yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

انٹرویو بقلم خود

F A Farooqi May 11, 2016 1 min read
Interview
Share this:
Interview
Interview

تحریر: ایم سرور صدیقی
اپنے بارے میں کچھ لکھنا شاید دنیا کا سب سے مشکل کام ہے پھر بھی ”کچھ تو کہیے کہ لوگ کہتے ہیں” کے مصداق کچھ نہ کچھ لکھنا ہی پڑتاہے اس کا مطالبہ کافی عرصہ سے قارئین کرام کررہے تھے لیکن ہمت نہیں پڑھ رہی تھی ڈر تھاکہیں قاری اس کالم نما خودساختہ بقلم خود انٹرویو کو اپنے منہ میاں مٹھو قرار نہ دے دیں کچھ اونہہ! یہ منہ اور مسورکی دال کہہ کر نظر انداز بھی کرسکتے ہیںبہرحال جی ٹی روڈ پر واقع چیچہ وطنی اور خانیوال کے درمیان مردم زرخیز علاقہ میاں چنوں میں ہم پیدا ہوئے بنیادی طورپر یہ علاقہ انتہائی پر امن ہے یہاںکے لوگ بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں ہوش سنبھالی تو اپنے ارد گرد اخبارات ورسائل کو دیکھافطری طورپرکاغذوں سے محبت سی ہوگئی جو تادم ِ تحریر برقرارہے والد ِ محترم مرحوم و مغفور اتنے پڑھے لکھے نہ تھے پھر اخبارکا مطالعہ کرلیتے تھے بڑے بھائی حاجی محمدریاض کو تاریخ،ادب اور شاعری سے گہراشغف تھا ان کامطالعہ،معلومات اور حافظہ آج بھی ہم چاروں بھائیوں سے بہتربلکہ بہترین ہے چھوٹی سی عمرمیں بچے درسی کتابیں پڑھتے اور ہم بچوں کے رسائل کے ساتھ ساتھ اردوڈائجسٹ،سیارہ اور حکایت چھپ چھپ کر پڑھ ڈالتے تھے پھر مطالعہ کایہی شوق ہمیں میاں چنوں کی پہچان غلام حیدروائیں کے دفتر لے گیا ان کی ذاتی لائبریری میںبہت ۔۔بہت خوبصورت کتابیں تھیں جب ہم نے غلام حیدروائیں کی لائبریری پہلی بار دیکھی ہم پلکیں جھپکانا بھول گئے رانا اسلام اللہ نے میرا شانہ جھنجھوڑکرکہا یار تم کتابوںکو اتنی انہماک سے ایسے دیکھ رہے ہوجیسے کوئی خزانہ دیکھ لیا ہو۔

میں نے ترت جواب دیا یہ خزانے سے کم تر بھی نہیں۔ غلام حیدروائیں جتنے سادہ، شفیق،مہربان اور شائستہ مزاج تھے کتابوں کے معاملہ میں اتنے ہی سخت تھے ہم ان کے تلمبہ روڈ پر واقع دفتر جاتے( ان کی رہائش بھی وہیں تھی) وائیں صاحب سیاست کرتے ہم بیٹھے کتابیں پڑھتے رہتے۔ان سے تعلق اور محبت بڑھی تو ہمارے شوق اور ذوق کے باعث انہوںنے مجھے اور رانا اسلام اللہ کو کتابیں گھرلے جانے کی اجازت دیدی ہماری تو موجیں ہوگئیں کلیاتِ غالب،بانگِ درا،ضرب ِ کلیم،ساغرصدیقی،داغ،استاد ذوق،بہادرشاہ ظفر اور نہ جانے کتنے شاعر وں ادیبوںکی کتابیں اور بیاض پڑھ ڈالے۔۔ ہاں یاد آیا ابھی ہم چھوٹے تھے ہماری گلی میں ایک بابا جی آیا کرتے تھے جسے سب ” رول ” کہتے تھے و ہ پیش گوئیاں کرتا اور قسمت کا حال بتاتا تھا ایک روز والدہ محترمہ نے ہمارا ہاتھ آگے بڑھاکر اس سے استفسار کیا اس بچے کا مستقبل کیا ہے؟ اس نے ہماری ہتھیلی پر نظریں جمائیں ہاتھ کی لکیروں پر انگلی پھیری اور دور خلائوں میں گھورتے ہوئے بولا یہ قلم کی روزی کھائے گا۔۔ قریب کھڑا ایک بچہ قہقہہ مارکرہنسا اپنے ہاتھ پرہاتھ مارکر بولا کیوں بابا یہ قلم تراش کر بیچا کرے گا۔

Commerce
Commerce

رول نے اسے ڈانٹا کم بخت کیوں بچوں جیسی باتیں کرتا ہے پھر وہ ہنسا خودکلامی کے سے انداز میںبولا بچہ بچوں جیسی باتیں نہ کرے تو اسے بچہ کہے ” رول” چلا گیا بات آئی گئی ہوگئی قلم کی روزی کمانے کی بات سمجھ میں نہیں آئی لیکن اس کی باتیں جیسے ذہن پر نقش ہوگئیں ۔۔۔کئی سال بعد وہی ” رول” پھرگلی میں آگیا اب وہ پہلے جیسا توانا نہیں تھا اس نے نظرکی عینک لگائی ہوئی تھی اس کے ہاتھ میں لاٹھی تھی ہمراہ ایک لڑکا بھی ۔۔ہم بے اختیار اس کے پاس چلے گئے ٹھنڈا پانی پلایا اس سے پوچھ ہی لیا بابا اپنا مستقبل کیساہے ؟ اس کے کمزور ہاتھوں نے ہمارا ہاتھ پکڑا کچھ دیرہتھیلی کو الٹ پلٹ کرآتشی شیشے سے دیکھا پھر کئی سال پہلے کی ہوئی بات ایک بار پھر دہرادی بیٹا تو قلم کی روزی کھائے گا بات اس وقت بھی سمجھ میں نہیں آئی اس بات کی کوئی توجیہہ تو پیش نہیں کی جاسکتی لیکن ” رول” کا کہا حرف بہ حرف سچ ثابت ہوا ہم صحافت سے وابستہ ہوگئے ایک دو مرتبہ اور بھی کاروبار( ٹھیکیداری ، تجارت) کئے لیکن کامیاب نہ ہوئے آج تک کوئی اور کام راس نہیں آیا یقین جانئے لکھنے لکھانے کے علاوہ ہمیں کوئی اور کام آتا بھی نہیں نامساعد حالات اور دن بہ دن عملی صحافیوں کیلئے بڑھتی ہوئی مشکلات کے باوجود اس طرح آج تک قلم سے روزی کما کر کھارہے ہیں۔ کئی اخبارات میں ملازمت کی اپنے اخبارو رسائل کااجراء کیا کسی نہ کسی انداز میں صحافت ہی سے جڑے ہوئے ہیں۔

بچپن سے ہی ذہن میں خیال جم گیا تھاجب دوسرے شہروںسے اخبارات وسائل نکل سکتے ہیں تومیاںچنوںسے کیوں نہیں ؟لیکن سرمایہ نہ ہونے کے باعث ایک ماہانہ رسالہ شروع کیا جو ہم خود ہاتھ سے لکھتے اور دوستوں میں بانٹ دیتے ہر ماہ دس رسالے لکھنا خاصا مشکل اور مشقت طلب کام تھا پھرکسی نے مشورہ دیا کہ غلام حیدروائیں صاحب کے پاس ایک سائیکلو سٹائل مشین ہے جس پر وہ دعوت نامے طبع کرکے سیاسی پروگراموں کی اطلاع کارکنوںکو بھجواتے ہیں ہم نے ان سے ڈرتے ڈرتے بات کی کہ رسالہ چھاپناہے ۔۔انہوںنے کہا یہ تو ہاتھی پالنے والا شوق ہے بیٹا کس چکر میں پڑ گئے ہو ہمارے اصرارپر انہوںنے دفتر کے ایک ملازم کو کچھ سمجھایا ہم نے چندصفحات پر مشتمل” نونہال ِ پاکستان” جس میں سب سے زیادہ تحریریں ہماری تھیں” شائع” تو کرلیا لیکن وہ ہمیں بھی پسند نہیں آیا ہاتھ کے لکھے رسالہ میں تو خوبصورتی کے لئے اخبارات سے کاٹ کر تصویریں چسپاں کردی جاتی تھیں یہ بالکل سادہ تھا جس پر اشتہاری اندازمیں کہانیاں اور نظمیں تھیں۔۔اپنے ”شاہکار” کو دیکھا تو دل بجھ سا گیا پھر اسی کشمکش میں کئی سال بیت گئے کچھ قریبی دوستوں سے مشورہ کیا کچھ تعلق والے دکانداروںسے بات کی ہم نے اپنی پاکٹ منی سے پیسے جوڑناشروع کردئیے کلاس فیلو رئوف شاہد سے بات کی اس کی ڈرائینگ بھی اچھی تھی( اب وہ بہترین کارٹونسٹ ہیں) اس نے ایک ماہ اپنی تمام تر صلاحیتیوں سے ایک بچوں کا رسالہ تیارکیا ہم دونوں اسے چھپوانے کیلئے ملتان گئے لیکن ہمارے پاس ڈیکلریشن نام کی کوئی چیز تھی نہ مطلوبہ رقم ۔۔

پریس والوںنے چھاپنے سے انکارکردیا اوریوں لوٹ کے بدھو گھر واپس آگئے لیکن یہ شوق کم نہ ہوا اسی اثناء میں شہرمیں ایک پرنٹنگ پریس کا افتتاح ہوا جس نے آتش ِ شوق کو مزیدہوا دیدی شاید اس کے پاس ہم پہلے گاہک تھے پریس والا بہت خوش تھا اس نے کہا ڈیکلریشن کے بغیر بھی کتابی سلسلہ کے نام پروقتاً فوقتاً رسالہ نما چھاپا جا سکتاہے ایک روز ہم کتابت کا پروف چیک کرنے پریس گئے تووہاں ملتان سے تعلق رکھنے والے ان کے کوئی دوست بھی آئے ہوئے تھے نام ان کا ذہن سے محوہوگیاہے بہرحال وہ ایک معروف ادیب تھے انہوں نے ہماری ایک تحریر پڑھی بے ساختہ کہا کمال ہے۔۔ ملازم لڑکے کو آوازدی یار اچھی سی چائے لائو ہمیں مخاطب کرکے کہا اس عمر میں بھی اچھا لکھتے ہو بس لکھتے رہا کرو کہیں چھپے نہ چھپے وہ بولے توبولتے چلے گئے لکھنے کیلئے اچھے اچھے شاعروں ادبیوںکو پڑھنا انتہائی ضروری ہے مطالعہ کے بغیر کوئی اچھا لکھاری نہیں بن سکتا۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر: ایم سرور صدیقی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Sleeping
Previous Post سپنے
Next Post دنیا میں شادی بیاہ کی مختلف رسوم ورواج
Weddings

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.