yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

خودکش حملے’ سعودی عرب میں فسا د بھڑکانے کی سازش

F A Farooqi July 7, 2016 1 min read
Security officials
Share this:
Suicide attacks,
Suicide attacks,

تحریر: حبیب اللہ سلفی
سعودی عرب میں مسجد نبوی ۖ کے باہر خودکش حملہ سمیت ایک ہی دن میں چار دھماکے ہوئے جس میں چار سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد شہید ہوئے ہیں۔ افطاری کے تین منٹ بعد حملہ آور نے مسجد نبوی میں گھسنے کی کوشش کی تاہم جب اسے سکیورٹی چیک پوسٹ پر روکا گیا تو اس نے خود کو دھماکہ سے اڑا لیا جس پر وہاں موجود چار سکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سوموار کو پہلا دھماکہ جدہ میں امریکی سفارت خانہ کے قریب ہوا جہاں سکیورٹی اہلکاروں کے روکنے پر خودکش بمبار نے اپنے آپ کو اڑالیا ۔ اسی طرح سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف کی مسجد ”فراج العمران” کے باہر بھی دو خودکش دھماکے ہوئے ۔ جب یہ دھماکے ہوئے تو اس وقت شوال کا چاند دیکھنے کیلئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد وہاں موجود تھی تاہم تینوں مقامات پر بہترین سکیورٹی انتظامات کی وجہ سے خودکش حملہ آور بہت بڑی تباہی پھیلانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں نے سعودی عرب میں ہونے والے خود کش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مسلم امہ کے محسن ملک سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا ہے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں مسلمانوں کے روحانی مرکز مسجد نبوی ۖ کے قریب اور دیگر مقامات پر ہونے والے خود کش حملوںنے پورے عالم اسلام کو سوگوار کر دیا ہے۔ اس وقت ہر مسلمان جس کے دل میں ذرہ بھر بھی ایمان ہے اس کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور پوری مسلم دنیا میں سخت غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سفاک دہشت گردوںنے امت مسلمہ کے دل پر خنجر گھونپنے کی کوشش کی ہے۔ بیت اللہ او رمسجد نبوی ۖ مسلمانوں کے دو حرم ہیں اور حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان اپنے ایمان کا حصہ سمجھتا ہے۔ اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ حملے صرف سعودی عرب کی سرزمین پر ہی نہیں کئے گئے بلکہ مسلمانوں کے دل پر وار کیا گیا ہے۔جو کوئی بھی ان حملوں میں ملوث ہیں وہ یقینی طور پر دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے اوران کے مذموم ایجنڈوں کو پروان چڑھاتے ہوئے سرزمین حرمین شریفین کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایسے درندے انسان کہلانے کے بھی حقدار نہیں ہیں۔دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے سعودی عرب میں دھماکوں پر شدید ردعمل کا اظہارکیا جارہا ہے اور پورے عالم اسلام میں اس وقت سوگ کی کیفیت ہے۔ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ اس وقت یہی موضوع زیر بحث ہے اور ہر مسلمان کی جانب سے حرمین کے تحفظ کیلئے اپنی جان، مال غرضیکہ ہر چیز کی قربانی دینے جیسے پاکیزہ جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Security officials
Security officials

مسجد نبوی ۖ کے قریب جہاں دھماکہ ہوا یہ جنت البقیع اور فاسٹ فوڈ چین ”البیک” کا درمیانی ایریا بتایاجاتا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جس وقت دھماکہ ہوا مسجد نبوی ۖ میں تقریبا آٹھ لاکھ روزہ افطار کر رہے تھے ۔دھماکہ کے بعد جب فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے تو یہ وقت بہت حساس تھالیکن سعودی حکام کی جانب سے اس موقع پر زبردست حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر کہا گیا کہ یہ دھماکے کی آواز اور دھویں کے بادل سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کی جانے والی مشق کا حصہ ہے جس پر مسجد نبوی ۖ میں موجود لاکھوں افراد نے پرسکون انداز میں افطاری کی اور پھر عبادات میں مشغول ہو گئے ۔ اس طرح کسی قسم کی افراتفری کی صورتحال دیکھنے میں نہیں آئی وگرنہ جہاں انسانوں کا اتنا بڑا جم غفیر موجود ہو وہاں معمولی سی غلطی حالات کی خرابی اور بھگدڑ وغیرہ کا ماحول پیدا کر سکتی ہے۔

