counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

ہالی وڈ اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو مریخ پر جائیں گے

معروف ہالی وڈ آسکر اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر باراک اوباما سے ماحولیاتی تغیرکے بارے میں بات چیت کے دوران اداکار نے کہاکہ وہ ایلون مسک کیساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔ ٹیسلا موٹرز اور اسپیس ایکس کے سی ای او ‘ایلون […]

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان،مطلوب دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا،جس کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپورکے مقام پر کی گئی، جہاں سے دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کیا گیا۔ بنوں کا رہائشی اور کالعدم […]

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

نامعلوم افراد نے پیوٹن کا بینر نیویارک برج پر لہرادیا

امریکا میں بھی نامعلوم افراد سرگرم ہو گئے ، ملک میں سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت روسی صدر پیوٹن کی بڑی تصویر والا بینر نیویارک کے برج پر لہرادیا ۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تصویر لگا ایک بینر مین ہٹن کے برج پر لہرایا گیا ہے ،تصویر میں روسی صدر کے پشت پر شامی […]

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

پاکستان کاقومی کھیل ہاکی مسائل سے دوچار

.قومی کھیل ہاکی ملک میں زوال پذیر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا تیرہواں نمبر ہے ۔ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کھیلنے کی بھی اہل نہیں ۔ اس کے باوجود کھیل کا گراف دوبارہ بلند کرنے کے لیے پلیئرز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر کھیل رہے ہیں جو اونچی نیچی اورغیر ہموار […]

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

اکتوبر کراچی کےلئے دوسرا موسم گرما ہے

کراچی میں جاتے موسم گرما نے زور پکڑلیا، آئندہ 3 روز کے دوران شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اکتوبر کراچی میں گرم ہی ہوتا ہے۔اس لئے اکتوبر کو شہر کا دوسرا موسم گرما بھی کہا جاتا ہے۔شہر کے درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والی […]

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے ہوگا

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز مکمل ہو گئی،اب فارمیٹ بدل رہا ہے، جس میں انداز بھی بدلے گا،گلابی گیند ہو گی اور برقی قمقمے روشن ہوں گے۔ پاکستان کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا لیکن اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور پی سی […]

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی: اتحاد ٹاون سے مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

پولیس نے کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کو موٹر سائیکل پر گشت کے دوران روکا گیا،تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کی ہوئی ہے۔ […]

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

پی پی 78 جھنگ سے راشدہ یعقوب کی نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اس حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیا۔الیکشن ٹربیونل نے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو اثاثے چھپانے پرنااہل قراردیاتھا۔ سپریم کورٹ نے حکم امتناع پرراشدہ یعقوب کی رکنیت بحال کی تھی،جسٹس دوست […]

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سکندر جتوئی کی درخواست ضمانت مسترد، عدالت سے فرار کی کوشش

سندھ ہائیکورٹ میں 50 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزم صنعت کارسکندر جتوئی کی درخواست ضمانت کی بحالی کی استدعا مسترد کردی جس پر ملزم نے عدالت سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ نیب نے احاطہ عدالت سے سکندر جتوئی کو گرفتارکرلیا ۔نیب کا موقف ہے کہ سکندرجتوئی نےپاکستان اسٹیل […]

ہیٹی: سمندری طوفان سےتباہی،340 افراد ہلاک

ہیٹی: سمندری طوفان سےتباہی،340 افراد ہلاک

ہیٹی میں سمندری طوفان نےبڑے پیمانے پر تباہی پھیلادی ،اس تباہی میں340 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہیٹی میں سیکڑوں افراد کو نگلنے کے بعد میتھیو طوفان امریکی ریاست فلوریڈا سمیت کئی ساحلی ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے ، خطرے کے پیش نظر فلوریڈا ،جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں ایمرجنسی نافذ کر دی […]

گوجرانوالہ: نادرا آفس سے برقع پوش نوجوان زیر حراست

گوجرانوالہ: نادرا آفس سے برقع پوش نوجوان زیر حراست

گوجرانوالہ میں میونسپل کمیٹی کے دفتر سے برقع پوش نوجوان پکڑا گیا،جس کا کہناتھاکہ رش سے بچنے کیلئے برقع پہن کر خواتین کی قطارمیں کھڑا ہوگیا تھا ۔ ہوشیاری سے کام لینا اچھی بات ہے، لیکن حد سے تجاوز کوئی بھی عمل گلے پڑجاتاہے ،گوجرانوالہ میں اسی طرح کا ایک ہوشیارنادرا آفس میں رش سےبچنےکیلئے […]

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 7دہشتگرد گرفتار

نارتھ کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 7 دہشت گرد گرفتار کر لیئے۔ شہر کے دیگر علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے کارراوئیوں کے دوران 14 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ انچارچ سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں کالعدم […]

پتوکی ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی ٹرین حادثہ، 4 افراد جاں بحق، گیٹ مین کے خلاف مقدمہ درج

پتوکی میں ایک بس ریلوے لائن عبور کرتے ہوئےمال گاڑی کی زد میں آگئی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے ساتھ ساتھ بس ڈرائیور کی جلد بازی کے باعث پیش آیا ۔ریلوے حکام نے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل […]

پاک فوج وطن کی شان۔۔۔!

