counter easy hit

بل گیٹس، ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

Bill Gates,

Bill Gates,

نیویارک…..مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے ، دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ۔
ایک امریکی ویب سائٹ کو فراہم کئے گئے ڈیٹا سے دنیا کے 50 امیر ترین افراد کی فہرست تیار کی گئی جس میں مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر سب پر بازی لے گئے،ان کے اثاثو ں کی مالیت 87 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز ہیں۔اسپین کی کاروباری شخصیت امانسیو اورٹیگا 66ارب 80 کروڑ ڈالرز کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے اور امریکی کاروباری شخصیت وارن بفے دنیا کے تیسرے امیر ترین شخصیت قرار پائے، ان کے اثاثوں کی مالیت 60 ارب 70 کروڑ ڈالرز ہے ۔