counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

اپیکس کمیٹی اجلاس، کراچی کے داخلی راستوں پر رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ

اپیکس کمیٹی اجلاس، کراچی کے داخلی راستوں پر رینجرز چوکیاں قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور ہیڈ کواٹرز میں امن وامان سے متعلق اہم اجلاس میں اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر موثر عملدرآمد کیا جائے۔ کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل […]

انتخابی دھاندلی، جوڈیشل کمیشن نے تین پرنٹنگ کارپوریشنز کے سربراہوں کو طلب کرلیا

انتخابی دھاندلی، جوڈیشل کمیشن نے تین پرنٹنگ کارپوریشنز کے سربراہوں کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سابق چیف الیکشن کمشنر پنجاب محبوب انور نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق کے حلقے این اے 122 کیلئے اضافی بیلٹ پیپرز نہیں چھاپے گئے ، 21 اپریل تک بیلٹ پیپرز کی حتمی ڈٰیمانڈ نہیں آئی تھی تاہم چھپائی کی ہدایت کر دی گئی ، جوڈیشل کمیشن نے تین پرنٹنگ کارپو ریشنز […]

تین اہم کالز ٹریس، سانحہ صفورا چورنگی میں را ملوث نکلی

تین اہم کالز ٹریس، سانحہ صفورا چورنگی میں را ملوث نکلی

کراچی : سانحہ صفورا چورنگی کراچی میں “را ” کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں ، تفتیشی اداروں نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ، سانحے کے حوالے سے اہم کالز بھی ٹریس ہوئی ہیں۔ 44 بے گناہوں کے قتل نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا […]

رینجرز کی تعیناتی کراچی کے مسئلے کا حل نہیں، عمران خان

رینجرز کی تعیناتی کراچی کے مسئلے کا حل نہیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ کراچی کے مسئلے کا حل رینجرز کی تعیناتی نہیں اس کے لئے پولیس کو غیر سیاسی کرنا ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سانحہ صفورا پر ملک میں غم کی لہر ہے، آج بھی آرمی […]

سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے تیز دھار آلے کے استعمال کا انکشاف

سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے تیز دھار آلے کے استعمال کا انکشاف

کراچی: سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے اسلحے کے علاوہ تیز دھار آلے کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 2 مردوں اور ایک خاتون کے سر اور چہرے پر گہرے کٹ لگے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے […]

آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی کور ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ بھی طلب

آرمی چیف کی زیر صدارت کراچی کور ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس، وزیراعلیٰ سندھ بھی طلب

کراچی : کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس شروع ہو گیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ، کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار ، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال […]

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملک میں بدامنی پھیلا رہی ہے، پاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ ملک میں بدامنی پھیلا رہی ہے، پاکستان

اسلام آباد : سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ بدامنی پھیلا رہی ہے اور اس حوالے سے بھارت کو بارہا آگاہ بھی کر چکے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ بدامنی پھیلا رہی […]

وزیراعلی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات سے قوم کو آگاہ کریں، خالد مقبول صدیقی

وزیراعلی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات سے قوم کو آگاہ کریں، خالد مقبول صدیقی

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سید قائم علی شاہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی وجوہات سے سب کو آگاہ کریں۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کراچی میں موجود دہشت گردوں کو […]

سانحہ صفورا میں جاں بحق 44 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رقت آمیز مناظر

سانحہ صفورا میں جاں بحق 44 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رقت آمیز مناظر

کراچی : سانحہ صفورا گوٹھ میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ الاظہر گارڈن میں ادا کر دی گئی، جاں بحق افراد کی تدفین سخی حسن میں واقع آغا خان کمیونٹی کے قبرستان النور میں کی جائے گی۔ عزیز واقارب، دوستوں اور اسماعیلی کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے آہوں اور سسکیوں میں سانحہ صفورا […]

پشاور: حیات آباد میں پولیس آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

پشاور: حیات آباد میں پولیس آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک

پشاور : پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں پولیس آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حساس اداروں کے ساتھ حیات آباد فیز تھری میں واقع ایک گھر پر کارروآئی کی گئی۔ جس دوران گھر میں چپھے دہشتگردوں نے مزاحمت کی کوشش کی۔ اور پولیس […]

سانحہ صفورا پر ملک بھر میں یوم سوگ، سندھ میں نظام زندگی معطل

سانحہ صفورا پر ملک بھر میں یوم سوگ، سندھ میں نظام زندگی معطل

سندھ : سانحہ صفورا پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جب کہ سندھ بھر میں نظام زندگی معطل ہے۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ میں مسافر میں 44 افراد کے جاں بحق ہونے پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا جارہا ہے جس کے تحت اہم سرکاری ، نیم سرکاری […]

