counter easy hit

نامعلوم لاشوں کی شناخت کیلیے ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ

کراچی: سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی نے نامعلوم لاشوں کی شناخت کے لیے خصوصی ویب سائٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Makes the Web site to identify for unknown bodies

Makes the Web site to identify for unknown bodies

سی پی ایل سی پہلے ہی بائیو میٹرک نظام کے ذریعے نامعلوم لاشوں کی شناخت اور ان کے ورثا کی تلاش کی سہولت فراہم کررہی ہے اب اس نظام کو مزید بہتر بناکر خصوصی ویب سائٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو آئندہ ماہ اپریل تک فعال کردی جائے گی۔ اس ویب سائٹ پر مختلف علاقوں سے ملنے والی نامعلوم لاشوں کی تصاویر، عمریں، جائے وقوع اور متعلقہ تھانوں کے رابطہ نمبر جاری کیے جائیں گے تاکہ ورثا اپنے پیاروں کی لاشیں وصول کرکے ان کی آخری رسومات ادا کرسکیں سی پی ایل سی نے اکتوبر 2015 میں شناخت پراجیکٹ کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا تھا جس کے تحت ایدھی اور چھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں آنے والی نامعلوم لاشوں کے کوائف تصاویر اور فنگر پرنٹس حاصل کرکے نادرا کے ریکارڈ سے تصدیق کرکے لواحقین تک پہنچانے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت اب تک ایک ہزار کے لگ بھگ لاشیں ورثا کے حوالے کی جاچکی ہیں سی پی ایل سی نے اپنے اس پراجیکٹ کو مزید موثر بنانے کے لیے ویب سائٹ تیار کرلی ہے جو آئندہ ماہ سے کام شروع کردے گی اور ایسے تمام لواحقین جو اپنے پیاروں کو ایک سے دوسرے سرد خانوں میں تلاش کرتے ہیں آن لائن ہی معلومات حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ شہر میں مختلف حادثات اور جرائم کی وارداتوں کے علاوہ پولیس مقابلوں، دہشت گردی کے واقعات کے علاوہ طبعی وجوہات کی بنا پر ہلاک اور جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں شناخت نہ ہونے کی وجہ سے طویل عرصے تک سرد خانوں میں رہنے کے بعد امانتاً دفن کردی جاتی ہیں ان میں سے بیشتر افراد کا تعلق ملک کے دیگر شہروں اور دور دراز علاقوں سے ہوتا ہے اور ان کے اہل خانہ ان کی موت سے بھی لاعلم ہوتے ہیں۔ سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق اکتوبر 2015 سے لے کر فروری2017 تک ایدھی سرد خانے میں 888نامعلوم لاشیں لائی گئیں جن میں سے 418لاشوں کی شناخت کے بعد ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کردی گئیں جبکہ  470نامعلوم لاشوں کی امانتاً تدفین کردی گئی اسی طرح اکتوبر 2015 سے لے کر فروری2017 تک چھیپا ویلفیئر کے سرد خانے میں مجموعی طور پر 872نامعلوم لاشیں لائیں گئی جن میں سے 585 لاشوں کی شناخت کے عمل کے بعد ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کی گئیں جبکہ 287نامعلوم لاشوں کی امانتاً تدفین کردی گئی۔ ریکارڈ کے مطابق مجموعی طور پر اکتوبر 2015 سے لے کر فروری2017 تک شہر کے مختلف علاقوں سے ملنے والی 1760لاشیں ایدھی اور چھیپا سرد خانے لائیں گئیں جن میں سے 1003 شناخت کے عمل کے بعد ان کے حقیقی ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں جبکہ 757 نامعلوم لاشوں کی شناخت نہ ہونے کے باعث ان کی امانتاً تدفین کردی گئی۔ واضح رہے کہ نامعلوم لاشوں کی شناخت کے سلسلے میں درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع غربی کی ماتحت عدالت نے بھی محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران کو لاشوں کی شناخت کے لیے ویب سائٹ قائم کرنے کی ہدایات کی تھیں جبکہ سی پی ایل سی کی ویب سائٹ کے قیام سے پولیس کو بھی نامعلوم لاشوں کی شناخت میں مدد ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website