counter easy hit

چین، ایران میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک تعمیر کرے گا

China to build

China to build

بیجنگ………ایران میں تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کی تعمیر اور بحری جہازوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے چینی کمپنیوں اور ایران کے مابین اربوں ڈالر کے معاہدے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایران پر عالمی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد چینی کمپنیوں کی جانب سے ایران کے ساتھ جلد یہ دونوں بڑے معاہدے طے پانے کا امکان ہے ۔ چین کی قومی ٹرانسپورٹیشن اور انجیئرنگ کمپنی ایران کے ساتھ تین ارب ڈالر کی لاگت سے تیز رفتار ریلوے نیٹ ورک کے معاہدے پر بات چیت کر رہی ہے ۔ریلوے نیٹ ورک ایران کے شہروں تہران اور مشہد کو آپس میں ملائے گا ۔ چین کی کمپنی ڈالیان شپنگ ایران کے ساتھ کنٹینربحری جہاز اور آئل ٹینکرز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔ چین اور ایران جو کہ ایک دوسرے کے قریبی دوست اور بڑے تجارتی شراکت دار بھی ہیں نے آئندہ دس سالوں میں تجارتی حجم 600ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایران میں 930کلومیٹر طویل ریلو ے نیٹ ورک کی تعمیر کی 85فیصد رقم چین کا ایگزم بینک فراہم کرے گا جبکہ چینی کمپنی سی ٹی سی تعمیراتی اور انجیئنرنگ کی خدمات فراہم کرے گی۔