پاک فوج وطن کی شان۔۔۔!

پاک فوج کی قربانیوں کا صلہ فقط پروردگار دے سکتے ہیں۔ عوام اور حکومت کی بھر ہور حمایت پاک فوج کے عزائم مضبوط رکھتی ہے۔پاکستان اور پاک فوج ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزم ہیں۔ 1947ء میں آزادی کے بعد سے پاک فوج بھارت سے 4 جنگوں اورمتعدد سرحدی جھڑپوں میں دفاع وطن کا فریضہ […]

نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے

نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے

ممبئی(یس اردو نیوز ) بھارتی انتہا پسندوں کی پاکستانی فنکاروں کو دھکمیوں اور پابندیوں کے بعد کچھ بھارتی فنکار اپنی حکومت اور سیاستدانوں کی خوب کلاس لے رہے ہیں جہاں اب بی جے پی کی رہنما اوربالی ووڈ اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار نصیر الدین شاہ بھی پاکستانی فنکاروں کے حق میں بول پڑے ہیں […]

خام تیل کی قیمتیں 51ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں

خام تیل کی قیمتیں 51ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئیں

سنگا پور (یس اردو نیوز ) بین الاقوامی مارکیٹ میں بدھ کو مسلسل 5 ویں سیشن میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا ۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت تیل کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مستقبل میں خریداری کے معاہدے 45 سینٹ کے اضافے کے بعد […]

پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ،اعتزاز احسن

پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی ،اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن نے کہا ہے کہ حکومت نان اسٹیٹ ایکٹرز پر پابندی لگانے میں ناکام رہی ہے ،پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی،وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کی تقریر میں کلبھوشن یادو کا نام کیوں نہیں لیا، انتظار ہے وزیر اعظم بھارتی جاسوس کانام کب لیں گے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بحث […]

بھارت کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس ، غلط بیانات کا معاملہ اٹھایا گیا، دفتر خارجہ

بھارت کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس ، غلط بیانات کا معاملہ اٹھایا گیا، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ کاکہناہےکہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے دیگر معاملات کے ساتھ سرجیکل اسٹرائیکس اور غلط بھارتی بیانات کا معاملہ بھی اٹھایا گیا ، بھارت کے غیرذمہ دارانہ بیانات خطے کےامن کیلئےنقصا ن دہ ہیں ۔ پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے بھارتی امریکن […]

چین نے سی پیک منصوبے کی تفصیلات جاری کر دی

چین نے سی پیک منصوبے کی تفصیلات جاری کر دی

ساڑھے 51 ارب ڈالر مالیت کے سی پیک منصوبے کی تفصیلات جاری ہوگئیں، چینی سفارت خانے نے ملک کے چاروں صوبوں کے پراجیکٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔ ساڑھے 51ارب ڈالر مالیت کے سی پیک میں بلوچستان کے لیے 16،خیبر پختونخواکے لیے 8،سندھ کے لیے 13اور پنجاب کے لیے 12بڑے منصوبے ہوں گے۔ تفصیلات اقتصادی راہداری […]

نیسڈک پی ایس ایکس کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی

نیسڈک پی ایس ایکس کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی

چین کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈک بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے شیئرز خریدنے کیلئے میدان میں آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیسڈک کا وفد مذاکرات کیلئے 7اکتوبر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریگا۔ نیسڈک اور برطانوی فنڈ نے مشترکہ طور پر شیئرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔دوسری جانب چین کی شنگھائی اسٹاک […]

اسلحے کے ذخیرے کیلئے خصوصی ٹینک تیار کیا گیا، مقدمہ درج

اسلحے کے ذخیرے کیلئے خصوصی ٹینک تیار کیا گیا، مقدمہ درج

کراچی کے علاقے عزیز آباد میں گزشتہ روز جس ٹینک سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا اس کے بارے میں تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ خصوصی طور پر اسی لیے ڈیزائن کر کے بنایا گیا تھا۔ دوسری طرف کراچی میں گزشتہ روز عزیز آباد سے برآمد کیے جانے والےاسلحے اور گولہ بارود […]

ضلع بولان کےعلاقے مچھ میں ٹریلر الٹ گیا

ضلع بولان کےعلاقے مچھ میں ٹریلر الٹ گیا

ضلع بولان کےعلاقے مچھ میں ٹریلر الٹ گیا،ٹریلر الٹنے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔ لیویزذرائع کے مطابق حادثہ مچھ کےعلاقے پیر پنجہ کے قریب پیش آیا کہ جہاں تارکول سےبھراٹرالر ایک موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا،ٹریلر الٹنےسےکوئٹہ سبی شاہراہ پرٹریفک بلاک ہوگئی۔ ٹریفک بلاک ہونے سےشاہراہ کےدونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ […]