counter easy hit

امریکا: پالیسی مخالف محکمہ خارجہ اہلکاروں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی

امریکی صدر ٹرمپ کی متنازع امیگریشن پالیسی سے ناراض امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہے ۔وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسرنے اختلافی دستاویزات ملنےکی تصدیق کی ہے۔

USA: Policy against foreign department officials have made a number up to the one thousand

USA: Policy against foreign department officials have made a number up to the one thousand

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ویزا پابندی کے خلاف کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتے ۔ لیبیا نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ لیبیا پر عائد پابندی جلد اٹھا لے گی جبکہ ترکی نے ٹرمپ کی نئی امیگریشن پالیسی کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔ اولمپک کھلاڑیوں کی عالمی تنظیم کی جانب سے بھی نئی امیگریشن پالیسی پرتشویش کا اظہارکیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہٴ خارجہ کےسیکڑوں اہل کاروں نے ایک دستاویز پر دستخط کیے ہیں جس میں اُنہوں نے تارکین وطن پر سفری پابندیوں سے متعلق صدر کے حکم نامے سے اختلاف کیا ہے ۔ وائٹ ہائوس ترجمان شون اسپائسر نے اختلافی دستاویزات ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی اہلکاروں پر واضح کردیا گیا ہے کہ فیصلہ تسلیم کریں یا گھر جائیں۔ ادھر عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد میں نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں ویزا پابندی کے ردعمل میں جوابی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ داعش کے خلاف جنگ میں امریکی تعاون کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اسی لیے ویزا پابندی کے خلاف کوئی ردعمل نہیں دینا چاہتے ۔ لیبا حکومت کے ترجمان نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جلد بازی میں کیے گئے فیصلے کے بڑے منفی اثرات ہوں گے۔ امید کرتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ لیبیا کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دے گی ۔ ترکی کے نائب وزیر اعظم نعمان قرتل مش نے امریکی صدر کے تارکین وطن پر پابندی سے متعلق فیصلے کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے، نیا قانون ناقابل قبول ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website