counter easy hit

سندھ ہائی کورٹ میں ’آپس کی بات‘ کے خلاف درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے پروگرام ’’ آپس کی بات‘‘ کےخلاف درخواست پر ریمارکس دئیے کہ درخواست گزار ہوا میں باتیں نہ کریں ، عدالت کو مطمئن کریں کہ ان کے خیال میں جو گفتگو کی گئی وہ کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Hearing against petition against "Aapas ki Baat" in Sindh High Court

Hearing against petition against “Aapas ki Baat” in Sindh High Court

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار عدالت کو مطمئن کریں کہ ان کے خیال میں پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں جو گفتگو کی گئی وہ کس قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ یہ بھی بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت اس گفتگو کرنے والے اینکر کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار ہوا میں باتیں نہ کریں، قانون کے حوالوں کے ساتھ تیاری کر کے آئیں۔ جسٹس منیب نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت چاہےتو یہ درخواست ابھی مسترد کردے لیکن عدالت آپ کو ایک موقع دینا چاہتی ہےجس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ پروگرام کے اینکر منیب فاروق اور نجم سیٹھی نے قومی اداروں کے خلاف قابل اعتراض بیان دیاہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ پروگرام ’’ آپس کی بات‘‘ پر پابندی لگائی جائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website