counter easy hit

بانی ایم کیو ایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کو سمجھ سکتے ہیں، برطانوی وزیر داخلہ

اسلام آباد: برطانوی وزیر داخلہ امبر رُوڈ نے کہا ہے کہ ان کا ملک بانی ایم کیو ایم سے متعلق پاکستان کی تشویش کو سمجھ سکتا ہے۔

Can understand Pakistan's concern about the MQM founder, the British minister

Can understand Pakistan’s concern about the MQM founder, the British minister

اسلام آباد میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہم منصب امبررُوڈ نے ملاقات کی  دونوں رہنماؤں کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال گیا جب کہ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ برطانوی ہم منصب سے خوش گوار ماحول میں بات چیت ہوئی اور دونوں ممالک نے باہمی مسائل کے حل پر اتفاق کیا ہے۔ وزیرداخلہ نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی 2 یاد داشتوں پر بھی دستخط ہوئے، برطانیہ اور پاکستان کی وزارت داخلہ میں باہمی بات چیت، سیکیورٹی اورانسداد دہشت گردی سمیت منشیات کی روک تھام پربھی بات ہوئی جب کہ برطانیہ کے ساتھ امیگریشن کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  برطانیہ سے پاکستان کے مستحکم تعلقات ہیں تاہم اپنی قانونی پابندیوں میں رہ کر برطانیہ کے ساتھ بانی ایم کیوایم کامعاملہ اٹھارہے ہیں۔ برطانوی وزیرداخلہ امبرروڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آرہی ہے، پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار سے الطاف حسین کی غیرقانونی سرگرمیوں پر بھی بات ہوئی اور بانی ایم کیوایم کے معاملے پر پاکستان کے تحفظات کودیکھ رہے ہیں۔ بانی ایم کیوایم پر کیسز میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، یہ پولیس اور سی پی ایس کا معاملہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ وہ ٹھیک اقدامات کریں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website