counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹادیا گیا

کراچی : وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر آئی جی سندھ کے ہمراہ صفورا گوٹھ کا دورہ کیا تاہم بعدازاں انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ جب کہ غلام حیدرجمالی […]

شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت

شمالی کوریا کے وزیردفاع کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول کو فوجی تقاریب میں سونے پر سزائے موت دے دی گئی جنوبی کوریا کے خفیہ ادارے نیشنل انٹیلی جنس سروس کے حکام نے اراکینِ پارلیمان کو بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے وزیر دفاع ہیؤن یونگ چول ملک کی فوجی تقریبات میں متعدد بار سوتے […]

تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی اثاثے چھپانے پر نااہل قرار

تحریک انصاف کا رکن قومی اسمبلی اثاثے چھپانے پر نااہل قرار

ملتان : الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 ساہیوال سے تحریک انصاف کے رہنما رائے حسن نواز کو اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج رانا زاہد نے محمد ایوب کی جانب سے دائر درخواست پر کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے 162 ساہیوال […]

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

الطاف حسین کی سانحہ صفورا گوٹھ پر کل کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سانحہ صفورا گوٹھ پر کل یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹرز، دکانداروں، اسکولوں، تاجروں اور صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور سرگرمیوں کو بند رکھ کر سانحہ صفورا گوٹھ کے متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔ سانحہ صفورا […]

غیرقانونی اثاثہ جات کیس، آصف زرداری کو سیکیورٹی خدشات پر ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

غیرقانونی اثاثہ جات کیس، آصف زرداری کو سیکیورٹی خدشات پر ایک دن کا استثنیٰ مل گیا

راولپنڈی : راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد رانجھا نے آصف زرداری کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کو حاضری سے ایک روز کا استثنیٰ دینے کی درخواست کی۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سکیورٹی خدشات کے باعث سابق صدر پیش نہیں ہو سکتے، […]

آرمی چیف کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ

آرمی چیف کا کراچی میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد دورہ سری لنکا منسوخ

راولپنڈی : سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے بعد واقعے کے بعد 3 روزہ دورہ سری لنکا منسوخ کردیا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا شیڈول تھا جسے سربراہ پاک فوج نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کے بعد منسوخ کردیا۔ […]

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

بزدلانہ کارروائی کرنے والوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، شرجیل میمن

کراچی : وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائی کرتے ہیں انہیں ملک کے کسی حصے میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے آسان ہدف کو نشانہ بنایا تاہم انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے اور […]

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کی رپورٹ طلب کر لی

کراچی : وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کراچی میں بس پر فائرنگ کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں بس پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے غم و […]

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

کراچی : کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 35 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ قریبی دکانداروں نے […]

صولت مرزا کا اعترافی بیان، اسماعیل میمن کے قتل کی ازسرنو تحقیقات شروع

صولت مرزا کا اعترافی بیان، اسماعیل میمن کے قتل کی ازسرنو تحقیقات شروع

کراچی : کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے صولت مرزا کے اعترافی بیان کے بعد میٹرک بورڈ کے چیئرمین اسماعیل میمن کے قتل کی دوبارہ تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ مقدمہ این آر او کے […]

سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کیخلاف سازش تھی: فاروق ستار

سانحہ 12 مئی ایم کیو ایم کیخلاف سازش تھی: فاروق ستار

کراچی : ایم کیو ایم کی جانب سے سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے لال قلعہ گراونڈ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سانحہ بارہ مئی کے شہدا کے لئے فاتحہ و قرآن خوانی کی گئی۔ اس موقع پر سانحے کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا […]

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود

پاکستان کی تاریخ میں کبھی شفاف انتخابات نہیں ہوئے: شاہ محمود

منڈی بہاوالدین: پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے طارق محمود ساہی، سابق ناظم خالد محمود ساہی، سابق ناظم اختر محمود ساہی اور ساجد محمود ساہی کی اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی مقبول […]

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

عمران خان ملک میں فسادات کروانا چاہتے ہیں: عابد شیر علی

حیدر آباد : حیسکو کانفرنس ہال میں میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 25 سیٹوں والے مینڈیٹ کی چوری کا شور مچا رہے ہیں۔ 2015ء عمران خان کی جماعت کے اندرونی انتخابات کا سال ہے، ملکی انتخابات کا نہیں۔ عمران خان کی سیاست جھوٹ، دھوکا […]

ساری جعلی اسمبلی جلد دھاندلی کے بوجھ سے گرنے والی ہے: اسد عمر

ساری جعلی اسمبلی جلد دھاندلی کے بوجھ سے گرنے والی ہے: اسد عمر

لاہور : عمران ٹائیگر فورس کے زیر اہتمام لاہور میں منقعدہ کنونش سے خطاب میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ 2015 انتخابات کا سال ہے خواجہ سعد رفیق کی وکٹ گرنے کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق کی کرسی بھی ڈگمگا رہی ہے۔ نادرا کی رپورٹ نے حکومتی ایوانوں […]

پاک چین اقتصادی راہداری، وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

پاک چین اقتصادی راہداری، وزیر اعظم نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے اور اس کے روٹ میں مبینہ تبدیلی کے حوالے سے پیدا ہونے والے سیاسی جماعتوں اور چھوٹے صوبوں کے تحفطات کو دور کرنے کے لیے 13 مئی کو وزیر اعظم ہاؤس میں بریفنگ کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو مدعو […]

آرمی چیف کا مختلف سفارتخانوں کا دورہ، تعزیتی کتاب میں سانحہ نلتر پر تاثرات درج کئے

آرمی چیف کا مختلف سفارتخانوں کا دورہ، تعزیتی کتاب میں سانحہ نلتر پر تاثرات درج کئے

اسلام آباد : آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف جنرل راحیل شریف نے اسلام آباد میں واقع ناروے اور فلپائن کے سفارتخانوں کا دورہ کیا اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ سانحہ نلتر میں دونوں ممالک کے سفیروں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے آرمی چیف […]

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق

پاکستان اور افغانستان کا ایک دوسرے کے علاقوں میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق

کابل : وزیراعظم محمد نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور دیگر حکام کے ہمراہ کابل پہنچے اور افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل بھی موجود تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم […]

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو آنکھ بند کر کے قبول کر لیں گے، عمران خان

جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کو آنکھ بند کر کے قبول کر لیں گے، عمران خان

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں منظم دھاندلی سامنے آگئی اب اس کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا اور کمیشن جو بھی فیصلہ دے گا ہم اس کو آنکھ بند کرکے قبول کر لیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان […]

پاکستان میں مک مکا کی سیاست چل رہی ہے: چوہدری محمد سرور

پاکستان میں مک مکا کی سیاست چل رہی ہے: چوہدری محمد سرور

لندن : کشمیری اپنے حق خوداریت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ 14 سال سے کشمیری بندوق کو چھوڑ کر آزادی کی پر امن جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت کی طرف سے کشمیر میں بربریت میں اضافہ ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق […]

نیپال ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 60 ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

نیپال ایک مرتبہ پھر زلزلے سے لرز اٹھا، 60 ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی

کھٹمنڈو : نیپالی شہری گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کی تباہی سے ابھی باہر نہیں آئے تھے کہ ایک بار پھر قدرتی آفت نے انہیں گھیر لیا۔ پچیس سیکنڈز تک آنے والے زلزلے کے جھٹکوں نے پہلے سے تباہ حال عمارتوں کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا۔ ادھر بھارتی ریاست مغربی بنگال […]

عمران فاروق قتل کیس؛ چوہدری نثار علی سے اہم برطانوی شخصیت کی ملاقات

عمران فاروق قتل کیس؛ چوہدری نثار علی سے اہم برطانوی شخصیت کی ملاقات

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اہم برطانوی شخصیت نے ملاقات کی ہے جس میں عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام آباد میں برطانیہ سے آنے والی اہم شخصیت نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان سے خصوصی طور پر ملاقات کی، اس دوران عمران فاروق […]

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان

ممبئی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاک بھارت تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ کرکٹ ڈپلومیسی شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان سے تعلقات کو بہتر بنانے […]