counter easy hit

بجلی و گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ

صنعت کاروں نے حکومت سے بجلی اور گیس کے نرخ ہمسایہ ممالک کے برابر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Demand for electricity and gas prices to the neighboring countries level

Demand for electricity and gas prices to the neighboring countries level

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کا نرخ 11 روپے سے کم کرکے 7 روپے ،گیس ٹیرف 600 سے گھٹا کر 400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کیا جائے۔ پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال پیداواری لاگت بڑھنے پر پڑوسی ممالک سے مسابقت نہ رکھنے پر گھٹتی رہی۔ پاکستانی برآمدات جو ایک بار 25 ارب ڈالر تک جا پہنچی تھیں ، اب 20 ارب ڈالر تک محدود ہوگئیں۔ برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ پانی بھی خریدتے ہیں ، بجلی ،گیس اور دیگر اخراجات بھی بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے پیداواری لاگت پڑوسی ممالک سے دس سے بارہ فیصد زیادہ ہے۔ آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، میاں زاہد حسین کا کہناہے کہ جو سال گزر گیا اس کو پیچھے چھوڑنا ہوگا اور برآمدات میں اضافے کے لئے نئے مالی سال کے بجٹ میں ایسے فیصلے کرنا ہوں گے جن پر عمل درآمد بھی ہوسکے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website