counter easy hit

سمندر کے بیچوں بیچ قائم منفرد ”قلعہ ہوٹل”

ہوٹل ” نومینز لینڈ فورٹ ” کو 1880 میں قلعے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا ، 2012 ء میں اسے ہوٹل کے روپ میں ڈھال دیا گیا

Unique "fort hotel" set between beach batchesلندن: برطانیہ میں سمندر کے بیچوں بیچ ایک ایسا منفرد ہوٹل ہے جس تک پہنچنے کیلئے کشتیوں کے سوائے کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ ’’نو مینز لینڈ فورٹ‘‘ کے نام سے مشہور یہ ہوٹل حقیقت میں 1880 میں حکومت برطانیہ نے ایک قلعہ کے طور پر تعمیر کیا تھا تاکہ پورٹس مائوتھ کی حفاظت کی جائے۔

لیکن بعد میں جدید دور میں یہ عمارت قلعے کے طور پر ناقابل استعمال ہوگئی اور لمبے عرصے تک خالی پڑی رہی۔ بعد میں بیسویں صدی کے آخر میں اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا گیا اور مختلف جگہ فروخت ہونے کے بعد 2012 میں اسے کلارینکو کمپنی نے خرید لیا اور اس میں جدت پیدا کرتے ہوئے ہوٹل کے طور پر خوب معروف کرایا۔ اس منفرد ہوٹل میں انڈور سوئمنگ پول، 2 ہیلی پیڈز ہیں جبکہ اس کے پرائیویسی فیچرز کی وجہ سے اسے کافی مہنگا ہوٹل تصور کیا جاتا ہے۔