counter easy hit

against

پی ایس پی کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ 28 فروری کو سنایا جائیگا

پی ایس پی کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ 28 فروری کو سنایا جائیگا

قومی پرچم کو بطور پارٹی پرچم استعمال کرنے اور ترانے کے الفاظ پر جماعت کا نام رکھنے پر الیکشن کمیشن پاک سرزمین پارٹی کے خلاف دائر درخواستوں پر 28 فروری کو فیصلہ سنائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پی ایس پی کے جلسوں میں پاکستانی جھنڈے لہرانے سے ایسا تاثر ملتا ہے […]

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

فیس بک اور گوگل کی جعلی خبروں کیخلاف مہم

فرانس میں فیس بک اور گوگل نے خبر رساں اداروں کے ساتھ مل کر جھوٹی خبروں اور جعلی پوسٹوں کو روکنے کے لیے مل کر کام شروع کردیا۔ نیا رپورٹنگ فیچر خبروں میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، فیس بک گزشتہ ماہ جرمنی میں بھی یہ کام شروع […]

وزیر خوراک پنجاب کا گوالوں کے خلاف آپریشن

وزیر خوراک پنجاب کا گوالوں کے خلاف آپریشن

لاہور میں وزیرخوراک پنجاب بلال یاسین نےڈی جی فوڈاتھارٹی کے ہمراہ سگیاں پل پرگوالوں کےخلاف آپریشن میں شرکت کی۔انہوں نےشیخوپورہ اورننکانہ سےلاہور لائےجانےوالےدودھ کی چیکنگ کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مختلف شہروں میں چھاپے جاری ہیں۔ علی الصبح ناکے لگا کر تمام شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ لاہور میں مجموعی […]

لاہور میں پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور پولیس نے پتنگ بازوں اور سازوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران 80 افراد کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کا پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،قائم مقام ڈی آئی جی آپریشنز زاہد محمود گوندل کے مطابق […]

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان نے ایران کیخلاف ڈبلز ایونٹ جیت لیا

ڈیوس کپ ٹائی: پاکستان نے ایران کیخلاف ڈبلز ایونٹ جیت لیا

پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی نے ایرانی جوڑی کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دے دی،اس طرح پاکستان ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔اب پاکستان ہانگ کانگ اور ویتنام کے ونر سے سیمی فائنل کھیلے گا۔ پاکستان نے ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا گروپ ٹو […]

اقوام متحدہ نے حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھالیں

اقوام متحدہ نے حکمت یار پر عائد پابندیاں اٹھالیں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان لیڈرگلبدین حکمت یارپرعائدپابندیاں اٹھالی ہیں ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق گلبدین حکمت یارپرعائدپابندیاں ہٹانےکے لیےافغان حکومت نےستمبر 2016 میں درخواست کی تھی ۔ حکمت یارسےپابندیاں اٹھنےپرافغان حکومت،حزب اسلامی میں امن مذاکرات ہوسکیں گے ۔ سلامتی کونسل کے اقدام کے بعد حکمت یارپرسفری پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں […]

پیرس، مقبوضہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی حمیات اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا جائیگا

پیرس، مقبوضہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی حمیات اور بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا جائیگا

پیرس، ہندوستانی سفارت خانے کے سامنے مقبوضہ کشمیرکی جدوجہد آزادی کی حمیات اور  بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاجی مارچ اور مظاہرہ کیا جائیگا پیرس(ایس ایم حسنین) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہندوستانی سفارت خانے واقع 9 روئے الفریڈ ڈیہوڈہنک 75016  کے سامنے 5 فروری کو احتجاجی مارچ […]

کیلیفورنیا یونیورسٹی: ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کیخلاف احتجاج

کیلیفورنیا یونیورسٹی: ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کیخلاف احتجاج

امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کے خطاب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے فائر کریکر پھینکے ،آگ لگائی اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ے۔ یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا میں دائیں بازوکے ٹرمپ کے حامی نیوزایڈیٹرمائلو یانوپولس کے خطاب کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا،مظاہرین نےعمارت کے باہر چوکیوں […]

ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ایک اور جارحانہ اقدام کی تیاری

ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ایک اور جارحانہ اقدام کی تیاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف ایک اورجارحانہ اقدام کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔’’ انسداد پُرتشدد شدت پسندی‘‘ پروگرام کا نام بدل کر’’انسداد اسلامی شدت پسندی‘‘ رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے ایک اوروعدے کو پورا کرنے کےلیے’’انسداد شدت پسندی’’پروگرام کوصرف اورصرف […]

وزیر داخلہ کا بلاگروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس

وزیر داخلہ کا بلاگروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس

وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اےکی جانب سے بلاگرز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا یہ کیسےممکن ہے کہ ایف آئی اے تفتیش کے بغیر کسی کےخلاف مقدمہ درج کرلے، بلاگرز اور ان کے خاندان والے کئی […]

اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج

اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج

پاکستان اسٹیل کی سی بی اے لیبر یونین کا اسٹیل ملز کو لیز پر دینے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔ اسٹیل ملز ملازمین نے لیز پر دینے کے فیصلے پر نظر ثانی اور تنخواہوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ پاکستان اسٹیل پیپلز لیبریونین سی بی اے نے لیز پر دینے کے خلاف اسٹیل ملز […]

بلاگر سلمان حیدر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایف آئی اے

بلاگر سلمان حیدر کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ بلاگر سلمان حیدر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان حیدر کے خلاف مقدمے کے لئے درخواست موصول ہوئی ہے ، درخواست احتشام نامی شخص نے گزشتہ روز دائر کی […]

