counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

کراچی : مادر ملت فاطمہ جناح کا 122واں یوم پیدائش انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی بہن فاطمہ جناح 30 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، انھوں نے 1922 میں کلکتہ یونیورسٹی سے دندان سازی کی تعلیم مکمل کی اور پھر قائد […]

خیبرپختونخوا کے 362 پولنگ اسٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری

خیبرپختونخوا کے 362 پولنگ اسٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری

پشاور : پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے چودہ اضلاع کے 362 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ان اضلاع میں بدنظمی اور دھاندلی کے باعث انتخابات کالعدم قرار دیئے گئے تھے ۔ری پولنگ کے دوران پولنگ اسٹیشنز پر میڈیا کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی […]

ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا وزارت داخلہ کو خط

ایان علی منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں شامل کیا جائے، حساس ادارے کا وزارت داخلہ کو خط

راولپنڈی : ذرائع کے مطابق حساس ادارے کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ماڈل ایان علی کے ذریعے بیرون ملک جانیوالی رقم دہشتگردی یا اس کی معاونت کیلئے استعمال ہو سکتی تھی۔ حساس ادارے نے وزارت داخلہ کو اپنے خدشات سے آگاہ […]

عمران خان آج لاہور میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

عمران خان آج لاہور میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے

لاہور : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج لاہور آئیں گے اور ضلعی آرگنائزز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور بھی زیرغور آئیں گے۔ عمران خان کی مصروفیات میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے […]

جے یو آئی کا تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ

جے یو آئی کا تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد: جمیعت علماء اسلام(ف) کا پارلیمانی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے خلاف قرارداد واپس لینے کی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف […]

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے زیر حراست افراد میں سے 9 کو رہا کر دیا

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے زیر حراست افراد میں سے 9 کو رہا کر دیا

کراچی : کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے حراست میں لئے گئے 13 میں سے 9 افراد کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رہا کر دیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کی رہائی کے لئے اہل خانہ نے گلستان جوہر میں دھرنا بھی دیا۔ کراچی سے حیدر آباد میں دوست کی شادی میں شرکت کے […]

بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

بنوں میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 2 اہلکار شہید، 3 حملہ آور ہلاک

بنوں : ایف آر دریوہا ایجنسی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 3 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ بنوں کی ایف آر دریوہا ایجنسی میں خادم چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو […]

گجرات : گوٹریالہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

گجرات : گوٹریالہ پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں دو دہشتگرد ہلاک، 8 فرار

گجرات : ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق کے مطابق گوٹریالہ پولیس چوکی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے 2 ہلاک جبکہ آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ڈی پی او گجرات کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے […]

پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

پنجاب : سرگودھا اور بہاولپور کی جیلوں میں سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا اور نیو سینٹرل جیل بہاولپور میں آج صبح سزائے موت کے قیدیوں طارق اور محمد اسرار کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے […]

غازی رشید قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے

غازی رشید قتل کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کالعدم کر دیے

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کا دوبارہ فیصلہ کیا جائے۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام […]

دھرنے میں جنرل ظہیر اور پاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود

دھرنے میں جنرل ظہیر اور پاشا کا ہاتھ نہیں، شاہ محمود

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسی بھی غیر جمہوری طریقے سے اقتدار میں آنے کے حق میں نہیں اور کسی کو جمہوریت پر وار کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں […]

ممبئی حملہ کیس: یعقوب میمن کو پھانسی دے دی گئی

ممبئی حملہ کیس: یعقوب میمن کو پھانسی دے دی گئی

نئی دہلی : ممبئی حملوں کے لئے سرمایہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی۔ بھارتی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو رات دیر تک کیس کی سماعت کی جس میں ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل […]

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد : جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کے ارکان کی اسمبلی رکنیت آئینی طور پر ختم ہوچکی ہے اور ان کو ڈی سیٹ کرنے سے آسمان نہیں گر پڑے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج […]

پاک افغان سرحد پر ناخوش گوار واقعات، دونوں ملکوں کی افواج کا رابطہ

پاک افغان سرحد پر ناخوش گوار واقعات، دونوں ملکوں کی افواج کا رابطہ

پشاور : سرحدی جھڑپوں اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے تدارک کے لئے پاکستان اور افغانستان کی افواج کے مابین پشاور میں بات چیت ہوئی ہے جس کے دوران دونوں ملکوں نے صورتحال میں بہتری کے لئے اچھے رابطوں پراتفاق کیا ہے۔ پاکستان آنے والے 8 رکنی افغان فوج کے وفد کی قیادت بریگیڈئیرجنرل رحیم عبدالقدیر […]

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تردید کر دی، وائس آف امریکا

افغان طالبان نے ملا عمر کی ہلاکت کی تردید کر دی، وائس آف امریکا

لاہور : امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے دعوی کیا ہے کہ افغان طالبان اور پاکستان میں افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے قریبی ذرائع مُلا عمر کی ہلاکت کی اطلاعات کو مسترد کر رہے ہیں۔ افغان طالبان نے مُلا عمر کی ہلاکت کی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے […]

دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

روم : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل راحیل شریف کا اٹلی میں سینٹر آف انٹر نیشنل اسٹڈی روم میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خاتمے […]

پارلیمانی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کر دیا، پرویز رشید

پارلیمانی جماعتوں نے جوڈیشل کمیشن کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کر دیا، پرویز رشید

اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں نے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس […]

طالبان کے امیر ملا عمر انتقال کرچکے ہیں، بی بی سی کا دعویٰ

طالبان کے امیر ملا عمر انتقال کرچکے ہیں، بی بی سی کا دعویٰ

لندن : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا محمد عمر انتقال کرچکے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ملا عمر کا انتقال 2 سے 3 برس قبل ہوچکا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس کی تصدیق کردی ہے تاہم افغان طالبان نے اس […]

جے یوآئی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنیکی تحاریک واپسی وقت مانگ لیا

جے یوآئی اور ایم کیوایم نے پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنیکی تحاریک واپسی وقت مانگ لیا

اسلام آباد : وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں جے یو آئی (ف) اور ایم کیو ایم نے تحریک انصاف کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینےکے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کے چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں خورشید شاہ، […]

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور کر لیا گیا ہے جس کے مطابق بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر مملکلت برائے داخلہ بلیغ الرحمان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات […]

انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار

انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار

اسلام آباد : انکوائری کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد تحریک انصاف دھڑے بندی کا شکار ہوگئی، ایک درجن سے زائد پی ٹی آئی ایم این ایز نے رپورٹ پر قیادت کی طرف انگلی اٹھا دی۔ میدان سیاست میں کل جو حلیف تھے آج وہ حریف بنے نظر آتے ہیں ، انکوائری […]

وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ، ہسپتال میں عملہ نہ ہونے پر ایم ایس، ڈی ایم ایس معطل

وزیراعلی پنجاب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ، ہسپتال میں عملہ نہ ہونے پر ایم ایس، ڈی ایم ایس معطل

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا طوفانی دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے حفاظتی انتظامات اورامدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ریلیف کیمپوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بھکری احمد خان کے دورہ کے دوران دریائے سندھ سے […]