یہ بھی اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بہترین انتظامات کی وجہ سے مدینہ منورہ میں مسجد نبویۖ، جدہ میں امریکی سفارت خانہ اور قطیف کی جامع مسجد سمیت کسی جگہ بھی دہشت گرداپنے اصل ٹارگٹ تک پہنچنے میں ناکام رہے اور تینوںمقامات پر سیکورٹی فورسز کے روکے جانے پر خودکش حملہ آوروںنے اپنی جیکٹیں پھاڑ ڈالیں وگرنہ اگر خدانخواستہ بدبخت دہشت گرد مسجد نبوی ۖ یا قطیف کی مسجد میں داخل ہونے میں کامیاب ہو جاتا تو بہت بڑی تباہی پھیل سکتی تھی ۔ سعودی عرب میں اس سے قبل بھی مشرقی صوبہ قطیف سمیت مختلف مقامات پر خودکش حملے ہوئے جن میں کئی افراد بھی شہید ہوئے لیکن حالیہ دھماکوں میں سے ایک چونکہ مسجد نبوی ۖ کے قریب ہوا ہے اس لئے دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑنا فطری امر ہے تاہم افسوسناک بات یہ ہے کہ اس موقع پر بھی کہ جب پوری مسلم امہ کے دل خون کے آنسو رورہے ہیں اور برادر اسلامی ملک سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دکھ درد بانٹنے کی کوشش کی جارہی ہے’ بعض علماء کی جانب سے فرقہ وارانہ نوعیت کے بیانات دیے گئے ہیں۔

ایک عالم دین کی جانب سے کہا گیا کہ سعودی عرب کے اندرونی بگاڑکی وجہ سے ایسے حملے ہوتے ہیں اس لئے جس طرح ویٹی کن سٹی کو اوپن کر دیا گیا ہے اسی طرح مقامات مقدسہ کی حفاظت کیلئے بھی مشترکہ فوج بنائی جانی چاہیے تو کسی نے کہاکہ اگر پاکستان کے درد کو محسوس کیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔ ایسی غیردانشمندانہ اور مسلم امہ میں اختلافات پیدا کرنے والی باتوں پر محض افسوس ہی کیا جاسکتا ہے۔ کون نہیں جانتاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ، پاکستان کو اربوں ڈالر کی امداد دی اور اب اس وقت بھی دونوں ملک مل کر 34مسلم ممالک کے اتحاد کی عملی طور پر کمان کر رہے ہیں۔ اسی طرح مسجد نبوی ۖ کے قریب دھماکہ کو بنیاد بنا کر مقامات مقدسہ کی حفاظت میں دوسرے ملکوں کو بھی شریک کرنے کی باتیں کرکے ایک نیا اختلاف کھڑا کرنے کی کوشش کرنا کہاں کی عقلمندی ہے؟ ایسے ہی ایک مخصوص طبقہ کی جانب سے حج انتظامات میں بھی دوسرے ممالک کو شریک کرنے کی باتیں کی جاتی ہیں جنہیں کسی صورت درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی باتوں سے امت میں انتشار وافتراق پیدا ہونے کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوتا۔

