کی سےنےٹ کا اجلاس شروع ہو تو اےوان مےں 20ارکاں موجود تھے جب کہ اجلاس کے اختتام پر ےہ تعداد کم ہو کر 18رہ گئی کم وبےش تمام پارلےمانی جماعتوں کے لےڈروں نے اجلاس مےں شرکت کی۔ سینٹر تاج حیدر نے پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف، اے این پی، فاٹا ، آزاد اور حکومتی اتحادی جماعت پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سینٹرز کی طرف سے قرارداد پیش کی قرارداد39 اراکین سینٹ کی حمایت سے لائی گئی تھی اس موقع پر وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامدن نے قرارداد کی سخت مخالفت کی اور آرڈیننس لانے کی وجوہات سے ایوان کو آگاہ کیا اور بتایا کہ سپریم کورٹ نے پلی بارگین کے بارے میں شق کو معطل کردےا۔ وزیر قانون و انصاف و موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے سینیٹ کو بتایا کہ متعلقہ علاقوں میں” عرب شکاریوں“کو تلور کے شکار کے لئے متعلقہ صوبائی حکومتوں نے پرمٹ جاری کئے ہیں ، شکار کے لئے ان شہزادوں کو ہر قسم کی آزادی حاصل نہیں ہے بلکہ اس کے لئے حکومت پاکستان نے ضابطہ اخلاق جاری کر رکھا ہے جوان شکاریوں کے پاکستان آنے سے قبل متعلقہ سفارت خانے ان کو آگاہ کرتے ہیں دس دنوں تک شکار کی اجازت دی جاتی ہے اور صرف سو تلور کا شکار کیا جاسکتا ہے۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق تحریک التواءکو نمٹا دیا گیا ۔ اسی طرح ایوان میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) آرڈیننس 2017ءسمیت مختلف مجالس قائمہ کی رپورٹس پیش کر دی گئیں ۔اےوان بالا مےں گےس کی قلت کا مسئلہ اٹھاےا گےا جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کےا کہ سردی بڑھنے کے باعث گیس کی رسد پر شدید دباو¿ آگیا ہے ،گیس کی طلب میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے‘ پنجاب میں پیداوار طلب سے 50 فیصد کم ہے جس کے باعث صارفین کو مسائل کا سامنا ہے‘ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت نہیں بڑھنے دی‘ ماضی میں ایل پی جی کا سلنڈر 2500 روپے تک ملتا رہا جس کی قیمت آج 1200 روپے ہے۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے اسلام آباد تا پشاور موٹروے کے سروس ایریا میں ناقص تعمیراتی کام کا اعتراف کر تے ہوئے کہاہے کہ ناقص کام پر کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا گیا ہے‘ معاملہ اس وقت عدالت میں ہے‘ حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد کسی نئی کمپنی کو ذمہ داری دیں گے تاکہ وہ معیاری کام کر سکے۔ ایوان بالا کا اجلاس (آج) جمعرات کی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔بدھ کو بھی ” سندھ طاس معاہدے کی بھارت کی جانب سے خلاف ورزی کا وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے نوٹس لےا اور کہا کہ مغربی دریاﺅں پر بھارت کے پن بجلی منصوبے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہیں انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں عالمی بنک کا کردار سہولت کار کا ہے۔ وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کے حامل فرد کا او جی ڈی سی ایل کا مینجنگ ڈائریکٹر بننے پر کوئی پابندی نہیں۔ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایس ایم ای بنک میں ان کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں ہے‘ دس کروڑ روپے جمع کرانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای بنک کی طرف سے انہیں ایک خط موصول ہوا ہے جس میں انہیں بتایا گیا ہے کہ ان کے اکاﺅنٹ میں دس کروڑ روپے کی رقم موصول ہوگئی ہے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ یہ سراسر فراڈ ہے ان کا ایس ایم ای بنک میں اکاﺅنٹ تھا اور نہ ہی اس وقت کوئی اکاﺅنٹ ہے اور بنکس میں جو بھی ان کے اکاﺅنٹس ہیں ان میں جمع رقم کی تفصیل انکم ٹیکس گوشواروں میں دی گئی ہے وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کام آگے نہیں بڑھ سکا‘ پاکستان کی طرف سے ایران کو جرمانے کی رقم نہیں دی جائے گی کیونکہ منصوبے میں تاخیر ایران پر پابندیوں کی وجہ سے ہوئی اس کے ہم ذمہ دار نہیں ہیں۔
ڈائری

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website