counter easy hit

میکسیکو میں تیز ہواؤں سے درخت گرگئے، تعلیمی ادارے بند

Fallen trees from

Fallen trees from

میکسیکو سٹی….میکسیکو میں شدید سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔تیز ہواؤں کے باعث متعدد درخت گرگئے جبکہ تعلیمی ادارے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
سرد موسم اور ٹھنڈی ہواؤں نے دارالحکومت میکسیکو سٹی سمیت 8 ریاستوں کا رخ کر لیا۔ بعض علاقوں میں شہری برفباری کو انجوائے کرنے باہر نکل آئے تو دوسری طرف 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کئی درخت گر گئےاور شہری گھروں پر رہنے پر مجبور ہوگئے۔متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کرد ئیے گئے ہیں۔