yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عید۔۔ انعام پانے کا دن

F A Farooqi July 7, 2016 1 min read
Eid ul Fitr
Share this:
Eid ul Fitr
Eid ul Fitr

تحریر : رشید احمد نعیم
ماہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد عید الفطر مسلمانوں کے لیے رب کائنات کی طرف سے ایک حسین تحفہ ہے۔یہ عہد ساز دن ہم کو اس عہد کی یاد دلاتا ہے جو ہم اپنے خالق و مالک کی خشنودی حا صل کرنے کے لیے اپنے آپ سے کرتے ہیں۔یہ اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کرنے کا دن ہے۔عید ایک لطیف جذبے کا نام ہے ۔ خوشیاں بانٹنے اور محبت تقسیم کرنے کا نام ہے۔تمام رنجشیں ختم کر کے سب کو گلے لگانا کا نام ہے۔ آج کا یہ مقدس دن ہمیں غریب و نادار مسلمانوں کو بھی اپنے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنے کا درس دیتا ہے پیار، محبت،اخوت،خوشی،مسرت،قربانی اور بے لوث جذبوں کے خوبصورت رنگوں کو ایک ساتھ یکجا کرنے سے قوس و قزح اور جذبات و احسات کی خوشبو سے جو حُسین منظر دکھائی دیتا ہے اسے عید کہتے ہیں۔

دکھ درد کی اذیت کو ہنستے مسکراتے لمحات میں تبدیلی کی خواہش پر ممبنی جذبات و احسات کی خوشبو سے معطر ہونے والی فضاء ”عید’ کہلاتی ہے۔عید ایک تہوار کا نام نہیں ہے بلکہ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر معافی مانگنے کا دن ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعامات وصول کرنے کا دن ہے۔عالم ِ اسلام میں اس دن کی بہت اہمیت ہے۔اس دن کو پورے عالم ِ اسلام میں بڑے جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے ۔بچے عید کے پُر مسرت لمحات سے لطف اندوز ہونے کے لیے نئے نئے کپڑے پہنتے ہیں ۔خواتین بھی خصوصی تیاری کرتی ہیں۔خوبصورت ملبوسات زیب ِ تن کرتی ہیں۔ارٹی فیشل جیولری کا استعمال کیا جاتا ہے۔

مہندی کا استعمال کر کے عید کی خوشیوں میں خوبصورت رنگ بھرا جاتا ہے مہندی کے رنگ اور چوڑیوں کی کھنک سے عید کی خوشیوں کو دوبالا کیا جاتاہے۔ خواتین چاند رات کو ہی تیاری شروع کر دیتی ہیں اور عید کے دن بھر پور انداز میں اس مبارک دن سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔بچے یوں تیار ہوتے ہیں جیسے آسمان سے ننھے فرشتے زمین پر اُترے ہوے ہیں۔ معصوم بچیاں پریوں کی طرح ہر طرف چہکتی پھرتی ہیں۔جبکہ مرد سُنت طریقے کے مطابق تیار ہو کر عید گاہ کا رخ کرتے ہیں۔

Ramzan ul Mubarak
Ramzan ul Mubarak

اگر دیکھا جائے تو حقیقی عید اس مسلمان کی ہے جس نے رمضان المبارک کو نبی اکرمۖ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارا ۔ صوم صلواة کی پابندی کی۔تلاوت ِ قرآن مجید کی سعادت حاصل کی۔ راتوں کو قیام کیااور اپنے آپ کو لغویات سے دور رکھا۔ایسا شخص ہی اللہ کے قرب کا حقدار ٹھہرے گا۔آئیے! اس تاریخ ساز قیمتی لمحات میں اپنے خالق و مالک کے حضور اپنی بخشش و مغفرت کے لیے دعا مانگیں
اے اللہ رب العزت!
اے ساری کائنات کے شہنشاہ!
اے ساری مخلوق کے پالنے والے!
اے زندگی و موت کا فیصلہ کرنیوالے!
اے آسمانوں اور زمینوں کے مالک!
اے پہاڑوں اور سمندروں کے مالک!
اے انسانوں اور جنات کے معبود!
اے عرشِ اعظم کے مالک!
اے فرشتوں کے معبود!
اے عزت و ذلت کے مالک!
اے بیماروں کو شِفا دینے والے!
اے بادشاہوں کے بادشاہ!
اے اللہ! ہم تیرے گناہگار بندے ہیں
تیرے خطاکار بندے ہیں
ہمارے گناہوں کو معاف فرما
ہماری خطاؤں کو معاف فرما

