counter easy hit

اہم ترین

Get all the top news stories and headlines throughout the day from GeoUrdu.com

ترکی کے انجینئر نے معذور گلہری کو مصنوعی پہیے لگا دیے

ترکی کے انجینئر نے معذور گلہری کو مصنوعی پہیے لگا دیے

استنبول: ترکی میں اگلے پاؤں سے محروم گلہری کو انجینئرز نے پہیے لگا کر چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے دور دراز علاقے میں چمگاڈروں کو پکڑنے کے لیے لگائے گئے پھندے میں پھنسے والی گلہری اپنے اگلے پاؤں سے محروم ہوگئی جس کی وجہ سے اسے چلنے پھرنے […]

کشمیریوں کی آواز جبر سے دبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کشمیریوں کی آواز جبر سے دبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

مظفر آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی آواز جبر سےدبانا بھارت کا ناکام ایجنڈا ہے۔ مظفرآباد میں آزاد کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ عوام […]

سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی پولیس سے ہاتھا پائی

سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کی پولیس سے ہاتھا پائی

کبیروالہ، خانیوال: سی پیک پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کا پولیس سے جھگڑا ہوگیا اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔ کبیروالہ میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شامل ایم فور موٹروے نور پورسائٹ پر پولیس اور چینی باشندوں میں جھگڑا ہوگیا۔ چینی شہریوں نے بغیر سیکورٹی کیمپ سے باہر جانے کی کوشش کی تو پولیس […]

عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

عمران خان نے وزیراعظم کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: سینیٹ ہارس ٹریڈنگ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔ عمران خان نے […]

لاہور میں تحریک لبیک کے دھرنا، معاہدے پر عمل کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن

لاہور میں تحریک لبیک کے دھرنا، معاہدے پر عمل کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن

لاہور: تحریک لبیک کااحتجاجی دھرنا آج تیسرے روزبھی جاری ہے جب کہ مولانا خادم رضوی کی طرف سے فیض آبادمعاہدے پرعمل درآمد کے حوالے سے دی گئی ڈیڈلائن آج ختم ہوجائے گی جس کے بعد ملک گیردھرنوں کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔ لاہور میں داتا دربار کے سامنے تحریک لبیک کااحتجاجی دھرنا آج تیسرے روزبھی جاری ہے۔ […]

بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق ادھورا رہ گیا

بندر میاں کا سائیکلنگ کا شوق ادھورا رہ گیا

سائیکل پر سٹنٹ دکھاتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکا اور راستے میں آنے والے درخت سے ٹکرا کر گر پڑا یوں تو آپ نے کئی منچلوں کو سائیکل چلاتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی سائیکلنگ کے شوقین نکلے۔ یقین نہیں تو تصویر میں نظر آنے والے اس شرارتی بندر […]

سمندر کے بیچوں بیچ قائم منفرد ”قلعہ ہوٹل”

سمندر کے بیچوں بیچ قائم منفرد ”قلعہ ہوٹل”

ہوٹل ” نومینز لینڈ فورٹ ” کو 1880 میں قلعے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا ، 2012 ء میں اسے ہوٹل کے روپ میں ڈھال دیا گیا لندن: برطانیہ میں سمندر کے بیچوں بیچ ایک ایسا منفرد ہوٹل ہے جس تک پہنچنے کیلئے کشتیوں کے سوائے کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ’’نو مینز لینڈ […]

لاس ویگاس میں عالمی پیزا ایکسپو کا انعقاد

لاس ویگاس میں عالمی پیزا ایکسپو کا انعقاد

ایونٹ میں دنیا بھر سے پیزا بنانے کے ماہر اور پیزا کھانے کے شوقین جمع ہوئے، مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا پیزا کس کو پسند نہیں ہوتا جسے دیکھتے ہی بھوک تازہ ہو جاتی ہے ، اسی سلسلے میں امریکہ سے نہا یت مزید ار خبر یہ ہے کہ شہر لا س ویگاس […]

اڑتے ہوئے کتے کی تصاویر وائرل

اڑتے ہوئے کتے کی تصاویر وائرل

ہنگری کے رہائشی کی پالتو کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ان گنت صارفین نے بے حد پسند کیا لاہور: یوں تو جانور اپنی معصومانہ حرکتوں کی وجہ سے سب ہی کے دل میں گھر کر لیتے ہیں تاہم آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسے کتے کا چرچا ہے جو […]

زرداری تیر کے بغیر الیکشن لڑنے پر تیار، بلاول مخالف

زرداری تیر کے بغیر الیکشن لڑنے پر تیار، بلاول مخالف

نوڈیرو، لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پنجاب میں ایک ایسے انتخابی اتحاد کے تحت انتخابات لڑنے پر تیار ہو گئے جو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر کے سوا کسی اور انتخابی نشان پر الیکشن لڑیگا۔ اس اتحاد میں تحریک لبیک، پاکستان عوامی تحریک، مجلس وحدت المسلمین، مسلم لیگ ق اور […]

اورنج لائن، پنجاب حکومت کا نیب کو ریکارڈ دینے سے انکار

اورنج لائن، پنجاب حکومت کا نیب کو ریکارڈ دینے سے انکار

لاہور: پنجاب حکومت نے نیب کو اورنج لائن ٹرین منصوبے کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے سے انکار کر دیا، پاکستان چین کے درمیان ہونیوالا معاہدہ نیب کو دینے سے انکار کر کے انہیں صرف بریفنگ دینے سے متعلق جواب دیا ہے جبکہ دوسری جانب پنجاب کمپنی سکینڈل میں نیب نے قائداعظم سولر پاور کمپنی میں […]

مذہبی طبقہ ہی بدنام کیوں؟

مذہبی طبقہ ہی بدنام کیوں؟

آپ نے اپنے اردگرد ایسے افراد ضرور دیکھے ہوں گے جو جہاں بیٹھتے ہیں مولوی کے خلاف بات کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ ایسے لوگ مولوی کو معاشرے میں ہونے والی ہر برائی کا ذمہ دار سمجھتے ہیں لیکن ایسا کہتے ہوئے وہ اپنے گریبان میں جھانکنا بھول جاتے ہیں کہ وہ اپنی ذاتی زندگیوں […]

نفرت ہے عجب چیز جہان تگ و دو میں

نفرت ہے عجب چیز جہان تگ و دو میں

نفرت انسان کو کہیں کا نہیں رہنے دیتی۔ خاص طور سے اس وقت جب انسان کو یہ بھی معلوم نہ ہو کہ اس نفرت کی وجہ کیا ہے۔ ایسے انسان قابل رحم ہوتے ہیں جو بغیر حقائق جانے کسی سے نفرت پر مجبور ہو جاتے ہیں یا مجبور کر دیئے جاتے ہیں۔ رفتہ رفتہ ان […]

زینب کے بعد مبشرہ درندگی کا شکار

زینب کے بعد مبشرہ درندگی کا شکار

قصور کی معصوم زینب کا کیس ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ جڑانوالہ میں ایک اور معصوم کلی درندگی کا شکار ہو گئی۔ ایک اور ماں کی گود کو ویران کر دیا گیا، ایک باپ سے اس کی شہزادی دور کر دی گئی ، ایک بھائی سے اس کی گڑیا جدا ہو گئی، ایک گھر […]

پاکستان نے کالی آندھی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر بلیک واش کردیا

پاکستان نے کالی آندھی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر بلیک واش کردیا

تیسرا ٹی20: ،پاکستان کا کالی آندھی کے خلاف بلیک واش مکمل، آٹھ وکٹوں سے جیت کر پاکستان کی عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن برقرار کراچی: (اصغر علی مبارک) پاکستان نے کالی آندھی عالمی چیمپیئن ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرا ٹی 20 میچ آٹھ وکٹوں سے جیت کر بلیک واش کردیا ویسٹ انڈیز کے خلاف […]

اجے دیوگن کو تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

اجے دیوگن کو تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کو سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئرکرنا مہنگا پڑگیا اور مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجے دیوگن  باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم  ’’ریڈ‘‘ کی کامیابی کے بعد پیرس میں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں […]

عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرنے جارہی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے شوبز کو خیرباد کہا ہے۔ پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عائشہ خان نے گزشتہ ماہ اچانک شوبز چھوڑنے کا اعلان کرکے اپنے مداحوں […]

لوگ فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کا معائنہ کررہے ہیں، نواز شریف

لوگ فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کا معائنہ کررہے ہیں، نواز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ لوگ نسلوں سے فیصلوں کا انتظار اور چیف جسٹس دودھ کی کوالٹی چیک کررہے ہیں۔ احتساب عدالت میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ ملک انگریزوں سے آزاد کروا کر مارشل لاوٴں […]

کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول بھی خود سنبھال لیں، چیف جسٹس

کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول بھی خود سنبھال لیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیوں نہ شیخ زید اسپتال کا کنٹرول بھی خود سنبھال لیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے شیخ زید اسپتال میں خلاف قانون تعیناتی کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے اس معاملے پر ہائی کورٹ میں زیرالتواء مقدمات ایک […]

نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

بیجنگ: ایک انتہائی نایاب چینی پیالہ نیلامی کے دوران صرف 5 منٹ میں اربوں روپے میں فروخت ہوگیا۔ چین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ  نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔ خریدار نے ٹیلی […]

شہید بھٹو سے گمنام بھٹو تک

شہید بھٹو سے گمنام بھٹو تک

تم کتنے بھٹو مارو گے، گھر گھر سے بھٹو نکلے گا؛ کل بھی بھٹو زندہ تھا، آج بھی بھٹو زندہ ہے؛ جئے بھٹو صدا جئے… یہ تمام نعرے صرف نعرے ہیں یا پھر کوئی حقیقت یا فلسفہ؟ یہ جاننے کےلیے میں تاریخ کے اوراق میں گم ہوگیا۔ اور جیسے ہی میں نے شہداء کی تاریخ کا […]

امریکا میں یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ سے ایک ہلاک، 4 زخمی

امریکا میں یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ سے ایک ہلاک، 4 زخمی

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ کے ہیڈکوارٹر میں خاتون ملازمہ نے فائرنگ کرکے اپنے 4 ساتھی ملازمین کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق  یوٹیوب ہیڈ کوارٹر میں 36 سالہ خاتون ملازمہ نے نامعلوم وجوہات کے باعث پہلے دفتر میں اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو […]