counter easy hit

نایاب پیالہ 5 منٹ کے دوران اربوں روپے میں فروخت

بیجنگ: ایک انتہائی نایاب چینی پیالہ نیلامی کے دوران صرف 5 منٹ میں اربوں روپے میں فروخت ہوگیا۔

Rare bowls sold in billions of rupees in 5 minutesچین میں شاہی خاندان کا دیدہ زیب پیالہ  نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تو محض پانچ منٹ سے بھی کم وقت میں ایک چینی باشندے نے سب سے زیادہ بولی لگا کر اسے خرید لیا۔ خریدار نے ٹیلی فون کے ذریعے نیلامی میں حصہ لیا اور اس تاریخی پیالے کی 30 ملین ڈالر بولی لگائی یہ رقم پاکستانی روپوں میں ساڑھے 3 ارب بنتی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ نایاب پیالہ چینی شاہی خاندان کے زیر استعمال رہا ہے، اسے خصوصی طور پر چینی امپیرر کنگسی نے 18 ویں صدی میں بنوایا تھا۔ اربوں روپے مالیت کا یہ پیالہ خوشنما رنگوں والے پھولوں اور خوبصورت آرٹ کا بہترین نمونہ ہے جو کہ قدیم زمانے کے دلکش آرٹ کی یاد دلاتا ہے۔