counter easy hit

بین الاقوامی خبریں

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے،جاپان

شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرسکتا ہے،جاپان

ٹوکیو ……جاپانی حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے اور بہت جلد نیامیزائل تجربہ کر سکتا ہے۔جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے کی تیاری کر رہا ہے،سیٹلائٹ سے کی گئی منظر […]

یمن میں بعض سعودی حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ

یمن میں بعض سعودی حملے انسانیت کیخلاف جرائم ہوسکتے ہیں،اقوام متحدہ

نیویارک …..اقوام متحدہ مانیٹرنگ گروپ نے کہا ہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کےبعض حملےانسانیت کے خلاف جرائم ہوسکتےہیں،جن میں تمام فریقین ملوث ہیں۔ اقوام متحدہ کے مانیٹرنگ گروپ نےسیکیورٹی کونسل کو سالانہ رپورٹ پیش کی ،جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی اتحادی افواج یمن میں انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہو […]

فرانسیسی کمپنی نے مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

فرانسیسی کمپنی نے مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا

پیرس……..فرانسیسی کمپنی آریان اسپیس نے مواصلاتی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا۔فرانس کی ملٹی نیشنل کمپنی آریان اسپیس نے گویانا اسپیس سینٹر سے آریان فائیو راکٹ کے ذریعے انٹل سیٹ سیٹلائٹ خلا میں روانہ کردیا۔ یہ سیٹلائٹ میڈیا اور موبائل براڈ بینڈ کمیونی کیشن کی کارکردگی اور سروسز کو بہتر بنانے میں معاون […]

حلا ل کھانے کااہتمام نہ ہونےپرروحانی اولوندظہرانہ منسوخ

حلا ل کھانے کااہتمام نہ ہونےپرروحانی اولوندظہرانہ منسوخ

پیرس …..حلا ل کھانے کااہتمام نہ کیے جانے پر فرانس اورایران کے صدور کے درمیان ظہرانے پر ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق فرانسیسی اورایرانی صدور کے درمیان پیرس کے ریسٹورنٹ میں ظہرانے پر ملاقات طے تھی، تاہم ایرانی وفد نے ظہرانے کے مینو سے شراب ہٹانے اور حلا ل کھانے کا […]

ترکی: چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں 100افرادہلاک

ترکی: چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں میں 100افرادہلاک

انقرہ……..ترکی کے جنوب مشرقی علاقے ابن عمر میں گزشتہ چھ ہفتوں سے جاری جھڑپوں کے نتیجے میں کم ازکم سو افراد مارے جا چکے ہیں۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں ملک کی کرد نواز پارٹی نے بتایا ہے کہ کرفیو کے باوجود تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔یہ امرقابل ذکر ہے […]

چین کا سمندر میں تیرتے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بیجنگ.

چین کا سمندر میں تیرتے جوہری بجلی گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ بیجنگ.

چائنا ایٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین زو دازے نے کہا ہے کہ ہم ایکمیرین فلوٹنگ پاور پلانٹبنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ چین میرین ٹائم پاور بننا چاہے گا اور اس کے لئے اپنے سمندروں کے وسائل کا مکمل استعمال کرے گا۔ اس قسم کا ایک اورمنفرد ایٹمی پاور پلانٹ […]

مصر: اسلام کی توہین کے الزام میں سرکردہ خاتون صحافی کو سزا

مصر: اسلام کی توہین کے الزام میں سرکردہ خاتون صحافی کو سزا

قاہرہ ……..مصر کی ایک مقامی عدالت نے اسلام کی توہین کے الزام میں سرکردہ خاتون صحافی اور مصنفہ فاطمہ ناعوت کو تین سال قید اور 20 ہزار مصری پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنادی ۔ کیس خصوصی عدالت کو بھجوا دیا گیا عدالت نے ناعوت کے وکیل محمد عفیفی کی موجودگی میں مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ […]

سعودی عرب سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایران

سعودی عرب سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ایران

تہران…….یرانی صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ تہران میں سفارتخانے پر حملے پرسعودی عرب سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو اپنا پہلا یورپی دورہ کرنے والے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے پر مشتعل ایرانی مظاہرین کے حالیہ حملے کے سلسلے […]

امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

روم۔۔۔۔۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ امید ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ رویہ تبدیل کرے گا ۔ اٹلی کے دورے میں نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔ لیکن اس کا […]

اٹلی:ایرانی صدر کی میزبانی، بے لباس مجسموں کو ڈھانپ دیا

اٹلی:ایرانی صدر کی میزبانی، بے لباس مجسموں کو ڈھانپ دیا

روم۔۔۔۔۔ایران کے صدر حسن روحانی کے اٹلی کے دارالحکومت روم کے عجائب گھر میں تقریب میں شرکت کی وجہ سے وہاں موجود بے لباس مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا ۔ ایران کے صدر حسن روحانی یورپ کے 5روزہ دورے پر ہیں ۔ روم کے عجائب گھر میں اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینزی اور ایرانی صدر […]

بل گیٹس، ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

بل گیٹس، ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

نیویارک…..مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے ، دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ۔ ایک امریکی ویب سائٹ کو فراہم کئے گئے ڈیٹا سے دنیا کے 50 امیر ترین افراد کی فہرست تیار کی گئی جس میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار […]

برطانیہ: 53سالہ شخص کوزخمی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری

برطانیہ: 53سالہ شخص کوزخمی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری

لندن ۔۔۔برطانوی پولیس نے ساحلی شہر برائٹن میں 52 سالہ شخص کو گاڑی سے ٹکر مار کر بھاگنے والے ڈرائیور کی تلاش کے لیے لوگوں سے مدد کی اپیل کر دی ۔ برطانوی پولیس نے 14جنوری کو ساحلی شہر برائٹن میں پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی ہے ۔ […]

سعودی عرب کے شہر تبوک ریجن میں شدید برف باری

سعودی عرب کے شہر تبوک ریجن میں شدید برف باری

ریاض۔۔۔سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ تبوک ریجن میں شدید برف بری کے بعد سڑکیں اور پہاڑیاں برف کی سفید چادر سے ڈھکی ہوئی ہیں ۔ ملک کے مختلف شہروں ریاض،دمام ،مدینہ منورہ ،جدہ ، مکہ مکرمہ ،حا یل ،با حا ،بریدہ کے علاقوں میں سرد […]

امریکا:اسکول پرنسپل نے جان دے کر بچوں کو بچالیا

امریکا:اسکول پرنسپل نے جان دے کر بچوں کو بچالیا

نیویارک۔۔۔مریکا میں ایک اسکول پرنسپل نے بے قابو ہوجانے والی بس کے سامنے آکر اپنی جان دے دی اوربچوں کی جان بچالی۔ امریکی ریاست انڈیانا میں ایک سڑک کے کنارے اسکول پرنسپل سوسن جورڈن بچوں کے ساتھ بس کے انتظار میں تھیں کہ اسکول بس تیزی سے آئی اور ہجوم پر چڑھ گئی۔پرنسپل نے خطرے […]

فلسطین میں شدید بارشیں، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ

فلسطین میں شدید بارشیں، شہریوں کی پریشانی میں اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس۔۔۔فلسطین میں شدید بارشوں کے سبب شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ، پولٹری فارم میں پانی جمع ہونے سے کئی مرغیاں ہلاک ہوگئیں ۔فلسطین کی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد نکاسی آب کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی جمع ہوگیا ہے ،شہریوں کو […]

چین کاافغان امن عمل کیلئے بھارت ،ایران اور روس رابطے کا اعلان

چین کاافغان امن عمل کیلئے بھارت ،ایران اور روس رابطے کا اعلان

بیجنگ ……چین نے افغان عمل کیلئے بھارت ،ایران اور روس سے رابطے بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،اس کا کہنا ہے کہ امید ہے پاکستان بھی افغان عمل میں اپنا منفرد کردار جاری رکھے گا۔ بیجنگ میں چین کے وزیرخارجہ وانگ یینے افغان ہم منصب صلاح الدین کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین نے […]

کیمرون پراسلام دشمنی کا الزام لگانےپرمحمدافضل کی لارڈمئیر شپ کوخطرہ

کیمرون پراسلام دشمنی کا الزام لگانےپرمحمدافضل کی لارڈمئیر شپ کوخطرہ

لندن …..برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون پر اسلام کےخلاف متعصب ہونے کامبینہ الزام لگانےوالے محمدافضل کی لارڈمئیر شپ خطرے میں پڑگئی ہے۔ چوہدری محمد افضل جو برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر نامزد تھے اور جنہیں بطور لارڈ میئر 24مئی کو اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھانا تھا مگر اب انہیں اس عہدے سے دستبردار ہونا پڑے […]

نیو یارک :سعودی مشن میں مشکوک بیگ کی اطلاع ،تلاشی کے بعد کلیئر

نیو یارک :سعودی مشن میں مشکوک بیگ کی اطلاع ،تلاشی کے بعد کلیئر

نیویارک …..نیو یارک میں سعودی عرب کے اقوام متحدہ دفتر میں مشکوک بیگ کی اطلاع پر عمارت خا لی کرا لی گئی، پولیس نے تلاشی کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ ہیڈ کواٹرز میں واقع سعودی عرب کے مشن کی عمارت میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملی تھی، جس […]

ڈیرہ سو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر بان کی مون کی تنقید

ڈیرہ سو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر پر بان کی مون کی تنقید

نیویارک …..مغربی کنارے میں مزید ڈیرھ سو اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے خلاف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے وعدے پر سوالیہ نشان ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم نے بان کی مون کا بیان ہی مسترد کر دیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل […]

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر سرحد پار سے حملہ ناکام

یمنی باغیوں کا سعودی عرب پر سرحد پار سے حملہ ناکام

جازان………یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں اور ان کے حلیف منحرف سابق صدر علی عبداللہ صالح کی ماتحت ملیشیا نے اپنی فوجی گاڑیوں کے ہمراہ سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سعودی بارڈر فورسز اور عرب ممالک پر مشتمل اتحادی فوج نے مشترکہ جوابی کارروائی میں دشمن کی دراندازی کی کوشش ناکام […]

ایرانی صدر اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ملاقات

ایرانی صدر اور پوپ فرانسس کی ویٹی کن سٹی میں ملاقات

ویٹی کن سٹی ……. پاپائے روم پوپ فرانسس نے ایرانی صدر سے ملاقات میں خطے میں امن کیلئے ایران پر تمام مشرق وسطیٰ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ ویٹی کن سٹی میں ایرانی صدر حسن روحانی اور پاپائے روم پوپ فرانسس کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں پوپ فرانسس نے […]

بھارت :فیسوں میں اضافہ، میڈیکل کی تین طالبات کی خودکشی

بھارت :فیسوں میں اضافہ، میڈیکل کی تین طالبات کی خودکشی

تامل ناڈو ……..بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں پولیس نے ایک پراؤیٹ میڈیکل کالج کی فیسوں میں اضافے پر تین طالبات کے خودکشی کرنے کے واقعہ کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیکل کالج میں زیر تعلیم تین لڑکیوں نے گذشتہ ہفتے کو کالج کے احاطے میں واقع ایک کنویں میں […]