counter easy hit

گیس ہماری ہے 60 فیصد پنجاب استعمال کر رہا ہے، خورشید شاہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ گیس ہماری ہے جسے 60 فیصد پنجاب استعمال کر رہا ہے، یہ جذبات ہیں جو حقائق اور سچائی پر مبنی ہیں۔

Gas is our 60% is used Punjab, Khursheed Shah

Gas is our 60% is used Punjab, Khursheed Shah

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی وارننگ کے بعد قائد حزب اختلاف نے کہا کہ وفاق سندھ کوپانی نہیں دے رہاہےسندھ کا کسان مر رہاہے، وزیراعظم نوازشریف کیا کررہے ہیں؟ بتائیں چاہتے کیاہیں؟ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر بھی احتجاج ہورہاہے، صوبائی اسمبلی میں بھی شور ہے،آج ہم یہاں ہیں ،کل سڑکوں پر ہوں گے۔ رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم پہلے ہی بیرونی دہشت گردی کاشکار ہیں ،ہم نے نوازشریف کو نہیں نظام کو بچایا،کوئی افسوس نہیں۔گیس ہماری ہے، 60 فی صد پنجاب استعمال کررہاہے۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ہر اہم فیصلے میں صوبوں کو نظر انداز کیا ،روز 6سے 7ارب روپے مرکزی حکومت قرض لے رہی ہے ،ایران سے پائپ لائن کا منصوبہ اب تک مکمل نہیں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website