counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

یوم پاکستان: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔ تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سلمان محبوب ہیں۔ پنجاب رینجرز کے جوانوں نے مزار اقبال […]

یوم پاکستان، اسلام آباد، میں شاندار پریڈ، لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ

یوم پاکستان، اسلام آباد، میں شاندار پریڈ، لڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ

وفا کا عہد ، دفاع کا عزم ، بے مثال یکجہتی، یوم پاکستان پر اسلام آباد میں شاندار پریڈ اورلڑاکا طیاروں کا فلائی پاسٹ، جنگی دھنوں پر بری ،بحری اور فضائیہ سمیت دیگر فورسز کے دستوں نے مارچ کیا۔ مسلح افواج نے قوت ، ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا قابل دید مظاہرہ کیا۔خواتین […]

کراچی: 25 واں سالانہ عالمی مشاعرہ ،ممتاز شعرا کی شرکت

کراچی: 25 واں سالانہ عالمی مشاعرہ ،ممتاز شعرا کی شرکت

تہذیب و ثقافت کے عکاس،اردو زبان کوفروغ دیتے شہر کراچی کی ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کی شناخت، پچیسواں عالمی مشاعرہ بڑی آن بان شان سے منعقد کیاگیاجس میں اندرون و بیرون ملک سے آئےممتاز شعرا نے اپنے کلام سے سامعین کو مسحور کیا۔ 1989 سے جاری اس عالمی مشاعرے کی اہمیت پر شعرا نے خاص […]

سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بالی ووڈ اداکار

سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بالی ووڈ اداکار

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان نہ صرف بہترین اداکارکے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے ہمدردانہ رویے سمیت ایمانداری کے حوالے سے بھی انڈسٹری میں خاصے مشہورہیں اوراب وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بھی بن گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان […]

بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ کے جنوبی ایشیائی ممالک کے تعلقات پر بھارت مداخلت سے باز رہے، چین کی تنبیہ

بیجنگ: چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی ایشیائی ممالک سے بیجنگ کے تعلقات کے معاملے میں مداخلت سے بازرہے۔ چین کے آن لائن جریدے گلوبل نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ بھارت جنوبی ایشیا اوربحرہند کو اپنی جاگیرسمجھ کردندناتا پھررہا ہے لیکن چین کو امید ہے کہ مشترکہ ترقی کے لئے […]

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ پی سی بی اور ایف آئی اے میں پنجہ آزمائی شروع

لاہور: کرکٹ میں کرپشن کیخلاف جنگ کی جگہ آپس میں ہی پنجہ آزمائی شروع ہو گئی، اسپاٹ فکسنگ کیس پر پی سی بی اور ایف آئی اے آمنے سامنے ہو گئے۔ پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پی سی بی کے گلے کی ہڈی بن گیا،کھلاڑیوں کے فونز کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلیے فرانزک مدد لینے […]

سائیکل سواروں نے 200 کلو میٹر سائیکل چلا کر بکری کا خاکہ بنا ڈالا

سائیکل سواروں نے 200 کلو میٹر سائیکل چلا کر بکری کا خاکہ بنا ڈالا

پرتھ: آسٹریلیا میں شوقیہ سائیکل چلانے والوں نے ایک ٹریکنگ ایپ کے ذریعے ان راستوں پر سفر کیا جس سے مشترکہ طور پر ایک بکری کی تصویر بن گئی۔ بین جونز اور ان کے دوستوں نے اس ڈرائنگ کے لیے 126 میل یعنی 2002 کلومیٹر سائیکل چلائی ہے اور اس کا راستہ کچھ ایسا اختیار کیا […]

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے قائم مشاورتی بورڈز غیر فعال

سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلیے قائم مشاورتی بورڈز غیر فعال

اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ (بی اوآئی) کی جانب سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے قائم کیے جانے والے 4 ایڈوائزری بورڈز صوبوں کے عدم تعاون کی وجہ سے نان آپریشنل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ’سرمایہ کاری بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے تیار کیے جانے والے ورکنگ […]

نوکیا 3310 کی پاکستانی مارکیٹ میں جون تک پھر انٹری

نوکیا 3310 کی پاکستانی مارکیٹ میں جون تک پھر انٹری

کراچی: موبائل فون بنانے والی کمپنی نوکیا نے 3نئے اسمارٹ فونز اور 3310 جیسے عوامی ماڈل کے ساتھ جون کے آخر تک پاکستانی مارکیٹ میں ایک بار پھر انٹری دینے کا اعلان کردیا ہے، نوکیا کی اسٹریٹجک پارٹنر کمپنی ایچ ایم ڈی پاکستان میں جدید اسمارٹ فونز اور جدید سہولتوں سے آراستہ 3310 متعارف کرارہی ہے۔ […]

نامعلوم لاشوں کی شناخت کیلیے ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

نامعلوم لاشوں کی شناخت کیلیے ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

