yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

میں نے حلب دیکھ رکھا ہے

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
I kept looking Aleppo By Riaz ahmed syed on 10 nov 2016
Share this:

ملک شام شہر حلب،جسے انگریزی والے الیپوکہتے ہیں، دنیا کے مسلسل آباد رہنے والے قدیم ترین شہروں میں سے ہے۔ جس کی تاریخ پانچ ہزار برس پرانی ہے۔ 190مربع کلو میٹر پر آبادحلب کی آبادی2005کی مردم شماری کے مطابق23لاکھ کے لگ بھگ تھی ۔ اگلی مردم شماری2015میں ہونا تھی کہ جنگ نے آلیا۔ بھلے وقتوں میں حلب سیاحوں کی جنت شمار ہوتا تھا ۔ 2007میں راقم کا ادھر سے گزر ہواتھا اور محدود وقت کے باوجود میزبان ہمیں دوجگہوں پر خاص طور پر لے کر گئے تھے ۔ جہاں گئے بغیر، بقول انکے، حلب آنا بے مقصد تھا ۔ اول ،شہر کی مرکزی مسجد، جامع حلب الکبیر‘‘ اور دوسرا حلب کا قلعہ۔ یوں تومسجد کی تاریخ خاصی قدیم ہے۔ موجودہ عمارت گیارھویں سے چودھویں صدی عیسوی کے درمیان تعمیر ہوئی ۔ اسکے عظیم الشان مینار کاسن تعمیر1090عیسوی بتایا جاتا ہے۔حالیہ جنگ نے مینار سمیت مسجد کے کئی حصوں کو خاصہ نقصان پہنچایا ہے تباہی کیلئے راکٹوں اور گرینڈوں کا استعمال ہوا ہے۔ اور جامع حلب الکبیر آجکل بند پڑی ہے، دوسری خاصے کی چیز حلب کا قلعہ تھا جوایک بلند ٹیلے پر واقع ہے اور اس کا شمار دنیا کے قدیم اور بڑے قلعوں میں ہوتا ہے۔ تعمیر کا آغاز تیسری صدی عیسوی میں ہوا اور پھر یکے بعد دیگرے آنے والے حکمرانوں نے حسب ضرورت صدیوں تک جاری رکھا ۔ موجودہ صدی کے آغاز کے ساتھ ہی سرآغا خاں ٹرسٹ نے کثیر سرمائے سے اسکی کنزرویشن کا اہتمام کیاتھا۔ کام ختم بھی نہ ہوا تھا کہ جنگ شروع ہوگئی اور کئے کرائے پرپانی پھر گیا ۔

