yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

ری پبلکن کی جیت اور آمریت!

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
Republicans won and dictatorship! by Huzaifa Rehman on 10 nov 2016
Share this:

امریکہ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہا جاتا ہے۔محتاط اندازے کے مطابق 12لاکھ سے زائد لوگ براہ راست عوام سے منتخب ہوکر آتے ہیں۔چونکہ امریکہ میں صدارتی نظام حکومت ہے ،اس لئے امریکی صدارت پر براجمان ہونے کے لئے بھی تمام ریاستوں کے عوام ووٹ کا حق استعمال کرتے ہیں۔آج دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے صدارتی انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔ پوری انتخابی مہم میں متنازع رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے 45ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔امریکی صدر اوبامانے آخری چند دن میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کے لئے بھرپور انتخابی مہم چلائی مگر گوروں کی اکثریت نے ٹرمپ کی سوچ کو تقویت دی۔ٹرمپ کی جیت کو پاکستان کے2002کے انتخابات میں ایم ایم اے کی جیت سے بھی تشبیہ دی جاسکتی ہے۔جیسے کابل میں امریکی مظالم کے بعد پورے پاکستان میںامریکہ سے

نفرت کی ہو ا چل پڑی اور متحدہ مجلس عمل نے اسے خوب استعمال کرکے فتح حاصل کرلی۔آج امریکہ میں ٹرمپ نے بھی مسلمانوںسے نفرت، انتہاپسندی، مہاجرین کا گوروں کا حق مارنااور امریکیوں کے معاشی مفادات کو ہوا دے کر فتح حاصل کی ہے ۔دنیا بھر میں ٹرمپ کی جیت کو حیرانی سے دیکھا جارہا ہے مگر امریکی عوام نے ٹرمپ کے خلاف تمام تر منفی مہم کو مسترد کردیا ہے۔ٹرمپ کی جیت میں گزشتہ سال ہونے والے سینیٹ اور کانگریس کے انتخابات کا بھی اہم کردار ہے ۔جس میں حکمران جماعت ڈیموکریٹ کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ری پبلکن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے تھے۔آج ایک بار پھر امریکہ میں ری پبلکن جماعت کا صدر ہوگا۔مگر حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں ہم سب کے لئے سبق ہے کہ میڈیا نے کس طرح ٹرمپ کی ذات کے منفی پہلوؤں پر کھل کر تنقید کی،الیکشن سے ایک روز قبل ہیلری کےای میلز معاملے سے بری ہونے کی خبر بطور لیڈاسٹوری تمام اخبارات میں چھپی مگر کسی نے میڈیا پر ایجنڈا سیٹنگ یا دھاندلی کا الزام نہیں لگایا۔
ٹرمپ کی جیت میں دو عوامل کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔امریکہ میں اس وقت گوروں کی اکثریت مہاجرین سے خاصی تنگ ہے۔امریکی کمپنیوں میں دیگر قوموں کے افراد کا اہم عہدوں پر براجمان ہونا گوروں کے لئے انتہائی تکلیف دہ ہے۔گوگل انٹرنیٹ سرچ انجن کی بات ہو یا پھرمعروف موبائل کمپنی ایپل۔ہر جگہ پر امریکی نہیں بلکہ دیگر قوموں سے تعلق رکھنے والے اہم عہدوں پر کام کررہے ہیں۔اس ساری صورتحال میں بطور ملک اور قوم تو امریکہ کو فائدہ ہورہا ہے مگر بطور فرد نقصان ہورہا ہے۔اس لئے گورا مہاجرین کے خلاف ہے۔جب ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کے خلاف آواز بلند کی تو امریکی طبقے کی اکثریت نے ٹرمپ کی حمایت کی۔کیونکہ امریکی عوام کی اکثریت کو احساس ہوا کہ ہمارے معاشی مفادات کا تحفظ ٹرمپ کرے گا۔جب کہ ٹرمپ کی جیت کا ایک پہلو سیاسی بھی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی نظریات کا مشاہدہ کیا جائے تو وہ جمہوریت کے لئے کوئی خاص محبت نہیں رکھتے ،بلکہ ان کے لئے ان کا مفاد سب سے اہم ہے۔امریکی تاریخ کو اٹھا کر دیکھ لیں تو معلو م ہوتا ہے کہ امریکہ میں جب بھی ری پبلکن اقتدار میں آتے ہیں تو دنیا بھر میں جمہوری حکومتوں کا بوریا بستر جلد ہی گول کردیا جاتا ہے۔جب کہ اس کے برعکس ڈیموکریٹ جمہوریت کے حامی ہیں اور دنیا بھر میں جمہوری حکومتو ں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔زیادہ دور جانے کی ضرورت نہیں ہے ،صرف پاکستان کو ہی لے لیں۔ 1976میں جمی کارٹر امریکہ کے صدر تھے اوران کا تعلق ڈیموکریٹ سے تھا۔انہوں نے آتے ہی پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنے کی کوشش کی۔مگر پھر ری پبلکن سے تعلق رکھنے والے رونلڈ ریگن امریکہ کے صدر بنے اور ضیاالحق کے اقتدار کو تقویت دی گئی۔رونلڈ ریگن کے بعد آنے والے سینئر بش کا تعلق بھی ری پبلکن سے تھا اور انہوں نے بھی اپنی پارٹی کی سوچ کو پروان چڑھایا۔ رونلڈ ریگن کے بعد ہیلری کلنٹن کے شوہر بل کلنٹن ڈیموکریٹ کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے اور امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے۔کلنٹن کے 90کے ادوار میں پاکستان میں جمہوریت رہی۔محترمہ بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی مگر کسی آمر کو مداخلت کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔پھر بل کلنٹن کے آخری ادوار میں وزیراعظم نوازشریف کو رخصت کردیا گیا اور ملک میں ایک بار پھر مارشل لا نافذ ہوگیا ۔مگر آنے والے امریکی انتخابات میں ری پبلکن کامیاب ہوئی اور جارج بش جونیئر نے پاکستان میں آمریت کو فروغ دیا۔بش کے پورے ادوار میں آمریت چلتی رہی آخری دنوں میں پرویز مشرف کو رخصت کردیا گیا اور پاکستان میںپھر جمہوری حکومت قائم ہوگئی۔جمہوریت آنے کے کچھ ماہ بعد امریکہ میں پھر ڈیموکریٹ آگئے اور باراک اوباما امریکہ کے صدر منتخب ہوگئے۔باراک اوباما کے پورے دور کے دوران پاکستان میں جمہوریت چلتی رہی۔سول،عسکری حکومت کے درمیان تعلقات کشیدہ ضرور ہوئے مگر کسی نے بھی براہ راست مداخلت کرکے سویلین حکومت کو رخصت کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔بالا حقائق کا جائزہ لینے سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب اور پاکستان میں جمہوریت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔جب بھی پینٹا گون نے پاکستان میں کوئی تبدیلی کرنا ہوتی ہے تو اس کی مناسبت سے امریکی صدر سامنے آجاتا ہے۔ڈیموکریٹ سے آمریت کی حمایت کروانا مشکل ہوتا ہے ،اس لئے ری پبلکن کو ترجیح دی جاتی ہے۔آج امریکہ میں ری پبلکن بر سر اقتدار آچکے ہیں۔ ری پبلکنز کے لئے ذاتی مفادات کا تحفظ سب سے اہم ہوتا ہے۔ ماضی کا تقابلی جائزہ لینے سے واضح ہوتاہے کہ ری پبلکن جمہوری ممالک میں ایسی حکومت کے حق میں ہوتے ہیں جو ان کے اشارے پر چل سکے۔
جمہوری حکومت سے بات کرنا ری پبلکن کے لئے مشکل ہوتا ہے۔اس لئے ان کی ترجیح ہوتی ہے کہ کسی ایک بااختیار ترین شخص سے بات کی جائے اور اپنے مفادات کا تحفظ کروایا جائے اور جمہوریت میں کبھی بھی کوئی ایک شخص مطلق العنان نہیں ہوتا ۔اس لئے ری پبلکن آمریت کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔آج صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ترکی،بنگلادیش اور مشرق وسطی میں بھی امریکی حکمت عملی میں تبدیلی آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
ٹرمپ اگر اپنی سوچ کو موثر طریقے سے ابھارنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور کانگریس اور سینیٹ کے ممبران کی اکثریت بھی ان کے ساتھ مل جاتی ہے۔جس کے امکانات بہت زیادہ ہیں تو پھر کوئی بڑی بات نہیںہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکی جمہوری حکومتوں کو خدا حافظ کہہ دیں۔مگر ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہی ہو۔اس بار ری پبلکن کو لانے کے حوالے سے پینٹا گون کی پالیسی مختلف بھی ہوسکتی ہے مگر آج دنیا بھر کی جمہوری حکومتوں کو محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔وطن عزیز میں توسیع کے معاملات پھر زندہ ہوچکے ہیں اور شاید ری پبلکن کی فتح یہ راہ ہموار کرنے میں مزید اہم کردار ادا کرے مگر ایک بات طے ہے کہ جیسے ترکی میں بغاوت کی ناکامی کے بعد دنیا بھر کی جمہوری فورسز مضبوط ہوئی تھیں اور تمام جمہوری ممالک میں جشن کا سماں تھا۔اسی طرح امریکہ میں آج کی ری پبلکن جیت پر غیر جمہوری فورسز بلا شبہ خوش ہونگی۔

بشکریہ جنگ

 

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I kept looking Aleppo By Riaz ahmed syed on 10 nov 2016
Previous Post میں نے حلب دیکھ رکھا ہے
Next Post محبت کا اسمگل شدہ شاعر
Smuggled poet of love by Hassan mujtaba on 10 nov 2016

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.