کراچی: سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے خصوصی ویب سائٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی پی ایل سی پہلے ہی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے نامعلوم لاشوں کی شناخت اور ان کے ورثا کی تلاش کی سہولت فراہم کررہی ہے اب اس نظام کو مزید بہتر بناکر خصوصی ویب […]

الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ کا وزارتِ داخلہ کو مراسلہ

الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ کا وزارتِ داخلہ کو مراسلہ

 کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے وفاق سے درخواست کی ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی قائد الطاف حسین کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرکے وطن لایا جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوایا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے […]

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز میں برتری حاصل کر لی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہاکی سیریز میں برتری حاصل کر لی

وائرارپا: پاکستان نے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو 2-1 سے ہراتے ہوئے سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کر لی۔ ٹرسٹ ہاﺅس ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد میزبان ٹیم کو 2-1 سے مات دیتے ہوئے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔اس سے قبل پہلے میچ […]

فیس بک پیسہ بھی ہم سے کما رہی ہے اور جوتیاں بھی ہمیں مار رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

فیس بک پیسہ بھی ہم سے کما رہی ہے اور جوتیاں بھی ہمیں مار رہی ہے، جسٹس شوکت عزیز صدیقی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر فیس بک والے تعاون نہیں کر رہے تو اسے بند کردیں کیونکہ فیس بک والے کما بھی ہم سے رہے ہیں اور جوتیاں بھی ہمیں ہی مار رہے ہیں۔ اسلام […]

عوام بھوکے مر رہے ہیں اورحکمران معشیت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، خورشید شاہ

عوام بھوکے مر رہے ہیں اورحکمران معشیت کی بہتری کے دعوے کر رہے ہیں، خورشید شاہ

 اسلام آباد: قائد حزب اختلاف سید خورشید کا کہنا ہے کہ عوام بھوکی مررہی ہے اور حکومت ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے کا اضافہ کرکے معیشت کی بہتری کے دعوے کررہی ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ 2008میں دنیا میں مہنگائی کا طوفان آیا، عالمی […]

داعش سے تعلق کے شبہ میں جرمنی کا اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

داعش سے تعلق کے شبہ میں جرمنی کا اپنے دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

برلن: جرمنی نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ سے تعلق کے شبہے میں اپنے ہی دو شہریوں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا ہے جو جرمنی کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی نے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں اپنے ہی دو شہریوں کو […]

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عبداللہ شیخ پاک سر زمین پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عبداللہ شیخ پاک سر زمین پارٹی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی عبداللہ شیخ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم اپنی غلطیاں تسلیم کرنے والے لوگ ہیں، لوگ اپنا مؤقف فائدہ دیکھ کربدل لیتے ہیں، ہم پرامتحانات، تکالیف اور پریشانیاں آئیں، ہم نے کسی […]

کراچی میں قرض میں ڈوبے شہری نے پولیس کو دیکھ کر خودکشی کر لی

کراچی میں قرض میں ڈوبے شہری نے پولیس کو دیکھ کر خودکشی کر لی

کراچی: نارتھ کراچی میں قرض خواہوں اور پولیس کے خوف سے تیسری منزل سے چھلانگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا۔ کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کا رہائشی کلیم مردم شماری ٹیم کے ساتھ پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو دیکھ کر خوفزہ ہوگیا اور گھر کی تیسری منزل سے چھلانگ لگا دی، علاقے کے افراد نے […]

پیپلز پارٹی نے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس میں آئندہ […]

بانی ایم کیو ایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کو سمجھ سکتے ہیں، برطانوی وزیر داخلہ

بانی ایم کیو ایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کو سمجھ سکتے ہیں، برطانوی وزیر داخلہ

اسلام آباد: برطانوی وزیر داخلہ امبر رُوڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک بانی ایم کیو ایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کو سمجھ سکتا ہے۔ اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہم منصب امبررُوڈ نے ملاقات کی  دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا جب کہ ملاقات […]

ہم ملکر ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے، سربراہ پاک فوج

ہم ملکر ملک کو فسادیوں سے پاک کریں گے، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کے حوالے سے خصوصی وڈیوپیغام میں کہا کہ پاکستان کو فسادیوں سے پاک کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفورنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ذریعے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا یوم پاکستان پرخصوصی وڈیوپیغام جاری کیا۔  آرمی چیف […]

سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2017 منظور کرلیا

سینیٹ نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل 2017 منظور کرلیا

سینیٹ میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع کے بل کی منظوری موخر جبکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظورکرلیا گیا۔ جے یو آئی کی مذہب کےنام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے خلاف ترمیم ایوان نے کثرت رائے سےمسترد کردی۔ سینیٹ اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوئے۔ سینیٹر تاج حیدر نے […]

ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم

ڈی آئی خان: گومل یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم

پنجاب یونیورسٹی کا جھگڑا خیبرپختونخوا تک پہنچ گیا، ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپوں میں تصادم کے بعد کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس ،ایف سی اور فوج کو طلب کرلیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی گومل یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے ٹیلنٹ پروگرام رکھا گیا تھا جس پر […]