ان تاریخی عمارتوں ہی کا ذکر کیا، پورے کا پورا حلب، جس کی پرورش یونانی، بازنطینی اور مملکوک تہذیبوں نے صدیوں تک کی تھی، ملبے کا ڈھیر بن چکا ۔ حلب سے ترکی کا بارڈر150کلو میٹر دور ہے۔ اور اس رہگزر کودنیا بھرکے سائیکلٹس کامحبوب روٹ شمار کیا جاتا تھا ۔ گائیڈز کی ہمراہی میں یہ سفر تین دنوں میں طے پاتا اور خوب ہلا گلا رہتا اور میلے کا سماں ہوتا تھا ۔ شہر کے بجٹ ہوٹل بھی دنیا بھر سے آئے سائیکل سواری کےشوقین سیاحوں سے بھرے رہتے تھے ۔ جس زمانے میں ہمارا ادھر سے گزر ہوا تھا ، اس اسپورٹس کے حوالے سے کوئی خصوصی ایونٹ ہورہا تھا ۔ جس میں ہم نے بھی گھنٹہ بھر کیلئے کرائے کی سائیکل پر شرکت کی تھی۔ بھلے وقتوں میں شام کی قومی آمدنی میں سیاحت کا حصہ12فیصد تھا ،جو اب خواب ہوا اور خیال ہوا۔
گزشتہ پانچ برسوں سے شام خوفناک قسم کی جنگ کا شکار ہے۔ تین لاکھ شہری لقمہ اجل بن چکے اور50لاکھ کے لگ بھگ دربدر ہیں۔ آئے روز بمباری ہوتی ہے اور بے گناہ شہری مررہے ہیں۔ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی اطلاعات بھی ہیں اور یوں شامیوں کیلئے ان کا اپنا وطن جہنم بن کر رہ گیا ہے۔ شام میں کون کس کے ساتھ لڑ رہا ہے؟ یہ ایک خاصا پیچیدہ سوال ہے۔ یوں لگتا ہے کہ ہر کوئی باہم دست وگریباں ہے۔ اور صف بندی واضح ہونے کے باوجود واضح نہیں۔ابتدا مارچ2011میں صدر بشارالاسد کے خلاف بغاوت سے ہوئی تھی ۔ جس میں اب دنیا جہاں کی دہشت گرد تنظیمیں اور علاقائی اور عالمی طاقتیں بھی ملوث ہوچکی ہیں۔ روس اور ایران صدر بشارالاسد کے ساتھ ہیں، تو باغیوں کی پشت پناہی داعش، القاعدہ، النصرہ کے ساتھ سات امریکہ بھی کررہا ہے۔ شام میں بڑھتی ہوئی روسی مداخلت ،بالخصوص بحرہ روم میں روسی بحری بیڑےکی موجودگی کے حوالے سے مغرب میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ حلب میں تباہی مچانے والے لڑاکا طیارے اسی بیٹرے سے اڑان بھرتے ہیں ۔تجزیہ نگاروں کے نزدیک روس کی یہ مہم جوئی بلاوجہ نہیں۔ وہ اسے ایک نئی سرد جنگ سے تعبیر کررہے ہیں۔ یہ ایک طرح کی پراکسی وار ہے یا پھر گریٹ گیم ، جس کے ذریعے روس اور امریکہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کررہےہیں۔
اس صورت حال پر امریکہ کو گہری تشویش ہے، کیونکہ اس کا بہت کچھ دائو پر لگا ہوا ہے ۔ اگر بشارالاسد اور اسکے اتحادیوں نے میدان مارلیا توامریکہ کی سبکی ہوگی ۔ اسکی مڈل ایسٹ پالیسی پرایک بڑا سوالیہ نشان لگے گا ، اور خطے میں اسکے روایتی اتحادیوں کے مفادات بھی متاثر ہونگے ۔ قر آئن بتاتے ہیں کہ امریکہ کو تو شاید کچھ زیادہ فرق نہ پڑے ، کیونکہ اسکی پالیسیاں اصولوں کے نہیں، مفادات کے تابع ہیں۔ جس کا مظاہرہ یمن میں ہورہا ہے۔ امریکہ وہاں بھی موجود ہے، مگر جھتے بندی مختلف ہے۔ وہاں وہ باغیوں کے ساتھ نہیں، کثیر القومی اتحاد کا حامی ہے۔ جوصدر منصور ہادی کی مدد کررہا ہے۔ مڈل ایسٹ میں دوطرح کی امریکی حکمت عملی کے سبب خطے میں اسکے اتحادیوں کو پریشانی ضرور ہوگی ۔
شام کی جنگ میں سب سے زیادہ تباہی حلب کی ہوئی ہے۔ گلی کوچوں میں بارود کی بوبھری ہوئی ہے اور ہر طرف موت کا راج ہے۔ بے بسی کا یہ عالم کہ زندگی کی بازی ہار جانے والوں کو ٹھکانے لگانے میں بھی دشواری پیش آرہی ہے۔ ان سے بھی بدترحالات ان بدنصیبوں کے ہیں ، جوشدید زخمی ہیں اور گوناگوں بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ ان کی نگہداشت کیلئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کمی ہوتی جارہی ہے۔ کیونکہ معالج خود بھی جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ نہیں۔ کٹے پھٹے جسم اسپتالوں میں آتے ہیں تو انہیں سمجھ نہیں آتا کہ علاج کہاں سے شروع کریں۔ مگر ایک حالیہ محکمانہ ہدایت نامے نے ان کی مشکل آسان کردی ہے، اور وہ زخمی اعضا بے دریغ کاٹ رہے ہیں۔ کیونکہ علاج کے ذریعے انہیں صحت یاب کرنے کا ان کے پاس وقت ہے اور نہ وسائل۔ مقصد ایک ہی ہے کہ زندگی بچ جائے جو خواہ معذوری کی ہی کیوں نہ ہو زیادہ برا حال بچوں کا ہے، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ حلب میں موجود امراض طفلان کا آخری ڈاکٹر بھی ہلاک ہوچکا قارئین کرام نے کچھ عرصہ پہلے پانچ سالہ شامی بچےاومران کی خون میں لت پت وہ تصویر ضرور دیکھی ہوگی ۔ جس میں وہ بیک اوپن ایمبولینس میں اکڑوں بیٹھا،سفاک زمانے کوحیرت سے دیکھ رہا ہے۔ مغرب سمیت پوری دنیا ننھی سی جان کی اس بے بسی پربہت دکھی ہوئی تھی۔ اور وہ ہفتوں میڈیا کا موضوع رہا اور پھر رات گئی، بات گئی ، والا معاملہ ہوگیا ۔

بشکریہ,جنگ

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Questions and answers on the academic career by Syed azhar Hasnain abidi on 10 nov 2016
Previous Post تعلیمی کیریئر پر سوالات اور ان کے جوابات
Next Post ری پبلکن کی جیت اور آمریت!
Republicans won and dictatorship! by Huzaifa Rehman on 10 nov 2016

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.