counter easy hit

اڑتے ہوئے کتے کی تصاویر وائرل

ہنگری کے رہائشی کی پالتو کتے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کو ان گنت صارفین نے بے حد پسند کیا

Viral images of flying dogsلاہور: یوں تو جانور اپنی معصومانہ حرکتوں کی وجہ سے سب ہی کے دل میں گھر کر لیتے ہیں تاہم آج کل سوشل میڈیا پر ایک ایسے کتے کا چرچا ہے جو ہر وقت محو پرواز نظر آتا ہے۔ یورپی ملک ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سوزین نے اپنے کتے زینڈر کی تصویر ایسے وقت کھینچی جب وہ چھلانگ لگاتے ہوئے فضا میں معلق تھا۔

اسے یہ تصویر بہت دلچسپ معلوم ہوئی جسے اس نے اپنے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیا اور اگلے 24 گھنٹے کے اندر یہ تصویر بے تحاشا وائرل ہوگئی۔ دنیا بھر کے اخبارات نے سوزین سے رابطہ کیا جو یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیا واقعی اس کے پاس اڑنے والا کتا موجود ہے؟

دنیا بھر میں مشہور ہوجانے کے بعد سوزین نے اپنے کتے کی ایسی ہی تصاویر کھینچنے کا فیصلہ کیا اور اس کیلئے خوبصورت مقامات کا انتخاب کیا۔ اب اس کی تصاویر میں اس کا کتا اڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے جبکہ اس کے پس منظر میں نہایت خوبصورت اور شاندار نظارہ موجود ہوتا ہے۔