counter easy hit

پیپلز پارٹی نے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔

PPPP has decided to make Lahore as the election campaign center

PPPP has decided to make Lahore as the election campaign center

پیپلزپارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا جس میں آئندہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس کے دوران یہ بھی فیصلہ ہوا کہ لاہور کو انتخابی مہم کا مرکز بنایا جائے گا۔ پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا پنجاب میں آکر بیٹھ گئے ہیں اور جس وقت کا انتظار تھا وہ آگیا ہے، پچھلا الیکشن ہمیں لڑنے نہیں دیا گیا تاہم آئندہ انتخاب بھرپور انداز سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں لاہور کو مرکز بنائیں گے اور سیاسی مخالفین کو بتائیں گے الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے جب کہ انہوں نے کارکنوں کو عوام سے رابطے کی بھی ہدایت کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website