counter easy hit

امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، ایرانی صدر

US blame Israel, Iran

US blame Israel, Iran

روم۔۔۔۔۔ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی ایران دشمنی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ امید ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ رویہ تبدیل کرے گا ۔
اٹلی کے دورے میں نیوز کانفرنس کے دوران ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔ لیکن اس کا انحصار امریکا پر ہے کہ وہ ایران کے متعلق دشمنی پر مبنی رویہ تبدیل کرے ۔ حسن روحانی کا کہنا تھا کہ باقر النمر کی پھانسی سعودی عرب کی بڑی غلطی تھی ۔ ایرانی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذاہب کی توہین کرنا آزادی اظہار نہیں ۔ نیوز کانفرنس کے بعد صدر حسن روحانی یورپ کے دورے کے دوسرے مرحلے میں پیرس روانہ ہوگئے