اے اللہ! رمضان المبارک جیسا عظیم مہینہ ہمارے پاس تیرا مہمان بن کر آیا مگر ہم مہمان نوازی اور ادب و آداب کے تقاضے پورے نہ کر سکے ہماری اس سُستی و کوتاہی سے در گزر فرمااے ربِ کریم!ہم ماہِ رمضان کی برکات سے استفادہ نہ کر سکے مگر تیرے سامنے ہاتھ پھیلائے التجاء کرتے ہیں ہمارا دامن اپنی برکتوں سے بھر دے۔اے اللہ! ہم اس ماہ ِمبارکہ کی رحمتوں بھری ساعتوں میں رحمتیں سمیٹنے میں ناکام رہے ہم شرمندہ ہیںمگر تُو تو رحیم و کریم ہے اپنی رحمت کے صدقے ہماری خالی جھولی رحمتوں سے بھر دے۔

اے دنیا و جہان کے مالک! بشری تقاضوں کے تحت ہم غفلت کا شکار رہے اور رمضان المبارک ہم سے رخصت ہو گیا۔ہماری اس غفلت کو معاف فرما دے۔اے خالق و مالک ! آج یوم ِ عید ہے ۔ہمیں معاف فرما دے ،ہمیں معاف فرمادے، ہمیں معاف فرما دے۔ہم سے راضی ہو جا۔ اے اللہ ! ہم سے راضی ہو جا۔تیرے حضور سجدہ ریز ہو کر خالی جھولی لیے ہاتھ پھیلائے دعا مانگ رہے ہیںکہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما دے اور ہمارا شمار اپنے نیک بندوں میں فرما دے۔اے اللہ! ہم اپنے اگلے پچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں۔

Praying
Praying

اے اللہ رب العزت! ہم اپنے گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ہماری توبہ قبول فرما اے اللہ! ہم گناہگار ہیں،سیاہ کار ہیں،بدکار ہیں تیرے احکام کے نافرمان ہیں،ناشْکرے ہیں لیکن میرے معبود !تیرے نام لیوا بندے ہیں، تیری توحید کی گواہی دیتے ہیں.
تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے
تیرے سوا کوئی تعریف کے لائق نہیں ہے
ہمارے معبود! ہمارے گناہ تیری رحمت سے بڑے نہیں ہیں
تو اپنی رحمت سے ہمارے گناہ معاف کر دے

اے اللہ پاک! ہمیں گمراہی کے راستے سے ہٹا کر صراط المستقیم کے راستے پہ چلنے والا بنا دےاے اللہ! ایسی نماز پڑھنے کی توفیق عطا کر جس نماز سے تو راضی ہو جائے زندگی میں ایسے نیک اعمال کرنے کی توفیق عطا کر جن اعمالوں سے تو راضی ہو جائے ہمیں ایسی زندگی گزارنے کی توفیق عطا کر جس زندگی سے تو راضی ہو جائے ایمان پہ زندہ رکھ اور ایمان پہ ہی موت عطا کراے اللہ! ہمیں اپنے احکام کی فرما ںبرداری کرنے والا بنا دے اوراپنے پیارے حبیب جنابِ محمد رسول اللہ(صلی للہ ھو علیہ وآلہ وسلم) کے نیک اور پاکیزہ آداب کو اپنانے والا بنا دے اے اللہ! ہماری پریشانیوں کو دور فرما دے اے اللہ! جو بیمار ہیں اْنہیں شفاء ِکاملہ عطا فرما۔

اے اللہ! جو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اْنکا قرض جلد سے جلد ادا کروا دے اے رب العزت! شیطان سے ہماری حفاظت فرما اے اللہ ! اسلام کے دشمنوں کا منہ کالا کر اور اْن پر عذاب نازل فرما اے اللہ! حلال رزق کمانے کی توفیق عطا فرما اے پروردگارِ عالم! ہمیں تْجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے تو ہر چیز پہ قادر ہے اے اللہ! جو مانگا وہ بھی عطا فرما اور جو مانگنے سے رِہ گیا وہ بھی عنائت فرما ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما اور ہمیں پریشانیوں، تکلیفوں اور بیماریوں سے نجات فرما اور صحت و تندرستی عطا فرما آمین آمین ثم آمین

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر : رشید احمد نعیم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Security officials
Previous Post خودکش حملے’ سعودی عرب میں فسا د بھڑکانے کی سازش
Next Post عید تو بچپن کی ہوتی تھی
Eid

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.