counter easy hit

سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے تیز دھار آلے کے استعمال کا انکشاف

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی: سانحہ صفورا میں دہشت گردوں کی جانب سے اسلحے کے علاوہ تیز دھار آلے کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

سانحہ صفورا میں جاں بحق افراد کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 2 مردوں اور ایک خاتون کے سر اور چہرے پر گہرے کٹ لگے ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے اپنی کارروائی کے دوران تیز دھار آلے کا استعمال بھی کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے افراد کی عمریں 20 سے 70 برس کے درمیان تھیں، تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئی اور تمام کو سر اور سینے میں گولیاں لگیں ہیں۔ 43 میں سے 18 کو ایک جب کہ 25 افراد کو ایک سے زائد گولیاں لگیں۔