مانچسٹر اور گلاسگو میں امریکی صدر کیخلاف مارچ

مانچسٹر اور گلاسگو میں امریکی صدر کیخلاف مارچ

ٹرمپ آرڈر کے خلاف امریکا ہی نہیں برطانیہ میں بھی عوام سڑکوں پرآگئے۔ مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں افرادنےامریکی صدر کے خلاف مارچ کیا۔ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن ارکان ٹرمپ اقدام کے خلاف پھٹ پڑے۔ ٹرمپ آرڈر کے خلاف برطانوی عوام بھی گھروں سے نکل آئے اور رات گئے مانچسٹر اور گلاسگو میں ہزاروں […]

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی سے ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسرنے اختلافی دستاویزات ملنےکی تصدیق کی ہے۔ عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ویزا […]

ڈیمو کریٹس کا 7 مسلم ملکوں پر پابندی کیخلاف سراپا احتجاج

ڈیمو کریٹس کا 7 مسلم ملکوں پر پابندی کیخلاف سراپا احتجاج

سات مسلم ملکوں کے شہریوں پر داخلے کی پابندی کےخلاف ڈیموکریٹس سراپا احتجاج ہیں، اوباما نے بھی پابندی کو متعصب قرار دے دیا، جرمن چانسلر بھی ٹرمپ کے اقدام پر برس پڑیں، عراقی پارلیمنٹ نے جوابی اقدام کے لیے قرارداد منظور کرلی۔ واشنگٹن میں سپریم کورٹ کےباہرنعرے لگاتے ڈیموکریٹس رہنما اور سینیٹرز ٹرمپ حکم نامے […]

بچوں پر تشدد کیخلاف نجی بل سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

بچوں پر تشدد کیخلاف نجی بل سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور

سندھ اسمبلی میں بچوں پر ذہنی اور جسمانی تشدد کے خلاف نجی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا، بل کے مطابق بچوں کو جسمانی سزائیں دینے پر پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ تعلیمی اداروں سمیت مدارس،بچہ جیل اور سماجی بہبود کے اداروں میں زیر تعلیم و تربیت بچوں […]

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات

پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو ڈی پی اوحافظ آباد سردار غیاث گل کی طرف سے انعامات  پنڈی بھٹیاں ڈی پی او حافظ آباد جناب ڈاکٹر سردار غیاث گل نے پنڈی بھٹیاں پولیس مقابلے میں دلیری سے ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرنے والے شیر جوانوں میں انعامات تقسیم کیے […]

سندھ ہائی کورٹ میں ’آپس کی بات‘ کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ میں ’آپس کی بات‘ کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے پروگرام ’’ آپس کی بات‘‘ کےخلاف درخواست پر ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار ہوا میں باتیں نہ کریں ، عدالت کو مطمئن کریں کہ ان کے خیال میں جو گفتگو کی گئی وہ کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ […]

آکلینڈ: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں کامیاب

آکلینڈ: نیوزی لینڈ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں کامیاب

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو6 رنز سے شکست دے دی ہے۔ مارکوس اسٹوئنس نے 146رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے9 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے۔ اسٹوئنس نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلین […]

لندن پولیس کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

لندن پولیس کا بانی ایم کیو ایم کیخلاف کیس دوبارہ کھولنے سے انکار

لندن پولیس نے بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کیس دوبارہ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیس دوبارہ کھلوانا چاہتا ہے تو ٹھوس شواہد پیش کرے۔ حکومت پاکستان نے ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے پر برطانیہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے […]

رومانیہ میں ہزاروں افراد کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رومانیہ میں ہزاروں افراد کا حکومت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

رومانیہ میں قیدیوں کی سزائیں معاف کرنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں شہریوں نے حصہ لیا۔ رومانیہ میں سوشل ڈیموکریٹس کی طرف سے انسداد بدعنوانی کے قوانین میں نرمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت عمل درآمد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تقریباً پچیس ہزار […]

فاٹا میں کسی نے کبھی پاکستان کیخلاف بات نہیں کی: محمود اچکزئی

فاٹا میں کسی نے کبھی پاکستان کیخلاف بات نہیں کی: محمود اچکزئی

پختونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ فاٹا میں آج تک ایک آدمی نےبھی پاکستان کےخلاف بات نہیں کی،نہ ہی پاکستان کا جھنڈا جلایا۔ سربراہ پختونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی نے فاٹا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کمیٹی میں فاٹا سے متعلق ہتک آمیز گفتگو پر احتجاج کرتے […]

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج

ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلا ف وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلا ف وائٹ ہائوس کے سامنے احتجاج جاری ہے جبکہ مظاہرین نے ٹرمپ سے 7 مسلم ملکوں کے افراد کے امریکا داخلے پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ واشنگٹن ،بوسٹن اور نیو یارک سمیت کئی امریکی شہروں میں ہزاروں افراد کی ریلیاں […]

بھارتی بارڈر فورس کا کلرک بھی کرپشن کیخلاف میدان میں آ گیا

بھارتی بارڈر فورس کا کلرک بھی کرپشن کیخلاف میدان میں آ گیا

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک کلرک بھی فوج میں کرپشن کے خلاف میدان میں آگیا ۔ راجستھان میں بی ایس ایف کے کلرک نورتن چودھری نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آئین سب کو برابر کے حقوق دیتا ہے لیکن بی ایس ایف کے […]