Saudi Arabia
Saudi Arabia

اللہ تعالیٰ نے سعودی عرب کو حرمین شریفین کی نگہبانی کی سعادت دی ہے تو یہ انہی کا حق ہے اور پوری مسلم دنیا اس پر مطمئن ہے کہ سعودی حکام کی جانب سے حجاج کرام اور عمرہ پر جانے والوںکیلئے ہر سال پہلے سے بڑھ کر انتظام و انصرام کی ذمہ داریاں سرانجام دی جاتی ہیں۔ بہرحال سعودی عرب میں خودکش حملوں کا جائزہ لیا جائے تو پچھلے کچھ عرصہ سے مسلسل ایسی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ مشرقی شہر قطیف جہاں سوموار کو خودکش حملہ ہوا ہے اس سے قبل بھی اسی شہر میں دو مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ صلیبی و یہودی طویل عرصہ سے کوششیں کر رہے تھے کہ کسی طرح مسلمانوں کے دینی مرکز سعودی عرب کو بھی اندرونی خلفشار اور انتشار کی کیفیت سے دوچار کیا جائے ۔ قطیف ایسا صوبہ ہے جہاں شیعہ اکثریت میں ہیں اس لئے یہاں خاص طور پر سعودی عرب مخالف جذبات بھڑکانے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ مسلمانوں کو مسلک کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور سعودی حکومت اپنے ہی ملک میں الجھ کر رہ جائے ۔ خاص طور پر یمن میں بغاوت کے بعد یہاں فساد بھڑکانے کی سازشیں تیز کی گئیں تاہم سعودی حکومت نے ہمیشہ اپنے ملک کے رہائشیوں کوپرامن رہنے اور اتحاد کی فضا برقرار رکھنے کی ترغیب دی ہے۔قطیف میں حملوں کے بعد داعش کیخلاف سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرکے ایسے سینکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیاجو شدت پسند تنظیم داعش سے مل کر سکیورٹی فورسز کیخلاف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سعودی عرب نے پچھے ایک سال میں ا س سلسلہ میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اب اگر کئی ماہ بعد دہشت گردوں نے مسجد نبوی ۖ یا قطیف کی مسجد پر حملوں کی ناکام کوششیں کی ہیں تو اس پر کسی طورمایوس نہیں ہونا چاہیے۔ یہ حملے انتہائی قابل نفرت اور مجرمانہ فعل ہیں ان کا اسلام یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بیت اللہ اور مسجد نبوی ۖ والایہ خطہ پوری مسلم امہ کی محبتوں و عقیدت کا مرکز ہے ‘یہاں فتنہ وفساد اور قتل و غارت گری کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے اور مسلم ملکوں میں کسی مسلمان کا قتل تو درکنار غیر مسلم کے قتل کی بھی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے ایسا کرنے والوں کو اللہ کی پکڑ سے ڈرنا چاہیے اوردشمنان اسلام کی تیارکردہ سازشوں کے خاکوں میں رنگ نہیں بھرنا چاہیے۔ مسلم ملکوں کا داخلی امن و استحکام بہت ضروری ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ مسلم حکومتیں، علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین متفقہ طورپر کوئی ایسا لائحہ عمل وضع کریں کہ سعودی عرب کی سلامتی کو نقصان پہنچانے اور قتل و غارت گری پھیلانے کی سازشیں کرنے والوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے جاسکیں۔ حکومت پاکستا ن کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سلسلہ میں سعودی عرب کا کھل کر ساتھ دے اور اس سلسلہ میں ہر قسم کے وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ پاکستان نے جس طرح آپریشن ضرب عضب کے ذریعہ یہاں دہشت گردی کچلنے میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں اسی طرح سعودی عرب میں بھی جلد ان شاء اللہ فساد بھڑکانے کی سازشیں کرنے والوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Habibullah Salafi
Habibullah Salafi

تحریر: حبیب اللہ سلفی
برائے رابطہ: 0321-4289005

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Eid ul Fitr
Previous Post عید، خوشیوں کا دن
Next Post عید۔۔ انعام پانے کا دن
Eid ul Fitr

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.