اقتصادی راہداری منصوبہ میں تمام جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی ہو گی: وزیراعظم

اقتصادی راہداری منصوبہ میں تمام جماعتوں اور صوبوں کی نمائندگی ہو گی: وزیراعظم

اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس کے دوران پارلیمانی رہنماؤں کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا گیا۔ راہداری کے مجوزہ روٹس کے دورے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔ شرکا نے منصوبے کی مانیٹرنگ کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تجویز بھی دی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ […]

کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا

کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد : کمال الدین ٹیپو کو قائم مقام چیئرمین پیمرا تعینات کر دیا گیا ہے۔ وزارت اطلاعات نے ایگزیکٹو ممبر کمال الدین ٹیپو کو پیمرا کا قائم مقام چیئرمیں لگانے کی سمری وزیراعظم نواز شریف کو بھیجی تھی۔ صدر ممنون حسین نے وزیراعظم کی سفارش پر کمال الدیں ٹیپو کو پیمرا کا قائم مقام […]

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

اسلام آباد : ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ کراچی میں پیش آنے والا اندوہناک سانحہ بھی دونوں شخصیات کو قریب لانے میں ناکام ثابت ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سانحہ کراچی پر بلائے گئے اہم جلاس میں […]

پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی

پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد : وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کو سیاسی بیان بازی پر سیز فائر کرنے کی پیشکش کر دی، کہتے ہیں یہ وقت مل کر پاکستان کے دشمنوں کے خاتمے کا ہے، صفورا چورنگی جیسے واقعات وزیر اعظم کے دہشتگردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔ اسلام اباد میں منعقدہ […]

سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش ایس ایس پی راؤ انوار کو سونپ دی گئی

سانحہ صفورا گوٹھ کی تفتیش ایس ایس پی راؤ انوار کو سونپ دی گئی

کراچی : ایس ایس پی راؤ انوار کو سانحہ صفورا گوٹھ چورنگی کی تفتیش سونپنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس ایس پی راؤ انوار اپنی ٹیم کے ہمراہ واقعہ کی تفتیش کریں گے اور جائے وقوع کا معائنہ بھی […]

اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں بھارت ملوث ہے: لارڈ نذیر احمد

اسماعیلی کمیونٹی پر حملے میں بھارت ملوث ہے: لارڈ نذیر احمد

لندن : تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ اورسیز پاکستانی کمیونٹی کراچی میں دہشتگردی کے حملے میں اسماعیلی کمیونٹی کے بےرحمانہ قتل عام پر مذمت کا اظہار کرتی ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کراچی حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے میرے پاس ثبوت موجود ہیں۔ عالمی برادری […]

سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

سانحہ کراچی میں ملوث دہشتگردوں کو ہر صورت پکڑا جائے گا: آرمی چیف

کراچی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پرنس کریم آغا خان کو ٹیلی فون کیا اور سانحہ کراچی پر گہرے رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آرمی چیف نے اسماعیلی کمیونٹی کے سربراہ کو یقین دہانی کروائی کہ پاک […]

کراچی واقعہ ملکی وقار پر حملہ، معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں: وزیراعظم نواز شریف

کراچی واقعہ ملکی وقار پر حملہ، معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں: وزیراعظم نواز شریف

کراچی : اسماعیلی کمیونٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف اہم دورے پر کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ نے سانحہ صفورا چورنگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسماعیلی کمیونٹی کو نشانہ بنانے […]

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : دہشتگردوں نے سفاکیت کی انتہاء کر دی، بس پر فائرنگ سے 44 افراد جاں بحق

کراچی : سفاک قاتلوں نے کراچی کا امن کرچی کرچی کر دیا۔ امن کی راہ دیکھتا شہر قائد پھر خون میں نہلا دیا گیا۔ بزدل دہشت گردوں کا کہیں اور بس نہ چلا تو بس میں بیٹھے بے بس مسافروں سے زندگیاں چھین لیں اور ایک ہی وار میں دوبارہ شہر کو ماتم کدہ بنا […]

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

سانحہ کراچی، آج ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

کراچی : سانحہ کراچی پر پوری قوم افسردہ، سیاسی قیادت بھی غم میں برابر کی شریک ہے۔ وزیراعظم نے آج ملک گیر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ قومی پرچم بھی سرنگوں رہے گا۔ نواز شریف کہتے ہیں نہتے شہریوں پر فائرنگ بزدلانہ فعل ہے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ سابق صدر آصف […]

سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے، عمران خان

اسلام آباد : چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں پولیس کو غیرسیاسی بنانے کی ضرورت ہے۔ بنی گالہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اسماعیلی کمیونٹی پرامن لوگ ہیں جنہیں دہشت گردوں نے نشانہ بنایا، یہ وقت حکومت پر دباؤ ڈالنے […]